مرزا غالب کے لطیفے

ابوعکاشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏اگست 6, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    مرزا غالب کو ن ،ہم زیادہ نہیں جانتے : )
    لیکن کچھ عرصہ قبل ایک کتاب " غالب کے لطیفے " پڑھی ـ اس میں کانٹ چھانٹ کر اپنی پسند کے لطیفے الگ کرلیے تھے ـ ان میں سے کچھ مجلس پر شیئر کیے جارہے ہیں ـ
    جمع و ترتیب :انتظام اللہ شہابی


    نعلین تحت العین

    ایک دن جبکہ آفتاب غروب ہو رہا تھا ـ مرزا غالب سے ملنے سردار مرزا آئے جب تھوڑی دیر بعد جانے لگے تو مرزا خود شمعدان لیکر کھسکتے کھسکتے فرش کے کنارے تک آئے تاکہ اپنا جوتا روشنی میں دیکھ کر پہن لیں ـ انہوں نے کہا ،قبلہ و کعبہ آپ نے کیوں تکلیف فرمائی ـ میں جوتا خود پہن لیتا ـ مرزا صاحب بولے میں آپ کا جوتا دکھانے شمعدان نہیں لایا، بلکہ اس لیے لایا ہوں کہ کہیں آپ میرا جوتا نہ پہن جائیں ـ

    (غالب کے لطیفے)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,523
    جی بہت خوب۔ اور یہ واقعہ ہمارے ساتھ دو بار ہو چکا ہے۔ دونوں بار شائد غلطی سے کوئ نمازی ہماری چپل پہن کر اپنے بڑے سائز کی چپل ہمارے حوالے کرگیا۔ اور ایک بار تو ہم خود ہی ایک اپنی اور ایک کسی دوسرے صاحب کی چپل پہن کر گھر آگۓ اور بہرحال دوسرے دن پھر اسی مسجد میں گۓ تو پھر ہمیں اپنی چپل نظر آگئ۔ ان کی چپل واپس رکھی اور اپنی پہن کر خیر منائ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    بہت خوب ۔ آپ جیسے لوگ ایک چپل سے پریشان رہتے ہیں ۔ ۔ یہاں مسجد میں لوگوں کی نظر ہی ودھیا چپل پر رہتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    ستاروں کی بے نظمی
    "ایک رات مرزا غالب صاحب پلنگ پرلیٹے ہوئے تھے ـ ستاروں کو دیکھ کر بولے جو کام بھی خود آرائی سے کیا جاتا ہے اکثر بے ڈھنگا ہوتا ہے ـ ستاروں کو تو دیکھو کس ابتری سے بکھرے ہوئے ہیں ـ نہ تناسب ہے نہ انتظام نہ بیل ہے ـ نہ بوٹا مگر بادشاہ خودمختار ہے ـ کوئی نہیں دم مارسکتا "
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. touseef752

    touseef752 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2014
    پیغامات:
    36
    ہاہاہاہا

    Sent from my GT-I9100 using Tapatalk
     
  6. touseef752

    touseef752 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2014
    پیغامات:
    36
    میرے بڑے بھائی سعودیہ سے آئے اور بہت اچھا اور نیا جوتا پہن کر مسجد چلے گئے میں باہر کھڑا رہا کہ کوئی پہن کر نہ لے جائے ہی ہی ہی

    Sent from my GT-I9100 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    صحیح کیا ۔ بابرکت جوتا تھا ۔ سعودیہ سے جو آیا تھا : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    مسجد کے زیرسایہ
    مرزا آخری عمر میں حکیم محمود خاں کے دیوان خانہ کے متصل مسجد کے عقب میں آن رہے تھے ـ ایک صاحب نے کسی مجلس میں پوچھا ، حضرت مکان کہاں ہے ـ آپ فرماتے ہیں
    مسجد کے زیرسایہ اک گھربنا لیا ہے
    یہ بندہ کمینہ ہمسایہ خدا ہے


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. touseef752

    touseef752 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2014
    پیغامات:
    36
    hahaha

    توصیف یوسف
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,470
    ماوارالہنری
    ایک بار بہادرشاہ نے دربار میں ذکرکیا کہ مرزا اسداللہ خان شیعہ ہیں ـ مرزا کو خبر لگ گئی گھبرا گئے اورموقع سے چند رباعیاں حضور میں گذرائیں

    جن لوگوں کو ہے مجھ سے عداوت گہری
    کہتے ہیں مجھے وہ رافضی اور دہری
    دہری کیونکرہوجو کہ ہو وے صوفی
    شیعی کیونکر ہو ماوراالنہری
     
  11. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    26
    اچھا انتخاب
     
  12. Asif

    Asif -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2007
    پیغامات:
    152
    بہت خوب :LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں