تباہ کن بارش، سیلاب ۔۔۔ وقت دعا ہے !

dani نے 'موسم' میں ‏جولائی 29, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    سيلاب: مقبوضہ كشمير ميں 60، آزاد كشمير ميں 70 افراد ہلاک

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بارش اور سیلاب سے ساٹھ افراد جاں بحق اور دو سو زخمی ہوگئے۔ لداخ میں رات بھر بارش سے خوفناک تباہی پھیلی۔ پانی کے تیز بہاؤ اور عمارتوں کے ملبے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انسٹھ لاشیں نکال لی گئیں۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔ زخمی اسپتال منتقل کردئے گئے۔
    مقبوضہ کشمیر: بارش، سیلاب، ساٹھ افراد جاں بحق - AAJ News
    مظفر آباد: آزاد کشمیر میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر ہوگئی۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمود خان کے مطابق سیلاب سے وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں چودہ سو سولہ مکانات اور پانچ سو چالیس دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ پانچ ہزار اکہتر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
    آزاد کشمیر :بارش و لینڈ سلائیڈنگ ،ہلاکتیں ستر ہوگئیں - AAJ News
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    كراچی ميں تو سيلاب زدہ افراد كھلے آسمان كے نیچے پارکوں اور خالى پلاٹوں ميں بیٹھے ہیں، دعا كے ساتھ ساتھ بہت كام كى ضرورت ہے۔
     
  4. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    لیکن میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ خدارا حکومتی فنڈ میں مت دیجئے گا۔
    جو نیک نام اسلامی فلاحی ادارے ریلیف کا کام کررہے ہیں ہیں انہیں بے شک آنکھیں بند کرکے دیدیجئے۔
    جیسے جماعۃ الدعوہ،الخدمت، دعا فاؤنڈیشن ۔
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    ھھھھہ كيا بات كہی :00006: پریذیڈنٹ ريليف فنڈ ميں تو بالكل نہیں! :00026:
     
  6. علی کے کے

    علی کے کے -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 29, 2010
    پیغامات:
    68
    برادر
    میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں
    میں ہی کیا بلکہ پوری دنیا آپ سے سو فیصد متفق ہے
    جبھی تو اتنی بڑی تباہی پر بھی کوئی قابل ذکر مدد نہیں آرہی
     
  7. علی کے کے

    علی کے کے -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 29, 2010
    پیغامات:
    68
    :00001:
    برادر نام کے معنی پر غور کریں
    یہ عوام ریلیف فنڈ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:00038:
    پریذیڈنٹ ريليف فنڈ ہے ۔۔۔۔۔۔:00026:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    مزید بارش - سیلاب بپھر گیا - 1475 افراد ہلاک

    کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ
    کوٹری: سندھ میں سکھر سے کوٹری تک کچے کے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی اور کوٹری بیراج میں اضافہ ہوا ہے۔کچے کا علاقہ مکمل طور پر ڈوب چکا ہے جبکہ گیسٹرو اور سیلاب میں بہہ جانے سے چار بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد آٹھ لاکھ پچپن ہزار آٹھ سو چوراسی اور اخراج نو لاکھ چون ہزار کیو سک سے زائد ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد دس لاکھ اور اخراج نو لاکھ چھپن ہزار ایک سو کیوسک ہے۔

    شہداد کوٹ کے علاقے میں سیلاب سے گاؤں حاصل خان جمالی ، گل حسن جمالی ، نورحسن جمالی ، ریحان خان جمالی اور علی مدد جمالی زیر آب گئے۔سیلاب کا رخ تبدیل کرنے کے لیے گڑھی خیرو روڈ پر پولیس چوکی گلاب شاہ روڈ کاٹا جارہا ہے۔ شہداد کوٹ کی تحصیل سجاول جونیجو سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نکالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
    تفصییییل

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارش کی پیش گوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب، خیبر پختوانخواہ اور کشمیر میں آئندہ تین روز کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ وسطی و جنوبی پنجاب اور کشمیر میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دروان بالائی پنجاب، زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختوانخواہ میں چند ایک مقامات ہر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ دیر میں پچیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    سیالکوٹ میں بائیس، منگلا دس، اسلام آباد سات، ڈیرہ غازی خان پانچ، لاہور اور پاراچنار میں تین ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بہاولپور، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ ڈویڑن اور کشمیر میں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، کشمیر اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

    تفصییییل

    سیلاب: 1475 افراد جاں بحق ہوئے، کائرہ
    اسلام آباد: پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار چار سو پچہتر افراد جاں بحق جبکہ دو ہزار باون افراد زخمی ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تہتر ہیلی کاپٹرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ایک ہزار چار سو پچہتر افراد جاں بحق جبکہ دو ہزار باون افراد زخمی ہوئے۔ نو لاکھ ستر ہزار گھر سیلاب سے تباہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیموں کی برآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ وبائی امراض سے بچنے کے لئے ستر لاکھ افراد کے لئے دوائیں خریدی گئیں۔

    لنک
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    [​IMG]
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    [​IMG]
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    [​IMG]
     
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    خیبر پختونخوا: بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

    خیبر پختونخوا: بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دوسرے پسماندہ ضلع شانگلہ میں تمام سڑکیں اور رابطہ پل ٹوٹنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لاکھوں افراد محصور ہیں۔ بجلی ہے نہ پانی۔ :00002:علاقے میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ہے۔ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے شانگلہ کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا۔ ضلع میں چھبیس روز بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔:00002: بیشتر علاقوں کے رابطہ پل ٹوٹ گئے جس کے باعث لاکھوں افراد محصور ہیں۔ علاقے میں غذائی قلت اور ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ الپورئی سے بشام تک چھیالیس کلومیٹر طویل سڑک پانی میں بہہ گئی ہے۔ جس کے بعد علاقہ کے ایم این اے امیر مقام نے ذاتی مشینری سے مرمت کراکے سڑک عارضی طور پر کھول دی۔
    [​IMG]
    تفصیییل


    اناللہ وانا الیہ راجعون
     
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333

    کوٹری بیراج پر سپر فلڈ کی صورتحال آج بھی برقرار رہیگی، تفصیییل

    محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے خیبر پختونخوا میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان ہے سرگودھا، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور لاہور میں میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔ڑوب، بارکھاں ، سبی ، جھل مگسی اور کولھو میں بھی آج اور کل بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔تفصییییل

    راولپنڈی : نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ، ۔راولپنڈی کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کرنے کے لئے سائرن بجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصییییل
     
  14. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    مزیدبارش کی پیش گوئی،میں سیلاب کی موجودہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے

    محکمہ موسمیات کی مزیدبارش کی پیش گوئی
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے نو سے بارہ ستمبر تک سندھ میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا مون سون ہواوٴں کا ایک مضبوط سسٹم پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، توقع ہے کہ مون سون ہواوٴں کا یہ سسٹم آج سندھ کے زیریں علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سندھ کی طرف بڑھنے والا مون سون ہواوٴں کا سسٹم کمزر نہ ہوا تو،نو سے بارہ ستمبر کی شام تک سندھ میں دور دور تک موسلادھار متوقع ہے جس سے صوبے میں سیلاب کی موجودہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی، محکمہ موسمیات نے اس دوران پنجاب اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیییل

    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں