معیار

اجمل نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 19, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    106
    .
    معیار

    بڑے بڑوں کو دیکھا ہے۔

    سارے اسلام ایک طرف رکھ دیئے جاتے ہیں۔

    جب بات آتی ہے اپنے بچوں پراور خاص کر شادی بیاہ کے موقعوں پر ...

    وہاں اسلام نہیں رہتا۔۔۔۔

    ہر وقت سنت و بدعت کی باتیں کرنے والے بھی ...

    وہاں نہ سنت کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی بدعت کو ...

    وہاں فرمانِ نبی ﷺ یاد نہیں آتا ...

    اور خاص کر بیٹے کی شادی کرتے وقت ...

    آج جبکہ میڈیا نے ہر بے غیرت کو مس ورلڈ بنا کر پیش کیا ہے۔

    لوگوں کو اپنی بیٹے کیلئے بس مس ورلڈ ہی چاہئے ...

    چاہے شرافت کا جنازہ ہی کیوں نہ نکلے ...

    وہاں رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث یاد نہیں آتی ...

    " عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اس کے مال کی وجہ سے اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اس کے دین کی وجہ سے اور تو دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر، اگر ایسا نہ کرے تو تیرے ہاتھوں کومٹی لگے گی ( یعنی اخیر میں تجھ کو ندامت ہو گی ) ۔ "

    اور اس حدیث پر عمل نہیں کرنے کی وجہ کر لوگوں کے ہاتھوں کومٹی لگ رہی ہے لیکن انہیں اس کا شعور بھی نہیں۔

    ۔۔۔ نوجوان جوڑوں میں برداشت نہیں رہا۔

    ۔۔۔ گھر گھر میں نفرت کی آگ لگی ہوئی ہے۔

    ۔۔۔ گھر جہنم بنتا جا رہا ہے۔

    ۔۔۔ طلاقوں کی شرح بھیانک طور پر بڑھ رہی ہے۔

    ۔۔۔ خاندان ٹوٹ رہے ہیں۔

    لیکن پھر بھی لوگ اپنے بیٹوں کیلئے دلہن تلاش کرتے ہیں تو صرف خوبصورتی کو ہی معیار بناتے ہیں چاہے وہ بازاروں میں بے حیائی کا نمونہ بنی پھرتی ہو مگر خوبصورت ہو‘ ڈراموں اور فلموں کی ماڈل کی طرح ....

    تحریر : محمد اجمل خان​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    295
    اس کا سبب واحد مغربی کلچر کو اپنا ہے آج ہم میں سے اکثر نے میڈیا کو اپنا سب کچھ سمجھا ہے اور قرآن وحدیث کو پس پشت ڈال دیا۔
    یہ سب مغربی تہذیب کا بچھایا ہوا جال ہے جس میں ہر کوی آسانی سے پھنس رہا ہے
    اللہ ہم سب کو صحیح سمجھ عطاء فرمائے آمین
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,215
    جناب اجمل صاحب ۔ ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا ۔ آج کل لڑکی کے والدین کو گھر داماد ،اور لڑکی کو نوکر،غلام،جوتی اٹھانے ،ائے ٹیم مشین شوہر چاہیے ہوتا ہے ۔ دینداری دیکھنے کی پابندی صرف لڑکے والوں کوہی نہیں بلکہ لڑکی والوں کو بھی ہوتی ہے ۔ حدیث کا مفہوم عام ہے ۔ بدقسمتی سے معاشرتی بگاڑ کا سب سے زیادہ اثر دین دار لوگوں پر پڑا ہے ۔ دینداروں سے دینداری چھن گئی ہے ۔ اللہ ہدایت دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    295
    آمین
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں