سیکشن "حالاتِ حاضرہ" کے قواعد و ضوابط

MajlisAdmin نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 28, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    سیکشن "حالاتِ حاضرہ" کے قواعد و ضوابط

    تھریڈ پوسٹ کرنے سے قبل خیال رکھئے کہ اس کا مواد فحش نہ ہو یا اس سے کسی بھی مذہب ، ملک یا معاشرے کے کسی خاص طبقہ / جماعت / فرقہ / شخصیت وغیرہ پر براہ راست بےجا حملہ نہ ہوتا ہو ، بصورت دیگر تھریڈ مقفل یا حذف کر دیا جائے گا۔

    کسی بھی خبر کے صرف ربط (link) کے ذریعہ نيا تھريڈ بنانے سے احتراز کیجئے۔ خبروں کے روابط شئر کرنے کیلئے ماہانہ بنیاد پر ایک مخصوص تھریڈ (بعنوان : "اِس ماہ کی خبروں کے روابط") مثبت کیا جا رہا ہے۔

    کسی بھی ویب سائیٹ سے کوئی خبر یا مضمون جوں کا توں مکمل نقل کرنے کے بجائے ، متعلقہ خبر کے لنک کے ساتھ "خبروں کے روابط" والے تھریڈ کا استعمال کیا جانا چاہئے۔

    انتظامیہ اردو مجلس اپنے معزز اراکین کو دیگر ویب سائٹس کی خبروں یا مضامین پر مفید تبصرہ ، تعمیری تنقید یا تعریف کی ترغیب دلاتی ہے۔ اگر کسی ویب سائیٹ کی خبر یا مضمون کا کچھ حصہ حوالے کے ساتھ نقل کیا جائے ، تو اس نقل شدہ مواد کے ہمراہ اپنا تبصرہ یا تجزیہ بھی پیش کریں جو کم از کم دو سطری (atleast 2-lines) تو ضرور ہو۔

    اگر کسی تھریڈ کے مواد کے متعلق علم ہو جائے کہ وہ کہیں اور سے بنا حوالہ نقل کیا گیا ہے تو تھریڈ مقفل یا حذف کر دیا جائے گا۔ اراکین سے بھی گذارش ہیکہ ایسے نقل شدہ مواد کی اطلاع انتظامیہ تک ضرور پہنچائیں۔

    اگر کسی تھریڈ کا مکمل مواد تھریڈ پوسٹر کی خود کی ذاتی تخلیق ہو اور وہ اسے کسی اور ویب سائیٹ پر پہلے ارسال کر چکا ہو تو اُس ویب سائیٹ کا حوالہ دینا ضروری نہیں ہے۔

    انتظامیہ اگر مناسب نہ سمجھے تو کوئی بھی تھریڈ بغیر وجہ بتائے حذف کر دینے کا اختیار اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں شکایت کرنے یا وجہ جاننے کے لیے صرف سیکشن موڈریٹر یا ناظم اعلیٰ سے ذاتی پیغام کے ذریعے ربط کرنے کی گذارش ہے۔ اگر کسی رکن کو کسی تھریڈ کے مواد پر اعتراض ہو تو ذاتی پیغام کے ذریعے سیکشن موڈریٹر کے علم میں اپنی بات لے آئے۔ اس سیکشن کے کسی بھی تھریڈ میں ذاتیات پر مبنی غیرضروری مباحث کے ذریعے ماحول کو متاثر نہ کرنے کی گذارش ہے۔

    واضح رہے کہ : درج بالا قواعد و ضوابط میں ردّ و بدل یا اضافہ کا حق انتظامیہ اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔

    شکریہ

    والسلام علیکم


    اردو مجلس انتظامیہ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں