ونڈوز 10 اور میری چھوٹی چھوٹی خوشیاں

انا نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏ستمبر 18, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ

    ایک سال پہلے جب ونڈوز 10 کی مفت انسٹالیشن کا اعلان کیا گیا تھا تبھی سے چھٹی حس خبردار کر رہی تھی کہ یقینا یہ ورژن بھی مختلف اور پچیدہ قسم کے مسئلوں کا شکار ہو گی۔ بہرحال ایک سال تو ونڈو 7 اور بلیو سکرین کی شرارتوں کے ساتھ کسی نہ کسی طرح گزار ہی لیا ۔ لیکن ایک مہینہ پہلے جب ونڈوز 10 کی مفت انسٹالیشن کی مدت بھی ختم ہونے لگی تو بہت افسوس کے ساتھ گھر میں موجود تمام ونڈوز (دیواروں کے علاوہ) کو اپ گریڈ کرنا ہی پڑا۔
    اپ گریڈ کے ساتھ ہی سارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ سب سے پہلے وائی فائی نے دھوکہ دیا۔ ایک دن کے بعد ہی اچانک کنیکٹ ہونے سے انکار کر دیا۔ واللہ اعلم گوگل سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کیا کیا چیزیں آزمائیں تو کنیکٹ ہو ہی گیا۔بہرحال بات اگر یہیں تک رہتی تو بھی ٹھیک تھا۔کچھ دن کے بعد کالج میں اپنے کلب کی پروموشن کے لیے اور نئے آنے والے طلبہ کو اپنے کلب کا ممبر بنانے کے لیے انفارمیشن بوتھ/سٹال لگانا تھا ۔ جس کے لیے ہمیں کہا گیا تھا کہ اپنے لیپ ٹاپ لے کر آئیں تا کہ اسی وقت آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں ۔ وہاں جا کر جب کالج کے وائی فائی سے لیپ ٹاپ کنیکٹ کرنا چاہا تو پھر اس نے انکار کر دیا۔ اور مزے کی بات کہ اس وقت سارے ٹوٹکے بھی ناکام ہو گئے ۔ آخر کار اپنے آئی فون پر فارم کھول کر وہاں سے رجسٹریشن کروائی۔ وائی فائی کا غم اپنی جگہ لیکن اس دن اس بات کی خوشی ہوئی کہ آٹھ نئے لوگ کلب کے ممبر بن گئے۔
    وائی فائی کا یہ مسئلہ ابھی صحیح سے حل نہین ہو سکا اور سٹارٹ مینیو کے کرتب شروع ہو گئے۔ سمجھ نہیں آتا کہ اچانک سے کیا ہو جاتا ہے کہ سب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ وائی فائی تو پھر رو دھو کر ہی سہی کنیکٹ ہو جاتا ہے تو کنیکٹ ہی رہتا ہے۔ سٹارت مینیو تو کھلتا ہی نہیں ہے۔ بہرحال اس کا علاج بھی ابھی جاری ہی ہے ۔
    چند روز پہلے والیوم نے کام کرنا چھوڑا تو ری سٹارٹ کرنے پر ہی آواز واپس آ سکی۔ کیلنڈر نے بھی یہی کام کیا تو اندازہ ہوا کہ مکمل ٹاسک بار ہی مسئلوں کا شکار ہے۔
    آج صبح پہلی مرتبہ ونڈوز 10 کی انسٹالیشن کے بعد SQL server کھولا تو اس نے بھی کنیکشن ایرر دے دیا۔ ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ اس کی سروس ونڈوس 10 نے بند کی ہوئی تھی تو وہ کھولنی تھی۔ الحمداللہ یہ پہلا مسئلہ ہے جو کہ مکمل طور پر حل ہوا ہے۔ اور خوشی اتنی ہے کہ سوچا اہل مجلس کے ساتھ بھی اپنی خوشیاں بانٹوں : )۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,266
    ونڈوز 10 کو استعمال کرنے کا وقت نہیں ملا. دیکھتے ہیں کیا تبدیلیاں آئی ہیں. پاکستان میں تو زیادہ تر لوگ ابھی تک 7 میں ہی چل رہے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,957
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت خوب، خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں، بانٹتی رہیے گا۔ ویسے مجھے یہ مسئلے نہیں ہوئے۔ البتہ میرے پسندیدہ پروگرامز کو ونڈوز نے نکال باہر کیا تھا رفتہ رفتہ ان کو واپس لانے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    اچھی بات ہے ۔ نہین یہ ونڈوز کی ہی مہربانیاں ہیں ہر ایک کے ساتھ الگ ہی طرح کے اور نرالے قسم کے مسئلے ہوتے ہیں۔کچھ کی نوعیت خطرناک ہوتی ہے اور کچھ کی نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,214
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ایک تجربہ مجھے anniversary update کے بعد ملا اور وہ یہ کہ یہ اپڈیٹ کافی بڑا تھا یا دوسرے لفظوں میںService Pack کی طرح تھا۔ کچھ پروگرامز ایک مہینے بعد چلنے بند پھر انسٹال کرنے کے بعد چل پڑیں۔ وجہ یہ سمجھ میں آئی کہ ہم جب وینڈوز 7 یا 8 سے اپڈیٹ کرتے ہیں یا پھر بڑا اپڈیٹ کرتے ہیں تو ہمارے پاسwindows.old کی فائل ڈائریکٹری بن جاتی ہے جو ایک مہینے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہے یعنی ایک مہینے تک ہم Recovery کرسکتے ہیں۔ بہر حال ایک مہینے بعد میری پروگرامز کی کچھ فائلیں اڑ گئیں جو شاید اسی فولڈر میں تھی۔
    جہاں تک وائی فائی کا مسئلہ ہے تو شاید یہ لیپ ٹاپ کے وائیرلیس ایڈاپٹر ماڈل پر بھی انحصار کرتا ہے یعنی کچھ ماڈلز نئے ڈرائیورز کو سپورٹ نہیں کرتے ۔ اس کا ایک عارضی حال یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چھوٹا USB adapter وائیرلیس کا استعمال کیا جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,957
    اور میرا یوایس بی اڈاپٹر ہی کام نہیں کر رہا اپ ڈیٹ کے بعد، اس کے ڈرائیور کامسئلہ ہے۔
     
  7. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    کوئی ایرر دیتا ہے یاکچھ بھی نہیں کرتا؟
     
    • مفید مفید x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    وعلیکم السلام
    واقعی کوئی ایرر حل ہو تو خوشی دیدنی ہوتی ہے۔
    مجھے ونڈوز 10 نے ابھی تک تنگ نہیں کیا الحمد للہ۔ نہ کوئی مطلوبہ چیز ان انسٹال ہوئی نہ ہی کوئی اور مسائل آئے۔
    اپ ڈیٹس سے میں تنگ ہوتی تھی لیکن فرصت ملتے ہی آٹومیٹک اپ ڈیٹس آف کر دی ہیں اب اپنی مرضی سے کر لیتی ہوں۔

    وائی فائی نہ چلنے کا ایک حل یہاں میں نے لکھا تھا ، کبھی کبھی یہ بھی کار آمد ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہ ڈیوائس مینیجر سے وائی فائی ڈرائیور کو ان - انسٹال کر دیں۔ پھر ہارڈ وئیر تبدیلیوں کو سکین کروائیں تو ونڈوز خود سے چیک کرے گی کہ کونسا ڈرائیور غائب ہے اور خود کار طریقہ سے دوبارہ انسٹال کر دے گی۔
    میں اور میری کلاس فیلو اس طریقہ پر بہت ہنستے تھے کہ ونڈوز کو پاگل بنا رہے ہیں : )
    http://www.urdumajlis.net/threads/ونڈوز-پر-وائی-فائی-نہ-چل-رہا-ہو-تو.32128/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,738
    پاکستان میں تو آپ کو ایکس پی بھی نظر آئے گی، تھوڑے ایڈوانس لوگ 7 اور 8 استعمال کر رہے ہیں!
    سیون زیادہ پسند کی جاتی ہے لوگ اس سے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتے، البتہ لیپٹاپ سکیمز کی وجہ سے پہلے 8 اور اب 10 مقبول ہورہی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    ہاں میرا اسی طریقہ سے وائی فائی کنیکٹ ہوا تھا۔ لیکن جب کالج میں کرنا تھا تو اس سے بھی کنیکٹ نہیں ہورہا تھا ۔ ڈرائیور دبارہ سے انسٹال کیے۔ لیپ ٹاپ ری سٹارٹ کیا ۔ لیکن بس نہین ہونا تھا نہیں ہوا۔پھر خیر گھر آ کر اب ٹھیک چل تو رہا ہے لیکن اس پر وارننگ سائن ہے تو یقینا کچھ گڑ بڑ تو ہے۔ لیکن بس میں نے ابھی چھوڑ دیا ہے اسی حال پر۔ کبھی فرصت ہو گی تو دیکھوں گی۔
    :ROFLMAO:
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,266
    میں نے کچھ عرصہ قبل ایکس پی استعمال کی. لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی ، ونڈوز 10 کی عادت ہو گئی ہے . پاکستانی اپ تو رہنا چاہتے ہیں ، ٹوڈیٹ نہیں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,957
    ایرر نمبر سے سرچ کیا تھا، اس کا ڈرائیور نہیں ہے۔ آن لائن بھی نہیں مل سکا۔ اب جہاں سے لیا تھا وہیں جانا پڑے گا اور جانا بھی ایک مسئلہ ہے۔
     
  13. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    71
    ونڈوز 10 بہت stable version ہے (کچھ اساتذہ کے مطابق ) اور کچھ کا خیال ہے کہ بڑی بڑی کمپنیز ابھی تک ونڈو ٧ استعمال کر رہی ہیں بیٹا آپ لوگ کیوں ونڈوز 8 پوائنٹ ١ استعمال کر رہے ہیں، لیکن پچھلے دنوں 8 پوائنٹ ١ نے لیپ ٹاپ سلوو کر دیا تھا، اب الحمدللہ ونڈو 10 اچھی چل رہی ہے. میرے تجربے کے مطابق تو اب تک اچھی ہے ماشاءالله ، الله اس کو اچھا ہی رکھے ورنہ پھر کوئی نہیں پھر سے انسٹال کر لیں گے :)
     
: Windows 10

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں