کیا دیوبندی کہلوانا ضروری ہے؟

وردۃ الاسلام نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏ستمبر 16, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    کیا دیوبندی کہلوانا ضروری ہے؟ (۲) اگر کوئی شخص سوا ل کرے کہ تمہارا کیا عقیدہ ہے اور تم کس مسلک پر ہو تو پھر کیا جواب دیا جائے؟ ہمارے امام مسجد کہتے ہیں کہ ان چیزوں میں مت پڑو اور صرف مسلمان ہی کہلواؤ۔ مجھے اس میں تھوڑی الجھن سی ہو رہی ہے کہ بندہ کیا کرے اور کہاں جائے؟ ہر کوئی کہتا ہے کہ میں صحیح اور وہ غلط ۔اب ایک عام سا پڑھا لکھا بندہ کہاں جائی، بڑی پریشانی ہے۔
    17 Mar, 2009 Answer: 11289
    فتوی: 299=273/ب

    جس کا عمل قرآن وحدیث کے مطابق ہے اور سنت کا اتباع کرتا ہے، بدعات وخرافات اور غلط رسموں سے بچتا ہے، حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور ائمہٴ مجتہدین رحمہم اللہ کے حق میں بدزبانی وبدگمانی نہ کرتا ہو، وہی اہل حق ہے، اسی مسلک کو اختیار کرنا چاہیے، اپنی من مانی کوئی عمل نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم
    دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
    Fatwa ID:11289 - Darul Ifta
     
  2. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    هُوَ سَمّٰىكُمُ الْمُسْلِـمِيْنَ ڏ مِنْ قَبْلُ وَفِيْ ھٰذَا
    اس اللہ نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔ اس قرآن سے پہلے اور اس::قرآن::میں بھی
    الحج 78
    اللہ کا پسند کیا ہوا نام ہمارے لیے اچھا ہے یا کہ لوگوں کے فرقوں والے نام اچھے ہیں؟ کہ جن نامون کی وجہ سے امت مسلمہ کے ٹکرے ٹکرے ہوگے اور ہر کوئی اپنے آپ کو مسلم کی بجائے لوگوں کے رکھے ناموں سے منسلک کرنے لگا اور آج حالت یہ ہے کہ انہی ناموں پر مختلف فرقے وجود میں آچکے ہیں اور لوگ فخر سے لوگوں کے پسند کیے ہوئے نام سے اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں اور اللہ کی پسند کو حاطر میں نہیں لاتے۔
    آج بھی ہم ان کو ترک کرکے اللہ کی پسند کو اہمیت دیں تو بہت ممکن ہے کہ ہم دوبارہ ایک جان بن جائیں۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا

    بالکل صحیح، میرا بھی ماننا یہی ہے کہ جب اللہ نے ہمیں ایک نام دیا ہے تو ہم کیوں خود ساختہ، مستقل ناموں اور القاب پر مصر ہیں جو امت میں تفرقہ بازی کا سبب بنتے ہیں۔
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
  5. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
    لیکن یہ بھی تو حقیقت ہے کہ ہر دور میں علماء حق کی ایک جماعت اپنی نسبت اہل السنہ، اہل الحدیث اور اہل الاثر جیسے ناموں کی طرف کرتی رہی ہے۔
    یہ آیت جس نبی پر نازل ہوئی اس نے بھی ایک حدیث میں مسلمانوں کو اہل وتر کہہ کر مخاطب کیا۔۔۔!! میں کسی کو غلط نہیں کہہ رہا بس اپنے علم میں اضافے کے لیئے کچھ وضاحت چاہتا ہوں
     
  6. shirazi

    shirazi -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2010
    پیغامات:
    20
    مہینوں اس ویب کے مضامین پڑھنےکے بعد احساس ہو رہاہے کہ اس ویب پر اکثر مضامین لکھنے ولے سلف کی نا خلف جنونی اولاد ہیں
    ان کا کام صرف اور صرف احناف اور علماء دیوبند کو مشرک اور جھنمی ثابت کرنا اور عالم اسلام کو گمراہ کرنا ہے اللہ رحم کرے ان منکرین حدیث پر۔
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    واہ جی کیا گولی چلائی ہے جیمز بانڈ والی۔ وہ بھی اپنی طرف :pDT_gun:
    منکرین حدیث ہم ہیں یا تم لوگ۔ حدیث کے مقابلے میں فقہ کو کس نے مقدم کیا ہے اور حدیث پر کون کتنا عمل کرتا ہے یہ بات بتانے کی ضرورت نہیں۔
    ذرا اپنے مدارس کا نصاب بھی دیکھنا کہ وہاں فقہ کے مقابلے میں حدیث کی کتنی اہمیت ہے۔
    اس فتوی میں دیوبندیوں کو کہاں جہنمی ثابت کیا جارہا ہے۔ کوئی ایک فتوی ثابت کریں یہاں‌پر جہاں‌پر دیوبندیوں کو جہنمی کہا گیا ہو۔
    ہمارا موقف ہے سن لیجئے غور سے:
    اگر کوئی دیوبندی یا حنفی کہلوا کر بھی صحیح عقیدہ پر ہے اور کتاب و سنت کا پیروکار ہے تو ہمارے نزدیک وہ حق پر ہے اور ا ہل سنت والجماعت میں شامل ہے۔ اس کے برعکس۔۔۔۔۔۔
    ا
    گر کوئی اپنے آپ کو سلفی یا اہل حدیث کہلوائے اور اس کا عقیدہ مشرکانہ ہے اور بدعت وخرافات میں مبتلا ہے تو ہمارے نزدیک گمراہ اور باطل پرست ہے اور اہل سنت والجماعت سے خارج ہے۔

    امید ہے میں نے اپنا موقف دو ٹوک الفاظ میں بیان کردیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,372
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جی ہاں یہ بھی حقیقت ہے، اسی لئے میں نے مستقلاً کسی مخصوص لقب یا نام کو مسلمانوں کے ایک گروہ کے اپنانے کے بارے میں اپنا خیال ظاہر کیا ہے۔
     
  10. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    بھائیوں ناموںمیں نا جھگڑا جائے نام سے کچھ نہیں‌ہوتا اگر نام سے کچھ عمل میں‌فرق پڑھتا تو آج کتنے مسلمان ہیں جو شرک کرتے ہیں مگر پھر بھی مسلمان ہیں !!!!!

    اگر نام قرآن اور سنت کے خلاف نہیں‌تو رکھنے میں کوئی حرج والی بات نہیں، یہ تو صفاتی نام ہیں جیسے میں اگر دیکھتا ہوں تو میری صفت بینا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی کتاب وسنت کو حجت مانتے ہوئے اسی پر عمل کرتا ہے تو وہ اہل سنت ، اہل حدیث، اور اسی طرح اگر کوئی اثر یعنی اثار صحابہ پر عمل کرتاہے تو وہ اہل اثر ہے، اور اسی طرح کوئی پورانے لوگ یعنی امت کے نیک لوگوں‌کی طرح کتاب و سنت کو سمجھتا ہے تو وہ سلفی ہے یہ صفت ہے ۔ ایسے نام رکھنے میں کوئی حرج والی بات نہیں‌ہے۔


    اس میں جھگڑا کرنے کی ضرورت نہیں‌ہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 21, 2010
  11. ضیاءرحمن

    ضیاءرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2008
    پیغامات:
    1,056
    کیا سلفی کہلانا بھی حزبیت و فرقہ پرستی ہے ؟ - URDU MAJLIS FORUM
     
  12. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    بلکل جناب اللہ تعالی نے ہمارا نام مسلم ہی رکھا ہے اور الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں۔ مگر اللہ تعالی نے جہاں‌ہمارا نام مسلم رکھا ہے اسی قرآن میں‌مسلمین کو مختلف وصفی ناموں سے مخاطب کیا ہے۔ جیسے


    الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ (سورۃ آل عمران، ١٧﴾

    انَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ ﴿الاحزاب،٣٥﴾

    وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ﴿سورۃ التوبہ، ١٠٠﴾


    اس طرح بہت سی آیات ہمیں‌قرآن مجید میں ملتی ہیں جس میں صفاتی نام استعمال کیئے گئے ہیں تو اسی طرح اہل سنت، اہل حدیث، اثری، سلفی وغیرہ نام رکھنے میں‌کوئی حرج نہیں ، کیوں کہ یہ صفات ہے مومن کی، کہ وہ خالص کتاب وسنت پر عمل پرا ہوتا ہے۔

    اور الحمد اللہ امت محمدیہ کا نام تو مسلم ہی ہے، اور ہم سے پہلے بھی جتنے لوگ فرمابردار رہے وہ بھی مسلم ہی تھے۔



    میں اس بات سے متفق نہیں‌کیوں‌کہ یہ وہ بات نہیں جس پر امت مسلمہ ایک ہوگی امت مسلمہ صرف اور صرف توحید پر اکھٹی ہوگی، نہ کہ مسلمان کہلوانے یا نہ کہلوانے سے !!
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 21, 2010
  13. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    چلیں کم از کم آپ نے اتنا تو مانا کہ ہم "خلف" میں سے نہیں‌ہیں اور باقی رہا سلف، تو آپ کے کہنے سے ہم سلف سے باہر نہیں ہو جاتے یہ جاننے کے لئے آپ کو مزید مہینے ہمارے اس فورم پر موجود منہج کے بارے میں پوسٹ پڑھنی چاہیئے۔


    اچھا یعنی موجودہ احناف اور علماء دیوبند کے کفریہ اور شرکیہ عقائد دکھانا گمرہ کرنا ہے!!؟؟
    تو میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ ایسے عقائد علماء دیوبند اپنی کتابوں میں‌لکھتے کیوں‌ ہیں‌؟؟؟ نا یہ عقائد کتب میں موجود ہوں‌اور نا ہی سلفی انہیں‌کھول کھول کر دکھائے!!! اور نا لوگ یہ پڑھ کر گمرہ ہوں۔
     
  14. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    926
    حنفی اس کو کہا جاتا ہے ، جو عقیدہ اور فروع دونوں میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو اپنا امام سمجھتا ہے ، وہ پکا ٹھکا حنفی کہلاتا ہے ، جو لوگ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو عقیدہ میں ماہر نہیں سمجھتے اور عقیدہ میں ان کو اپنا امام نہیں سمجھتے ، وہ گمراہ لوگ ہیں ۔کیونکہ اسلام کی اساس عقیدہ ہے ، چاہے وہ دیوبند ہوں یا بریلوی ، جن لوگوں کو یہ عقیدہ میں امام سمجھتے ہیں وہ لوگ متکلمین تھے ان کے عقیدے معتزلہ والے تھے ، اسی لیے شیخ عبدالقادر جیلانی نے ان کو مرجیہ ناری کہا ہے ، اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی متکلمین کو گمراہ اور زندیق کہا ہے
     
  15. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    اب ذرا مسلمان کی صفات بھی بیان کردیں۔۔۔ تاکہ اگر کوئی سوال کسی بھائی یا بہن کے ذہن میں صفات کو لیکر پیدا ہو تو وہ بھی کافور ہوجائے۔۔۔
     
  16. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    کاش کہ آپ میری پوری پوسٹ کو بغور پڑھ لیتے کیوں‌کہ یہ صفات جو آیات کے ذریعہ بیان کی گئی ہیں یہ مسلمانوں ہی کی صفات ہیں۔ الحمد اللہ سب مسلمان ہی ہیں۔ جیسے مسلم حنفی، اور مسلم سلفی

    یہ دونوں‌ہی مسلمان ہیں فرق یہ ہے کہ حنفی کتاب و سنت کے سامنے کسی ایک شخص کو فوقیت دیتا ہے اور ان کی اتباع کرتا ہے۔ اور سلفی کی صفات یہ ہے کہ وہ 3 زمانوں یعنی جس کا زکر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مشہور حدیث‌میں کیا ہے، ان کے منہج سے کتاب و سنت پر عمل کرتا ہے۔ نا کے ان کی پیروری کرتا ہے۔
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,372
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    موضوع سے غیر متعلقہ پوسٹس حذف کر دی گئی ہیں‌۔ فریقین سے گزراش ہے کہ وہ موضوع کے مطابق گفتگو کیا کریں ۔ شکریہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں