غیر مقلدیت کیوں چھوڑیں .. چند عام فہم دلائل

kashifbilal نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏اگست 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,826
    خیر یہ اظہار خیال کچھ زیادہ غیرمتوقع نہیں تھا ذرا ابن دائود کے مراسلات پر بھی ایک نگاہ ڈال لیتے لیکن اپنے ہم مسلک کی ہرحال میں جس کو طرفداری کرنی ہو وہ ایسی باتیں‌کہاں سوچتے ہیں
     
  2. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,826
    تعجب ہے کہ ایک تواوپر سے علمی خیانتیں کرتے ہیں کتاب سے اہم جملہ اور عبارت حذف کرتے ہیں اوراس کے بعداس ڈھٹائی اورسینہ زوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شیخ الاسلام کا دفاع کرتے ہیں جب کہ شیخ الاسلام کا مبلغ علم صرف شذرات الذہب تک محدود ہے
     
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    جمشید صاحب جہاں تک مسلکی لوگوں کو سپورٹ کرنے والی بات ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میں اپنے اہلحدیث بھائیوں کی کہی ہوئی حق بات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جہاں تک بات کی ہے آپ نے ابن داود بھائی کی تو مجھے پورا اعتماد ہے جتنے بھی سخت لہجے (جو کہ میں نے ابھی تک دیکھے نہیں ہیں اور نہ ہی آپ نے یہاں پیش کئے ہیں)
    آپ کے الفاظ سے زیادہ گندے نہیں ہو سکتے۔میں نے دو تین تھریڈز میں دیکھا ہے آپ کے پاس جب جواب نہیں ہوتا تو آپ یا تو شخصیات پر اتر آتے ہیں یا ادھر ادھر کی مارنا شروع کر دیتے ہیں۔
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    آپ ابن داود بھائی کے الفاظ بتائیں جو کہ آپ کے نزدیک ٹھیک نہیں ہیں اگر واقعی غلط ہوئے تو ہم ان پر بھی اعتراض کریں گے لیکن آپ پیش تو کریں یہی تو مقلد لوگوں میں اور ہم میں فرق ہے الحمدللہ کہ ہم علماء کی اندھا دھند بات نہیں مانتے۔
     
  5. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
    یہ عینی کے تھریڈ کی بات اسی تھریڈ میں کیجئے۔ وہاں آپ کو عینی کی "علمی قابلیت" پر ایک اور دلیل دہ ہے ذرا اس پر بھی روشنی ڈالئے۔ آپ اس تھریڈ ذرا اس پر روشنی ڈالئے کہ حنفی احادیث گڑھتے کیوں ہے؟؟؟



    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔ ​
     
  6. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,826
    عینی کی بات یہاں کس بے وقوف نے پہلے پہل چھیڑی ہے اس تھریڈ میں‌۔ذرا اس کا نام توبتادیں ابن دائود صاحب
     
  7. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,826
    آپ ماشاء اللہ غیرمقلد ہیں اور’’اندھادھند‘‘اعتماد نہیں کرتے بلکہ سرے سے کسی پر اعتماد ہی مت کیجئے زیادہ بڑے غیرمقلد بن جائیں گے۔جہاں جہاں آپ نے بقول آپ کے گندے الفاظ دیکھے ہیں وہ ذراکوٹ کردیجئے اورذرا آگے پیچھے کے تھوڑے مراسلات بھی کوٹ کردیجئے اس کے بعد حقیقت کھل جائے گی کہ اصل بدتمیز اور دریدہ دہن کون
     
  8. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
    الطحاوی صاحب! آپکو کتنی بار یہ بتانا پڑے گا کہ غیر مقلد آپ کے امام صاحب تھے!!!
    الطحاوی صاحب! آئندہ آپ نے ہمیں اس طرح کے نام سے مخاطب کیا تومیں آپ کو آپ کے ان ناموں سے مخاطب کروں گا جسے آپ کے اکابرین قبول بھی کر چکے ہیں۔ بطور مثال ایک نام عرض کئے دیتا ہوں۔ "جہمی" آپ کے حکیم الامت نے حنفیوں کا جہمی ہونا بھی قبول کیا ہے۔ اگر آپ کے علم میں نہ ہو تو بتلا دیجئے گا اس کی دلیل بھی دیدی جائے گی ، انشاءاللہ!
    آپ تقلید کے دفاع میں کچھ پیان کر سکتے ہو تو کر دیجئے، اگر آداب و اخلاق پر کوئی نصیحت کرنی ہے تو کوئی دوسرا تھریڈ کھول لیں۔ باقی رہی عینی کی بات آپ نے ہی یہاں کی تھی ۔ اس کو موضوع بحث نہ بنائیں۔ اگر تقلید کے حوالے سے کچھ بیان کرنا ہے تو ضرور کریں۔



    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 26, 2010
  9. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,826
    ہوسکتاہے کچھ حنفی جہمی ہوں گے اس سے کیاہوتاہے کتنے محدثیں فرقہ قدریہ اوردیگر گمراہ فرقوں سے تعلق رکھتے تھے کبھی موقع ملے تو کتب رجال سے دیکھئے لیکن مبلغ علم توشذرات الذہب پر جاکر ختم ہوجاتاہے توکچھ حنفی معتزلی یاجہمی ہوئے تواس سے کیافرق پڑتاہے کچھ بھی نہیں۔
    اورایک بات جو باربار بیان کی جاتی ہے کہ امام ابوحنیفہ غیرمقلد تھے قطعا نہیں وہ مجتہد تھے اورمجتہد اورغیرمقلد میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔اس کی وضاحت یوں سمجھئے
    ایک ہے علم ۔ایک ہے جہل اورایک ہے ان کے دونوں‌کے درمیان کی چیز جہل مرکب یعنی باوجود جہالت کے خود کو علامہ دوراں سمجھنا
    اسی طرح ایک ہے اجتہاد اور ایک ہےتقلیداوران دونوں کے درمیان کی چیز ہے غیرمقلدیت یعنی آتا جاتا کچھ نہیں لیکن خود کو مجتہد وقت سمجھنا
    امید ہے کہ ان گزارشات پر توجہ کریں گے ۔
     
  10. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتۃ

    الطحاوی صاحب !

    آپ کی گذارشات پر تو ہم خاص توجہ کرتے ہیں ! چلیں یہ اب منگل یا بدھ کو بتلائیں گے کہ کون کون سے حنفی جہمی ہیں۔ دیکھتے ہیں طحاوی دوراں دارلعلوم دیوبند کو جہمی ہونے سے کس طرح بچاتے ہیں۔ ایک الگ تھریڈ میں ، الطحاوی صاحب آپ تھریڈ کا موضوع تبدیل کر دیتے ہو۔


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    یا آپ سچے یا پھر آپ کے حکیم الامت سچے جنہوں نے امام ابو حنیفہ کو غیر مقلد لکھا ہے۔ فیصلہ آپ خود ہی فرما دیں۔ دن کو کوئی دن بھی کہے اور رات بھی یہ ممکن نہیں۔ یہ تضاد بیانی مقلدین کو ہی مبارک ہو۔ لگائیں نا فتویٰ۔۔۔ یا تو آپ نے جھوٹ بولا ہے یا پھر آپ کے "حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی" نے۔


    اس رطب و یابس کی دلیل ذرا امام ابو حنیفہ سے عنایت فرمائیں۔۔۔ چلیں کسی حنفی فقیہ سے ہی اس کی دلیل عنایت کر دیں۔۔۔۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
    صاحب مضمون کو ابن داؤد بھائی اور شاہد نذیر بھائی کی طرف سے جواب دیا جا چکا ہے۔ لہذا کاشف صاحب کا انتظار کیا جائے کہ وہ کب آ کر اس کا جواب دیتے ہیں ۔
    مزید فریقین سے گزارش ہے کہ ''موضوع '' پر رہتے ہوئے گفتگو کریں‌۔ شکریہ
     
  13. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    کیا امام صاحب پیدائشی مجتہد تھے؟ اگر ایسا ہے تو اس پر کتاب و سنت سے کوئی دلیل پیش کیجیے اور اگر ایسا نہیں ہے اور یقینن نہیں ہے تو تسلیم کیجیے کہ امام صاحب بھی باقی مجتہدین کی طرح علم حاصل کرنے کے بعد ایک مقام پر جا کر مجتہد بنے تھے تو کیا آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ مجتہد بننے سے پہلے وہ مقلد تھے یا غیر مقلد اگر مقلد تھے تو کس کے۔۔۔۔
     
  14. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    درست فرمایا کونین بھائی جی

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    شاہد بھائی اللہ تعالی آپ کے علم میں اور اضافہ عطا فرمائے۔
    آپ بھائیوں کی باتوں سے ہم جیسے ان پڑھ لوگوں کو بہت نفع ہوتا ہے۔
    صرف یہی درخواست ہے کہ اگر کوئی بھائی کسی دوسرے مسلک کے بھائی کی اگر تعریف یا اس کی سائیڈ لیتا ہے تو براہ کرم یہ نہ سمجھا کریں کہ وہ بس اسی مسلک کا پیروکار ہے۔

    میں اکثر خود جب کسی بات کی سمجھ نہیں لگتی تو اپنے مقامی علماء کرام سے اس انداز سے مسلہ پوچھتا ہوں کہ شاہد تیسرا شخص یہ سمجھے کہ یہ حنفی ہے۔

    جزاک اللہ
     
  15. kashifbilal

    kashifbilal -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2009
    پیغامات:
    50

    Bhai, ye tehreer simply aqli dalail par mabni hai, agar kisi ko pasand aie tu bahut umdah, na pasand aaiye ya kisi ko accept na ho, tu 150 saal se dono janib se Mubahis chal rahe hain, aur . Agar app dono janib ki kutub ka mutalia karain tu aap ko bahut si Ilmi khiyanatain nazar aaiyen gi. Kash Allah hamare Ulama ko aur hamain Ikhlas aur apni riza ka jazba aata kar de.
     
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    یہ کونسی زبان ہے؟ :00010:
     
  17. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
    الصلاۃ والسلام علی من لانبی بعد!۔۔۔

    دیکھئے کاشف بھائی۔۔۔ ایمانداری سے ایک سوال کا جواب دیجئے گا۔۔۔ ہم سب مسلمان ہیں الحمداللہ اس میں‌ کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں اس لئے ہم کلمے کے دونوں جزوں کے اللہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں اور دوسرے جز کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور نبی ہیں۔۔۔

    کاشف بلال بھائی علم اور عقل دو مختلف چیزیں‌ ہیں۔۔۔ علم سے انسان میں آگہی بیدار ہوتی ہے۔۔۔ یعنی وہ معاملات میں اچھے اور بُرے کی تمیز کرنے کا متحمل ہوجاتا ہے۔۔۔ اور عقل کا تعلق تو جانور سے بھی ہے۔۔۔ اس کی مثال میں آسان لفظوں میں دینا چاہوں گا کے گاڑی کو اپنی طرف آتے دیکھ کر تو کُتا بھی راستہ بدل لیتا ہے۔۔۔ المہم۔۔۔

    دیکھئے اللہ نے اپنے علم سےآدم کو تخلیق کیا۔۔۔ اپنے ہی علم سے اُس نے تمام فرشتوں‌ کا اس بات کا حکم دیا کے وہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں۔۔۔ مگر شیطان نے سجدہ نہیں کیا اور عذر یہ پیش کیا کے میں اس سے افضل ہوں کے تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے۔۔۔ اب اپنے افضل اور آدم کے کمتر ہونے کی دلیل جو اُس نے پیش کی تھی کیا وہ اس کی عقلی پیداوار نہیں‌ تھی؟؟؟۔۔۔ حالانکہ اگر وہ اپنی عقل کو اپنے علم کے تابع رکھتا تو یہ ضرور سوچتا کے ہم دونوں کے تخلیق کرنے والے رب کا حکم ہے تو مجھے کیا حق پہنچتا ہے کے میں اس کے حکم کے خلاف جاوں۔۔۔

    میں‌ یہ نہیں‌ کہوں گا کے آپ اہلحدیث ہوجائیں آپ حنفی ہی رہیں‌ مگر اس حدیث کو نظر میں‌ رکھیں ماعلینا واصحابی یعنی جو میرے اور میرے صحابہ کے ساتھ ہیں۔۔۔ یعنی یہ وہ حد ہے جس میں‌ رہنا ہے۔۔۔ تجاوز کی صورت میں سنگین نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہونگے کیونکہ اصلاح عقیدے کی ہوتی ہے انسان کی نہیں اس لئے اللہ نے یہ بات بیان کی ہے ہدایت دینا صرف اللہ ہی کا کام ہے تم بس اس پیغام کو لوگوں‌ کو سناو جو اللہ نے نازل کیا ہے۔۔۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
     
  18. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    السلام علیکم::

    بھائیؤ1 میں مقلد نہ ہونے کے باوصف ایک سوال کرنا چاہتا ہوں::

    میرے چچا بالکل ان پرھ ہیں.اب وہ عالم سے مسئلہ پوچھیں گے تو اکثر علماء اھلحدیث بھی عام ادمی کو موٹا سا مسئلہ بتا دہتے ہیں،کوئی بھی دلیل ژکر لیے بغیر،مثلا دعائے قنوت قبل الرکوع یا بعد الرکوع،میں خود سلفیوں کا بھی اختلاف ہے،تو ان چچا جی ایک عالم کی بات مان لیتے ہیں اور عمل کرتے ہیں قبل الرکوع پر،جب دوسرا بندہ انہیں کہتا ہے کہ بعد الرکوع دعا کرنی چاہیے تو وہ فرماتے ہیں کہ میں نے فلاں عالم سے پوچھا ہے،انکی دلیل بس یہ عالم سے پوچھنا ہی ہے.

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا چچا جی کے لیے یہ "تقلید مطلق" جائز ہے؟؟؟اور اگر جائز ہے تو وہ کس طرح پتہ چلائیں گے کہ کونسا عالم انہیں صحیح ترین رہنمائی کر سکتا ہے جس میں وہ اپنی فقہ وغیرہ کی طرفداری نہ کرے گا وغیرہ وغیرہ

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 3, 2010
  19. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    فرحان خان بھائی ! اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے:

    [font="_pdms_saleem_quranfont"]وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ‌ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿ سُوۡرَةُ الاٴنبیَاء[/font] ۷ [font="_pdms_saleem_quranfont"][/font]
    ‏تجھ سے پہلے بھی جتنے پیغمبر ہم نے بھیجے سبھی مرد تھے جن کی طرف ہم وحی اتارتے تھے پس اہل الذکر سے پوچھ لو اگر خود تمہیں علم نہ ہو۔
    اس آیت سے یہ امر ثابت ہوتا ہے کہ جاب انسان کو کسی بات کا علم نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے کہ اہل الذکر سے سوال کیا جائے، لہذا اہل الذکر یعنی قرآن و سنت کے عالم سے سوال کرنا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے، اس وجہہ سے کسی اہل الحدیث عالم سے مسئلہ دریافت کرنا تقلید نہیں، بلکہ اللہ کی نازل کردہ وحی کی اتباع ہے۔ یہ اسی صورت ہے جب انسان اہل الذکر سے ، یعنی قرآن و سنت کو عالم سے سوال کرے۔ جبکہ اہل التقلید سے سوال کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے نہیں دیا۔ اہل التقلید سائل کو اپنا تقلیدی جواب دیں گے ۔ جبکہ اہل الذکر اسے قرآن و سنت سے جواب دیں گے۔ جہاں تک بات رہی اہل الذکر کے درمیان اختلافی مسائل کی تو ہر شخص ان اختلافی مسائل میں جس عالم کی بات قرآن و سنت کے مطابق سمجھتا ہے۔ اسے وہ اختیار کرنا چاہئے۔ جب کوئی دوسرا عالم اس کو دلائل سے اس کے برخلاف مسئلہ ثابت کردے تو اسے اپنے پہلے مؤقف پر جمود اختیار نہیں کرنا چاہئے، بلکہ دلیل سے ثابت شدہ مسئلہ کو اختیار کرنا چاہئے۔ یہ بات صرف عامی کے لئے ہی نہیں بلکہ علماء کے لئے بھی ہے۔ جیسے امام مالک کا خلال کے معاملہ میں اپنا مؤقف تبدیل کرنا اس کی طرف نشاندہی کرتا ہے۔
    ویسے ایک سوال اہل التقلید سے یہ بھی کیا جانا چاہئے کہ اہل التقلید ہمیشہ ایک عامی کی مثال پیش کرکے تقلید کو ثابت کرنے کی لا حاصل سعی کیوں کیا کرتے ہیں۔ جبکہ اہل التقلید (احناف) کے ہاں سوائے امام ابو حنیفہ کے تمام حنفیوں پر تقلید واجب ہے۔ کیا ان احناف میں تمام کہ تمام عامی ہی ہیں؟؟ ویسے حق تو یہ ہی ہے کہ مقلدین احناف میں کوئی عالم نہیں ہوتا۔ کیونکہ تقلید تو ہے ہی جہالت، جہاں جہالت ہو وہاں علم تو نہیں ہو گا۔


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  20. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    جمشید بھائی میں آپ سے زیادہ بحث نہیں کرنا چاہتا اہلحدیث بھائی نے جو آپ کی پوسٹ کا لنک دیا ہے کیا وہ اچھی زبان ہے؟؟؟؟؟

    ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم پر اعتماد کرتے ہیں اور جو قرآن و حدیث کے خلاف بات ہو اس کی پیروی نہیں کرتے۔الحمدللہ
    آپ ہمارے بارے میں یہ زہن بنا لیں۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں