وا اسلاماہ !!!

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اپریل 11, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ

    خبروں کے مطابق آج 11 اپریل 2011ء سے فرانس میں نقاب پر پابندی کا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔اس قانون کی رو سے عوامی مقامات اور عدالتوں میں چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایسا کرنے والے کسی بھی شخص کو پولیس اسٹیشن بلا کر نقاب اتارنے کو کہا جائے گا اورحکم عدولی پر ڈیڑھ سو یورو جرمانہ کیا جائے گا۔
    فرانس ميں بسنے والے مسلمانوں كى جانب سے اس قانون پر تب سے تحفظات ظاہر کیے جارہے تھے جب يہ صرف ايك تجويز تھا، اور اس قانون كے نفاذ كے خلاف كئى روز سے مظاہرے جارى ہیں ۔
    كل كئى مسلم خواتين كى طرف سے اعلان كيا گیا تھا كہ وہ قانون كے نفاذ کے بعد بھی نقاب پہن كر اپنے معمولات جارى ركھیں گی۔اخبارى اطلاعات كے مطابق فرانس ميں برقع اوڑھنے والى خواتين كى تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔
    آج كى اطلاعات كے مطابق اس قانون كى خلاف ورزى كرنے پرساٹھ سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا گیاہے۔ دوسرى طرف مسلمانوں نے اس قانون كے نفاذ كے خلاف مارچ كا ارادہ ظاہر كيا ہے۔
    مغرب كى اسلام دشمنى كى بلى رفتہ رفتہ تھیلے سے باہر آ چکی ہے۔ برداشت اور روادارى كى قلعى تو جابجا اتر چکی ہے اور انسانى حقوق كے پاس داروں كا بھیانك چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ، مگر دشمن سے كيا شكوہ کہ اس كا كام تو دشمنى كرنا ہے ۔ افسوس تو اس بات كا ہے کہ عصر حاضر كا مسلم نوجوان بھی اسى عُرياں تہذیب مغرب كا دلدادہ ہے جو اسلام كى بيٹیوں كا حجاب نوچنے کے در پے ہے۔
    كوئى ابن قاسم ، كوئى ايوبئ دوراں ؟
    فرانس كى دوہزار باحجاب مسلمان بيٹیو ہم تم سے شرمندہ ہیں۔ ہم مسلم اكثريتى علاقوں كى مائيں بہنیں بیٹیاں، اپنے بیٹوں اوربھائیوں كو ايسا مسلمان نہیں بنا سكيں جن كے دل امت كے دکھ میں تڑپتے ہوں۔ في الوقت تو نوجوانان امت كى قوت ايمانى كا يہ عالم ہے کہ وہ كركٹ ميچ کے دوران اٹھ كر گھر ہی میں نماز پڑھ ليں تو ہم سجدہ ء شكر بجا لاتی ہیں كہ جیسے تیسے فریضہ ء نماز ادا ہوا۔
    ابھی ہمیں انتظار كرنا ہو گا، طويل انتظار۔۔۔ اس دن کے ليے جب "وا اسلاماہ" كى صدا پر بھرپور "لبيك" سنائى دے ۔۔۔ في الوقت ميرى بہنو ہم سب صليبيوں کے نرغے میں ہیں۔۔۔ اور دشمن كے گھیرے ميں بلند آواز ميں سِسكنا بھی ممنوع ہوتا ہے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,978
    [font="al_mushaf"]اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ، اھْزِمِ الْاَحْزَابَ، اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَ زَلْزِلْھُمْ
    (مسلم )
    اے اللہ! اے کتاب اتارنے والے! جلد حساب لینے والے! ان جماعتوں کو شکست دے، اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں سخت ہلا
    [/FONT]
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,837
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,919
    یقینا یہ بہت بڑا سانحہ اور المیہ ہے ۔ اسلامی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے تہذیب وتمدن کی سیاہ چادر کی لپیٹ میں تمام تر شعائر اسلام پأبند سلاسل ہیں .... لیکن جہاد دہشت گردی ہے ..... اسلام بنیاد پرستی ہے ..... توحید و ایمان رجعت پسندی ہے اور کفر و شرک اور بدعات خرافات .... روشن خیالی .............
    خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد **** جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے

    بہرحال یہ تو تھا اس خبر پر تبصرہ
    لیکن جو عنوان اسے مجلس پر شیئر کرنے کے لیے باندھا گیا ہے شاید اسکے پیجھے بنوقینقاع کی عورت والا واقعہ ہے ۔ تو اس بارہ میں عرض ہے کہ اس واقعہ کے یہ الفاظ یعنی " وا اسلاماہ " ثابت نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,630
    :00002:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,106
    جزاكم اللہ خيرا للنصح، يہ كلمہ تاريخ ميں سيف الدين قُطز كے حوالے سے مذكور ہے۔
     
  7. asad_anwar

    asad_anwar -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2010
    پیغامات:
    7
    ’انا للہ و اناالیہ رجعون‘ بہت افسوسناک خبر ہے، ہم مسلمان نہایت آزمانس کے دور سے گزر رہے ہیں۔ اللہ ہم پر رحم فرماے۔ ـآج کے مسلماں سچ مچ مغرب کے نرغے میں ہیں، کیوں کہ ہم نے اپنے اسلاف کی پہچان کھو دی ہے اور اسلیےُ ہماری پہچان بھی بس نام کی ہے۔’’ وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہوکر، اور ہم خوار ہوےُ ہیں تارکِ قرآں ہوکر“
     
  8. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا ر ہا
    کارواں کے دل سے احساسِ زیا‌ں جاتا رہا
    بہت افسوس ہوا یہ سن کر مگر کیا کہ مغرب کی بات تو بعد میں پہلے اپنے دیس کا حال تو دیکھیئے کہ۔۔۔
    وضع میں تم ہو نصارٰی تو تمدن میں ہنود
    یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    926
    محترمہ بہن ام نور العین فرماتی ہیں
    اس کے ذمہ دار اس کے والدین ہیں ،خاص کر اسکی ماں ، بچہ پانچ سال تک ماں کی گود میں رہتا ہے وہ اس کی اچھی تربیت کر سکتی ہے اس کی شخصیت کو سنوار سکتی ہے ، مگر آج کل کے جدید دور کی ماں سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی ، میں سب ماؤں کی بات نہیں کر رہا ، بلکہ ان کی بات کر رہا ہوں جن کی اولاد اس ڈگر پر چل رہی ہے

    بقول نسیم حجازی ، ناچنے گانے والوں کے بطن سے ، خالد بن ولید ، طارق بن زیاد ، محمد بن قاسم جیسے عظیم لوگ پیدا نہیں ہوتے ، بلکہ ان کے بطن سے دیوث پیدا ہوتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔اب یہاں ان کی شخصی آزادی کہاں گئی کیوں مسلمانوں سے انکے حقوق چھینے جا رہے ہیں کفار کے گن گانے والے مسلمانوں اب تو ہوش میں آو۔۔۔۔۔

    اب تو جہاد کے لیے اٹھو۔۔۔اب جہاد فرض نہیں تو کب جہاد فرض ہے؟؟اللہ تو مجاہدین کو فتح و نصرت دے ک وہ تیرے دین کو غالب کر دیں
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں