کوئی مثل مصطفی کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏اگست 8, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,042
    کوئی مثل مصطفیﷺ کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا
    کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

    انہیں خلق کر کے نازاں ہوا خود ہی دستِ قدرت
    کوئی شاہ کار ایسا کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

    مِرے طاقِ جاں میں نسبت کے چراغ جل رہے ہیں
    مجھے خوف تیرگی کا، کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

    کسی وہم نے صدا دی: کوئی آپ ﷺ کا مماثل؟
    تو یقین پکار اٹھا: کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا!

    میں ہوں وقفِ نعت گوئی کسی اور کا قصیدہ
    میری شاعری کا حصہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

    سرِ حشر رب کی رحمت کا صبیح میں ہوں طالب
    مجھے کچھ عمل کا دعوی، کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

    شاعر : صبیح رحمانی
    نعت خواں: میر ثاقب مشتاق
    بشکریہ ریڈیو صوت الاسلام کشمیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,523
    جزاک اللہ خیرا

    ؟؟
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں