قوانین برائے مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ

ابوعکاشہ نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏جون 30, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,367
    [qh]بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ[/qh]
    ''قوانین برائے مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ" ​

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    1_ اردو مجلس کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آنے والے آپ کے مراسلات حذف کر دئے جائیں گے، اگر آپ ان قوانین پر کوئی سوال یا تبصرہ کرنا چاہیں تو شکایت سیکشن میں مراسلہ تحریر کیا جا سکتا ہے یا کسی بھی انتظامی رکن سے بذریعہ ذاتی پیغام بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    2_ کسی غیر قانونی قدم کی ترغیب، بحث، یا حوصلہ افزائی کی اجازت نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی کے متعلق ربط پیش کرنے کی اجازت ہے۔

    3_ کوئی بھی پوسٹ کرتے وقت اسلامی تعلیمات اور اصولوں کی پاسداری کی جائے۔

    4_ کسی دوسرے ممبر پر ذاتی تنقید، حملہ اور طنز کرنے کی اجازت نہیں ہے۔


    5_ غیر اخلاقی اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے، یا ایسے لنکس دینے سے گریز کریں۔

    6_ دیگر مذاہب اور مسالک کے بارے میں غیر ضروری ، بےمعنی اور منافرت پھیلانے والی گفتگو سے گریز کیا جائے۔

    7_ کوئی بھی مراسلہ تحریركرتے وقت گفتگو کے آداب اور مناسب الفاظ کے اختیار کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔

    8_ ایسے مضامین یا روابط جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہوں فورم میں لگانا منع ہیں۔

    9_ پوری پوسٹ کا ٹیکسٹ سائز 5 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، تھریڈ کے اندر صرف عنوانات کا سائز اس سے زیادہ کیا جا سکتا ہے

    10_ هر وہ مراسلہ لائقِ حذف/ترمیم متصور ہوگا جس میں فورم یا فورم کے منتظمین کو واضح یا ڈھکے چھپے انداز میں طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا گیا ہو۔


    11_ ایسے مضامین جو اپنی ماہيت سے نکل کر دوسری شکل اختیار کرلیں انہیں بند/ حذف/ منتقل/ تقسیم کردیا جاتا ہے۔

    12_ ہر مضمون کا مناسب عنوان اختیار کیا جانا چاہئے بصورت دیگر مضمون کا عنوان تبدیل کرنے کی انتظامیہ مجاز ہوگی۔


    13_ انتظاميہ موضوع سے غير متعلقہ مراسلے كو حذف كرنے كا مكمل اختيار ركھتی ہے ۔


    14_ متعدد مرتبہ قوانين كى خلاف ورزى كرنے والے ركن كو " زمرہ ء نقطہ نظر " ميں داخلے سے محدود مدت یا ہمیشہ کے ليے روکا جا سكتا ہے ۔

    15_ علمی اور تحقيقى مواد كا مكمل حوالہ ديا جانا ضرورى ہے، نامكمل حوالہ جات والے مضامين يا مقالے مكمل حوالوں كى فراہمی تك منتظر كرديے جائیں گے ۔


    16_اراکین ایک وقت میں صرف ایک موضوع پر بحث کریں گئے ۔ ایک بحث مختلف تھریڈز میں‌ کرنے کی اجازت نہیں‌۔

    17_اگر کسی فریق کی طرف سے تین دن تک جواب نہ آیا تو اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے ۔

    18_ کسی بھی قسم کی تکرار سے اجتناب کریں ۔

    19_ کسی بھی مسلک یا مذہب یا کسی شخصیت کا نام مطلقا لینا ممنوع نہیں‌۔ ان کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کی بجائے ان کی علمی کوتاہیوں‌ کو ذکر کرنے میں کوئی برائی نہیں‌ کیونکہ ہمارے نزدیک قرآن وحدیث کی بات حرف آخر ہے ۔

    واضح رہے کہ : درج بالا قواعد و ضوابط میں ردّ و بدل یا اضافہ کا حق انتظامیہ اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔

    شکریہ

    والسلام علیکم
    انتظامیہ اردو مجلس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں