مكتوب مولانا نذير احمد رحمانى (رحمہ اللہ )

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏جون 6, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    مكتوب مولانا نذير احمد رحمانى رحمہ اللہ
    بنام مولانا عبدالمبين منظر، ناظم شمس العلوم سمرا​


    پس منظر : مولانا عبد المبين منظر كا بيان ہے : آپ ( نذير احمد رحمانى) كى عيادت كے سلسلہ ميں ايك رقعہ خاكسار نے بھی ارسال كيا تھا جس ميں آپ كے ساتھ دلى محبت اور خلوص كا اظہار كرتے ہوئے مخدومنا منتہی آمالنا لكھ ديا گيا تھا ۔ اس كا جواب آپ كى طرف سے اس وقت ديا گیا جب كہ ايك دو يوم ميں ہسپتال سے نكلنے والے تھے ۔وہ جواب آپ كے اخلاق اور اخلاص كا آئينہ ہے ۔


    بسم اللہ الرحمن الرحيم ​
    اخى مولانا منظر صاحب !
    السلام عليكم ورحمت اللہ​

    آپ كا خط ملا ، آپ نے ميرى علالت كے سلسلے ميں اپنی جس محبت كا اظہار كيا ہے اس كا شكر گزار ہوں ليكن اس كے ساتھ ہی شكوہ ہے كہ آپ نے ميرے متعلق اپنے جذبات كے اظہار ميں غلو سے كام ليا ہے جو آپ جيسے اہل علم كى شان كے مناسب نہیں ۔ ہمارا سہارا بہرحال اللہ تبارك وتعالى ہى ہے ، اس ليے دوسرى شخصيت كو اميدوں كى آماجگاہ بنانا ايك موحد كوزيب نہیں ديتا ۔ بفضلہ تعالى رو بصحت ہوں ۔تدريجا صحت ميں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، تاہم آپریشن كى وجہ سے ضعف لاحق ہو گیا ہے ۔ اس كى تلافى شايد مہینوں نہ ہو سکے ۔صحت يابى كے ليے دعا جارى رکھیے ۔

    والسلام
    نذير احمد رحمانى
    ( 6 ذى الحجة 84ہجری)​
     
  2. طالب نور

    طالب نور -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 28, 2008
    پیغامات:
    366
    واللہ بہترین نصیحت اور پھر اس کا بہترین انداز، اللہ ایسا اخلاص ہمیں بھی نصیب فرما دے اور مولانا رحمانی کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    آمين اوراخلاص كے ساتھ اخلاق بھی ۔

    یہ مكتوب كتاب: "نوافل كى جماعت كے ساتھ فرض نماز كا حكم" ، مؤلف: شيخ الحديث مولانا نذير احمد رحمانى ( رحمہ اللہ) کی ابتدا ميں مطبوع مولانا عبدالحئى انصارى كے مضمون سے ليا گیا ہے ۔ كتاب كى تفصيلات یہاں ملاحظہ کیجیے ۔ ۔
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    ہمممم بہت اچھا کہا ہے واقعی غلو سے کام نہیں لینا چاہیئے۔
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    واياكم
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں