ڈاکٹر عبدالکلام اور مسلمان

اعجاز علی شاہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏جولائی 28, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,222
    کل سے ڈاکٹر عبدالکلام کی وفات پر مسلمان ان کو عظیم مسلمان سائنسدانوں میں شمار کرکے ان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ میں اپنا نقطہ نظر بیان کرنے سے پہلے یہ بات واضح کرتا چلوں کہ میں ان کو اسلام سے خارج نہیں کررہا ہوں کیوں کہ وہ اللہ کے پاس پہنچ گئے ہیں اور اب ان کا معاملہ اللہ کے پاس ہے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عبدالکلام کو اسلام سے گہری وابستگی نہیں تھی اور یہ بات انڈیا میں مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں۔
    ان کے طور طریقے مسلمانوں سے زیادہ ہندووں سے ملتے تھے۔ ان کے ساتھ تین دہائیوں تک کام کرنے والے ایک ساتھی کے مطابق انہوں نے تیس سال تک کے عرصے میں ان کو نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ وہ روزانہ صبح ہندووں کی مذہبی کتاب گیتا پڑھتے ۔ جبکہ وہ سبزی خور بھی تھے۔
    آپ تصاویر دیکھیں تو آپ کو وہ کبھی کسی اسلامی جلسے میں نہیں ملیں گے البتہ ہندووں اور بدھ مذہب کے بڑوں کے پاس ضرور نظر آئیں گے۔ بلکہ انہوں نے کبھی مسلمانوں کے مسائل میں دلچسپی ہی نہیں لی۔
    خلاصہ کلام ڈاکٹر عبدالکلام ایک محب وطن، کامیاب سائنسدان اور لیڈراور سخت محنت کرنے والے ضرور تھے لیکن بحیثیت مسلمان وہ مسلمانوں کیلئے رول ماڈل بالکل نہیں تھے۔
    (یہ میرے خیالات ہیں جو کہ غلط بھی ہوسکتے ہیں)
     
    Last edited: ‏جولائی 28, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    901
    آپ سے کافی حد تک متفق ہوں بھائی
    ڈاکٹرعبدالکلام اور ڈاکٹرعبدالسلام دونوں کے 'علم' کا فائدہ صرف کافروں کو پہنچا ہے۔ ہندووں کو بھی ایسے ہی مسلمان پسند ہیں جن کے نام تو مسلمانوں والے ہوں اور ہمدردیاں و علمی و عملی خدمات ان کے لیے مختص ہوں۔
    ڈاکٹر عبدالکلام کے ایٹمی پروگرام سے برصغیر پاک، انڈیا و بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو کتنا فائدہ ہوا ہے ؟ یہ سوچنے کی بات ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,161
    وہ اوراسکاخدامعاملات کادائرہ صرف یہ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,222
    بھائی اس میں تو کوئی دو رائے ہی نہیں بلکہ جو بھی انسان فوت ہوتا ہے اس کا معاملہ اللہ کے پاس ہے۔
    ڈاکٹر عبدالسلام کی مثال سامنے ہے بے شک انہوں نے پاکستان کو کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچایا ہوگا لیکن وہ کٹر قادیانی تھا
     
  5. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    اعجاز صاحب آپکا تجزیہ بہت عمدہ ہے اللہ آپکو جزاے خیر دے ۔۔۔ بحیثیت مسلمان اگرکسی مسلمان کی زندگی سے اسلام اور مسلمانوں کو فائدہ نہ پہونچے تو اسکی زندگی بیکار ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. فہد جاوید

    فہد جاوید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2015
    پیغامات:
    83
    میرا نظریہ بھی ان کہ بارے میں یہی ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    23,977
    جب انسان ایک ایسے ملک میں رہتا ہو جہاں صرف نام کے مسلمان ہونے کی بھی قیمت چکانی پڑتی ہو تو ایسا ہو جاتا ہے۔اللہ ہر کسی کو ایسے حالات سے بچائے کہ دین کیرئیر پر قربان کرنا پڑے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,161
    اسی لئے میں نے کہا کہ
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,118
    بھائی سنی سنائی بات ہے کہ آپ بحث بلکل نہیں کرتے : )
    آپ نے تبصرہ کردیا ہےـ آپ کی رائے ہے ـ دوسروں کی مختلف ہو سکتی ہے ـ برداشت کیجئے ـ
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,118
    تھوڑا سا اختلاف ہے ۔ گہری وابستگی نہیں تھی کیسے معلوم ہوا؟ اگر اس وجہ سے ان کی مسلمانیت پر نقد ہے کہ وہ ایک کافر اور مشرک ملک میں تھے ۔ ان کو فائدہ پہنچا رہے تھے ۔ تو عرض کردوں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مسلمان ایسے ہیں جو ان کی فوج میں موجود ہیں ۔ اور ان کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ان کے بارے میں کیا کہیں گے ۔ معاملہ بڑا خراب ہے ۔ ذرا دیکھ بھال کر چلنا ہوگا ۔
     
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,161
    آپ کی رائے سے مجھے اتفاق ہے
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,222
    نہیں بھائی کہنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ ان کے بتوں کے پاس جا کر پھول چڑھاتے۔
    جہاں تک دوسرے مسلمانوں کی بات ہے تو ان کا یہاں پر بحث میں لانا فائدہ نہیں کیوں کہ وہ اتنے مشہور نہیں جتنا عبدالکلام مشہور ہوا۔ اب ظاہر ہے کہ جب انڈیا کے مسلمان دیکھیں گے کہ عبدالکلام ہندووں کے دیوتاوں کے پاس جا کر پھول چڑھاتا تھا اور نماز وغیرہ کا اہتمام نہیں تو پھر اس کا غلط اثر ضرور پھیلے گا۔
    البتہ یہ بات ضرور ہے کہ عبدالکلام پھر بھی ان نام نہاد مولویوں سے اچھا تھا جنہوں نے اسلام کے نام پر ہندووں کے مذہب کو ملانے کی کوشش کی۔
     
: Abdul kalam

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں