معاصی کی ایک سزا

انا نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مئی 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    نیز وہ اپنے عیوب، اپنے نقصانات اور مصائب و آلام بھی بھول جاتے ہیں اور ایسا بھول جاتے ہیں کہ اصلاح نفس، اور ازالہ عیوب کا خیال تک ان کے دلوں میں نہیں پیدا ہوتا۔
    نیز اپنے قلبی امراض، قلبی آلام کو بھی فراموش کر جاتے ہیں اور ایسے بھول جاتے ہیں کہ ان کے علاج کا انہیں خیال نہیں پیدا ہوتا۔ اور ایسے امراض کے ازالہ کا خیال تک نہیں آتا جو انہیں ہلاک کر دینے والے ہیں ' اور دائمی موت سے انہیں ہم آغوش کر دینے والے ہیں اور ہمیشہ کے لیے انہیں ختم کر دینے والے ہیں۔ افسوس کے وہ اس سے بے خبر اور غافل ہو جاتے ہیں کہ نہ مرض کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ مرض کا علاج کر سکتے ہیں اور نہ دوا کا تصور ان کے اندر پیدا ہوتا ہے۔
    گناہوں کی یہ عقوبت عوام و خواص تمام کے لیے عام ہے ۔ اور بڑی سخت عقوبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس سے بڑھ کر عقوبت ہی کیا ہو سکتی ہے؟ کہ انسان اپنی جان کو بھول جائے اور اپنی جان کو ہلاک کر دے۔ اور مصالح نفس ، امراض نفس، علاج ، دوا ، اسباب سعادت و فلاح، اصلاح دنیا و عقبی ، حیات ابدی، انعامات خداوندی جو دائمی ہیں ۔تمام کو فراموش کر جائے۔



    اقتباس از دوائے شافی
    تالیف : امام ابن قیم جوزی
    مترجم : محمد اسماعیل گودھروی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,360
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ہدایت اللہ

    ہدایت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2017
    پیغامات:
    32
    ماشاءاللہ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    319
    انسان گناہوں کا عادی بن چکا ہے اس کا سبب واحد دین سے دوری ہے
    علماء دین اس مسئلہ پر غور وفکر کریں اور انسانوں کو انسانیت کی طرف لانے کی کوشش کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں