***کیا تحفہ دیا جائے***

ام محمد نے 'گپ شپ' میں ‏اپریل 10, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,167
    السلام علیکم ورحمة اللہ
    قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
    تهادواتحابو
    آپس میں تحفے لیا دیا کرو اس سے باہمی محبت بڑهتی ہے.
    ہم نے جو پڑها وہ یہ کہ
    *تحفہ محبت بڑهانے کے لیے دیا جائے
    *دل کی خوشی کے ساته دیا جائے
    *اگر کوئی قریبی ہے تو اس کی ضرورت کی چیز دی جائے
    *تحفے میں بے کار اور ردی چیز نہ دی جائے
    *تحفہ اپنی حيثیت کےمطابق دیا جائے یعنی یہ نہیں کہ کسی پر رعب جمانے کے لیے قرض لے کر دیں
    *تحفہ دے کر احسان نہ جتایا جائے اور نہ واپسی کی امید رکهی جائے
    *تحفہ کسی مفاد کو حاصل کرنے یا کام کروانے کے لیے نہ جائے یعنی رشوت کی شکل میں
    ""اس تهڑیڈ میں آپ نے بتانا ہے مختلف مواقع پر اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کو کیا تحفہ دیا جائے .
    *مثلا شادی بیا ہ کے موقع پر
    *عیدین کے موقع پر
    *کسی بهی خوشی کے موقع پر مثلا امتحان میں کامیابی وغیرہ پر
    *کبهی ایسے ہی اپنے جذبات کے اظہار طورپر
    *اور جب آپ کسی کو تحفہ دیتے ہیں تو بدلے میں دیتے ہیں یا.پہل کرتے ہیں
    *آپ کو تحفہ دینا پسند ہے یا لینایعنی آپ کس میں زیادہ اچها محسوس کرتے ہیں
    *اگر آپ کو کسی کا دیا ہوا تحفہ اچها نہ لگےتو کیا واپس کرتے ہیں یا ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں دینے والے کے سامنے یا صبر کر کے رکھ لیتے ہیں.
    *تحفہ لینے اور دینے میں کیا چیز آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے.
    *کس کی طرف سے تحفہ ملنے پر آپ بہت خوشی محسوس کرتے ہیں.
    نوٹ:کوئی اس میں اضافہ کرنے چاہے تو ضرور کرے
     
    Last edited: ‏اپریل 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,351
    بہت خوب ۔ آپ نے اپنا تو بتایا ہی نہیں : )
    اپنی دوستوں کی شادیوں میں جیولری سیٹ ، میک اپ ، پرس ، کلچ ، کپڑےیا کچن کے استعمال کی کوئی چیز جیسے ڈنر سیٹ وغیرہ دیا ہے۔
    ابھی تک تو عیدی لی ہے۔ اور عید والے دن تو عیدی ہی اچھی لگتی ہے۔ یا پھر چاکلیٹس ۔ میں نے ایک مرتبہ بچوں کے لیے کچھ چیزیں بھجوائی تھیں ۔ تو اس پیکج میں چاکلیٹ ، ڈونٹس ، مکس میوہ جات ، کیک اور پھولوں کا گلدستہ تھا لیکن ویسے مجھے پھول بھجوانا پسند نہیں ۔مرجھا جا جاتے ہیں پھر افسوس ہوتا ہے۔ وہ گلدستہ پیکج کا حصہ تھا، نہیں تو الگ سے تو کبھی بھی نہ بھجواتی۔
    پھر اگر تو اندازہ ہو کے سامنے والے کی پسند کیسی ہےتو اس کی پسند کے مطابق ۔ جیسے کچھ لوگ کتابیں پسند کرتے ہیں ۔ تو ان کو کوئی کتاب دے دی۔ نہیں تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ابھی تو اتنی ڈھیروں ڈھیر کتابوں کا امتحان دیا ہے اور اب تحفہ میں بھی کتاب۔ تو پھر ان کے لیے کچھ اور چیز ۔ زیادہ لوگ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں تو باہر سے یا گھر سے کچھ بنا کر کھلا دیا ۔
    اس کے علاوہ اگر ہم لوگ پہلی مرتبہ کسی کے گھر جائیں یا دعوت میں جائیں تو کوشش ہوتی ہےکہ ہم لوگ خالی ہاتھ نہیں جائیں۔بلکہ ایک مرتبہ تو ہم لوگ اپنی ہفتہ وار کچن کی چیزوں کے لیے مارکیٹ آئے ہوئے تھے تو ایک دوست کی کال آ گئی کہ واپسی پر ہماری طرف ہوتے ہوئے آئیں۔تو میاں نے مارکیٹ سے ہی جوس کا ڈبہ پکڑ لیا کہ یہ لے چلیں گے۔ لیکن ایسا ہمیشہ نہین ہو پاتا ۔ ابھی پچھلے دنوں ایک دوست نے گھر شفٹ کیا تو سوچا یہی تھا کہ کیک وغیرہ لے جائیں گے لیکن میں اسائنمنٹ میں اتنا مصروف تھی کہ وقت کا خیال نہیں رہا اور میاں بے چارے جاب سے آ کر سو رہے تھے تو بس اٹھ کر بھاگے پھر اتنا وقت ہی نہیں تھا کہ کچھ مارکیٹ سے لیتے۔تو ایسے تماشے بھی ہو جاتے ہیں۔
    پہل بھی کرتے ہیں اور ان چیزوں کا خیال بھی کہ اگر کبھی کسی نے تحفہ ہے تو بس اب اس سے لیتے ہی نہ رہیں ۔ بلکہ کوئی مناسب موقع ہو تو ہم بھی تحفہ دیں ۔
    تحفہ دیتے وقت بھی خوشی ہوتی اور زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب وہ استعمال میں آجائے ۔ یعنی ان کو پسند آ جائے ۔
    تحفہ ملنے کی خوشی بچپن میں ہوتی تھی۔ اب تحفہ سے زیادہ اچھا وقت ساتھ گزرنے کی خوشی ہوتی ہے۔ تحفہ سے زیادہ اب اخلاق اور سامنے والا کا خلوص خوشی دیتا ہے۔
    میں تو اس بات کو بہت ہی برا سمجھتی ہوں کہ آپ کسی کے لائے ہوئے تحفوں میں نقص نکالیں ۔ ہر شخص کے خلوص اور وقت کی قدر کرنی چاہئے۔ میں نے الحمداللہ کبھی کسی کے لائے ہوئے تحفہ کو ناپسند نہیں کیا۔ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر شخص کی پسند آپ کی پسند کے مطابق ہو۔ اس بات کو سمجھنا چاہیے۔
    میرے لیے تو ہر تحفہ قیمتی ہی ہوتا ہے۔ کسی کی طرف سے تو نہیں ، لیکن مجھے اچانک ملنے والے تحفوں کی زیادہ خوشی ہوتی ہے ۔ جب کوئی موقع نہ ہو اور یونہی بغیر کسی غرض اور وجہ کے کوئی تحفہ دیا جائے۔ عام طور پر ایسے تحفہ والدین اور اب میاں سے ہی ملتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,167
    ماشاءاللہ بہت خوب
    اپنا بهی بتاؤں گی ان شاءاللہ مجهے تو تحفہ کا لفظ ہی بہت پیارا لگتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,458
    مرد حضرات ایک دوسرے کو عطراور قلم کا تحفہ دے سکتے ہیں ۔ اور سب سے بہترین تحفہ تو کتاب کا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,037
    مجھے کتاب اور خوش بو دینا پسند ہے اگر ذوق کے بارے میں خبر ہو تو۔ لڑکیوں کو جیولری ،کپڑے ہی پسند ہوتے ہیں انہیں زیادہ تر یہی۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں