10 یوم تاسیس ،اراکین مجلس کے انٹرویوز

ابوعکاشہ نے 'ضروری اعلانات' میں ‏مئی 14, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,266
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
    28 مئی ، 2017 کو اردو مجلس کی تاسیس کے دس مکمل ہو جائیں گے ۔ اس مناسبت سے اراکین مجلس کے انٹرویوز کا سلسلہ دو تین سال کے تعطل سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ۔
    اس سلسلہ کی ابتداء معروف داعی ، شیخ @مقبول احمد سلفی حفظ اللہ سے کی جارہی ہے ۔ امید ہے کہ شیخ اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکالیں گے ۔ جزاہ اللہ خیرا۔

    ان کے علاوہ انتظامیہ یا اراکین مجلس انٹرویو کے لئے نام دے سکتی ہے ۔بشرطیکہ وہ نام اراکین مجلس میں شامل ہو ۔اورآن لائن رہے ہوں ۔

    انٹرویو کے لیے ضروری ہدایات ملاحظہ کریں

    1۔ اگر انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات میں سے کوئی سوال ایسا ہو جس کا جواب ممبر نہ دینا چاہے تو کوئی اُس مجبور نہیں کرے گا۔
    2۔ ایسے سوال نہ پوچھے جائیں جو کہ بہت زیادہ پرسنل ہوں اور ممبرز کو جواب دینے میں دقت محسوس ہو۔
    3۔ ایسے سوال پوچھے جا سکتے ہیں جس میں تھوڑا بہت مزاح ہو یا آپ جاننا چاہتے ہیں مثلا شادی ہوئی یا نہیں وغیرہ وغیرہ اور ایسے سوالوں سے گریز کیا جائے جو کہ طنز یا تنقید کی شک رکھتے ہوں۔
    4۔ کوئی ایسا سوال بالکل مت پوچھیں جس سے کسی کی دل ازاری ہو۔
    5۔ ایک انٹرویو ختم ہونے کے بعد دوسرے انٹرویو کے لیے ممبرز فیصلہ کریں گے کہ کون سا وہ دوسرا بھائی ہو گا جن کا انٹرویو آپ لینا چاہتےہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    327
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ناچیز سے انٹرویولیا جائے جبکہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا ، یہ خاکسار کے تئیں اردومجلس فورم انتظامیہ کا حسن ظن ہے ۔ اللہ تعالی اس فورم کے تمام اراکین کو اس نیکی کا بہترین صلہ بخشے ۔
    سعودی عرب کے دعوۃ سنٹرز میں رمضان المبارک کی مناسبت سے دعاۃ کی مصروفیات بڑھ جاتی ہیں مگر جس طرح سے اس فورم کے لئے کچھ نہ کچھ وقت نکالتا رہاہوں اسی طرح انٹرویو کے لئے وقت نکالوں گااس کی خاص وجہ سلفی اخوان اور اس سلفی فورم سے دلی محبت ہے ۔ باقی انٹرویو سے متعلق ضروری ہدایات مرقوم ہیں۔
    اللہ تعالی میرے لئے آسانی فرمائے اورتمام احباب گرامی قدر کو دین ودنیا کی سعادت نصیب کرے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 3
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,266
    جزاکم اللہ خیرا. اپنی سہولت کے مطابق جب بھی وقت ملے سوال کا جواب دے دیا کریں۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/محترم-شیخ-مقبول-احمدسلفی-صاحب.39270/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    327
    وایاک
    سارے سوالات میں نے پڑھ لئے ہیں ، میرا ارادہ ہے کہ جب بھی بیٹھوں تو ایک مجلس میں ان سارے سوالات کا جواب دے دوں ،اس لئے بس تھوڑا سا وقت چاہئے ۔ اللہ تعالی آپ تمام محبین کو محفوظ رکھے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,373
    جزاک اللہ شیخ
    باقی احباب کو اللہ اس یعنی انٹرویو سے محفوظ رکھے...ہم نے تو چیلنج قبول کر لیا وہ بھی ایک نشست میں.( مسکراہٹ)
    ہم اس مرحلے سے گزرے تھے کبھی..اللہ آسانی پیدا اللہ تعالی آپ تمام محبین کو محفوظ رکھے.آمین"
    کیا انٹرویو کے تمام سوالات پڑ.ھنے کے بعد آپ یہ کہا کہ فرمائے.
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    327
    انٹرویو کا امتحان سوالات حل کرکے پاس کرلیا ہوں ، ممبران کی آراء میرے لئے قیمتی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,266
    محترم، ابھی شیخ کے ساتھ سوالات کی دوسری قسط بھی ہے. اور یہ سلسلہ تو کچھ عرصہ چلے گا. امید ہے کہ آپ بھی شرکت فرمائیں. گے ان شاءاللہ.آپ اپنے سوالات تیار رکھیں.
     
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں