کیا خواتین ریڈیو کے ذریعے گھر پر تراویح ادا کرسکتی ہیں ؟

Abeer نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اگست 18, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Abeer

    Abeer -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2010
    پیغامات:
    9
    اسلام علیکم شیخ
    میری والدہ کی ایک عزیز سہیلی اپنے گھر میں بذریعہ ریڈیو حرم شریف میں‌ پڑھی جانے والی تراویح کے ساتھ تراویح پڑھتی ہے کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟
    نیز والدہ دریافت کررہی تھیں‌کہ کیا ان کیلئے تراویح کی تعداد 8 لازمی ہے یا 4 یا 6 بھی پڑھ سکتی ہیں‌؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    1- غلط ہے !!! , کیونکہ نماز باجماعت کے لیے صفوں کا قریب قریب ہونا ضروری ہے
    عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُصُّوا صُفُوفَكُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَهَا { سنن أبی داود کتاب الصلاۃ باب تسویۃ الصفوف حـــ 667}
    2- جسقدر بآسانی پڑھ سکتی ہیں پڑھ لیں , 2,4,6,8,10,12, اور وتر , اور اگر صرف وتر پر ہی اکتفاء کرلیں تو گناہ نہیں البتہ ثواب سے محرومی ہے
    کیونکہ
    یہ نفلی نماز ہے فرضی نہیں
    عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ حُجْرَةً قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ مِنْ حَصِيرٍ فِي رَمَضَانَ فَصَلَّى فِيهَا لَيَالِيَ فَصَلَّى بِصَلَاتِهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا عَلِمَ بِهِمْ جَعَلَ يَقْعُدُ فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ قَدْ عَرَفْتُ الَّذِي رَأَيْتُ مِنْ صَنِيعِكُمْ فَصَلُّوا أَيُّهَا النَّاسُ فِي بُيُوتِكُمْ فَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ صَلَاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ {صحیح بخاری کتاب الأذان باب صلاۃ اللیل حــــ 731}
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    119
    السلام علیکم شیخ.

    ان احادیث کا ترجمہ شامل کردیں تو استفادہ ہوگا.

    شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں