پانامہ لیکس کا فیصلہ

حیا حسن نے 'خبریں' میں ‏بوقت اپریل 21, 2017 4:06 دن کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    16
    قانون اور عدل کی شکست!!

    بات صرف اتنی سی ہے کہ قوم خود ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے الله نے ہم پر ایسے حکمران مسلط کر دیے ہیں جو کہ گونگے ہیں، بہرے ہیں، اندھے ہیں کہ کچھ نہیں سمجھتے.

    کسی بھی ملک کا کوئی بھی حکمران اتنی ذلت اٹھانے کے بعد کبھی بھی برسر اقتدار نہیں رہتا، شرم کے مارے خود ہی استعفی دے دیتا ہے سوائے ہمارے حکمرانوں کے کیونکہ ہم با حیثیت قوم بے شرمی کے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں..

    چاہے معاشی معاملات ہوں، خاندانی معاملات ہوں یا سیاسی..

    سوچئیے گا..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,213
    مسلمانوں کی زندگی کا آسان ترین کام یہ رہ گیا ہےکہ کسی عہدہ پر موجود کسی حاکم، امام وقت، ذمہ دار کو تنقید کا نشانہ بنائے . اس کی کوتاہیوں، کرپشن پر واویلا کیا کرے .یہ سوچے سمجھے بغیر کہ اس وقت قوم کو کس قسم کے لیڈر کے ضرورت ہے . اور وہ خود کتنا نیک ہے، عوام تو بیوقوف ہوتی ہے. اسے کچھ مفاد پرست لوگ اچک لیتے ہیں. اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں،دنیا میں ایسی مثالیں بھی ملتی ہیں کہ حکمران کرپشن کے باوجود اپنے قوم کے محبوب لیڈر ہیں. جیسے طیب ایردوان و سابق ایرانی رہنما محمود احمد نجاد شامل ہیں..وجہ صرف یہ ہے کہ ان کی عوام باشعور ہے. میڈیا سپورٹ کرتا ہے. ملک، مذہب کے وسیع تر مفاد کو ترجیح رہتی ہے. جو قوم موجود چیز، نعمت کی قدر نہیں کرسکتی. اس کی کیسے کرے گی. جو اس کی پہنچ میں نہیں ہے.میرا کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ کرپٹ حکمران کو حاکم ہونا چاہیے. بلکہ مقصد یہ ہے کہ اگر وہ حاکم بن گیا ہے. ابن حاکم زرداری وغیرہ سے کہیں بہتر ہے. اگر تبدیلی چاہیے تو مہذب طریقہ سے آنے والے الیکشن کی تیاری کی جائے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,299
    یعنی واویلا بھی نہ کیا جاۓ۔ یعنی "مارے اور رونے بھی نہ دے"
    بھائ بدلنے کی ہم سب کو ضرورت ہے۔ جب تک ہم میں سے ہر ایک خود احتسابی کی عادت نہیں ڈالے گا۔ ہم پر ایسے ہی لٹیرے اور ڈاکو مسلط ہوتے رہیں گے۔
     
  4. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    16
    بحیثیت قوم-----
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    16
    کیا طیب رجب اردوان کرپٹ ہیں؟ میرا مطلب ہے مجہے اس حوالے سے علم نہیں ، میری نظر سے اب تک وہ ایک بہترین حکمران ہیں، جنھیں نہ صرف اپنی قوم سے محبت ہے بلکہ دین سے بھی، مگر وہیں یہ بھی معلوم ہے کہ کہانی کا دوسرا رخ بھی ہوا کرتا ہے.
     
  6. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    16
    بجا فرمایا قوم وڈیرہ سسٹم ، چودھری سسٹم، اور آباؤ اجداد کی پیروی سے ہی باہر نہیں نکل رہی، غربت وربت ایک طرف رکھ دیں، بھائی اتنی سمجھ تو ہو کہ کون برا ہے کون اچھا. مگر معلوم نہیں کے زندگی کے مسائل نے گھن چکّر بنا رکھا ہے قوم کو کہ وہ سوچتے تک نہیں یا یہ جو اندھا دھند پیروی ہے اس نے عقل سلب کر رکھی ہے، یا پھر یہ وڈیرہ سسٹم ، چودھری سسٹم کی بھاگ ڈور ہے اس نے پاؤں میں بیڑیاں ڈال رکھی ہیں.؟
     
  7. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    16
    میرا خیال ہے انہوں نے بھی یہی بات کی اپنے کوممنٹ میں، میرا خیال ہے.
    جی بلکل، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کے عوام اچھی ہو، مگر اس کا حکمران برا ہو، حکمران برا ہوتا ہی اس وقت ہے جب کے عوام نہ بری ہو جائے.
    لہٰذا بات یہ ہے کہ اس وقت ہم پستی میں گر چکے ہیں.

    مگر کیوں کہ آج جمعہ ہے، تو ہم DUA کرتے ہیں کے الله ہمیں بھی ہدایت دے ور ہمارے حکمرانوں کو بھی.
    اور اسلام کو ایک دفعہ پھر جو عروج حاصل ہونا ہے اس میں ہمارا بھی حصّہ شامل ہو-
    آمین
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,299
    آمین! یارب العالمین
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,213
    واویلا بھی نہیں کرنا چاہیے . جی، میری رائے تو یہی ہے. آسان الفاظ میں اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگ ہیں جو قانون کو جانتے ہیں. اور قانون کو سمجھتے ہوئے پانامہ لیکس کو فالو کر رہے ہیں.؟؟. اور کتنے لوگ ہیں جو کہ محض موجودہ حکمران کو اپنی جماعت، اپنی سیاسی پارٹی کے منشور و نظریات کی وجہ سے ناپسند کرتے ہیں؟ یہ لا شعور قوم کی علامت ہے.لوگ مخالفت معیار یا قانون کی وجہ سے نہیں کرتے.
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,213
    یہ الگ موضوع ہے. تفصیل کا وقت نہیں. بلاشبہ طیب ایردوان اچھے منتخب اسلامی صدر ہیں. اگر کچھ کرپٹ بھی ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں. بہترین نہیں کہوں گا کیونکہ اس کا فیصلہ نتائج پر ہوتا ہے.ابھی بہت کچھ باقی ہے. ابھی ان کے کریڈٹ پر بہ حیثیت مجموعی مسلم قوم کوئی اہم پیش رفت نہیں ہے. انتظار کرتے ہیں. کرپٹ کے حوالے سے دوسرے رخ پر تحقیق کیجئے گا. معلومات میں اضافہ ہو گا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں