رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر درود كن الفاظ ميں بھیجا جائے؟

عائشہ نے 'مسنون ادعیہ و اذکار' میں ‏ستمبر 18, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر درود كن الفاظ ميں بھیجا جائے؟


    نبي كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنا عظيم بركات كا حامل عمل ہے ۔ اس كى اہمیت اور فضيلت كا اندازہ صرف اس ايك حديث شريف سے لگايا جا سكتا ہے کہ


    نبي كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے : [qh] من صلّى عليّ واحدة صلى الله عليه بها عشراً ۔[/qh] جس نے مجھ پر ايك مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالى اس پر دس بار رحمت نازل فرماتا ہے۔ بحوالہ : صحیح مسلم۔


    درود شريف كے فضائل تفصيل سے كسى اور موضوع ميں پیش کیے جائیں گے ان شاء اللہ ۔اس تھریڈ كا مقصد يہ ہے کہ درود شريف كے مستند اور مسنون الفاظ كو با حوالہ يكجا كر ديا جائے ۔


    ــــ (1) ــــــــ

    حضرت كعب بن عجرة رضي اللہ عنہ سے روايت ہے كہ انہوں نے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے پوچھا كہ ہم جان چکے ہیں كہ آپ كو سلام كيسے كيا جائے اب ہمیں سكھائیے کہ ہم آپ پر درود كيسے بھیجیں؟

    حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: كہو

    [qh]اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ[/qh]

    ترجمہ: اے اللہ تو رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آل محمد ﷺ پر، جيسے تو نے رحمت فرمائى ابراہیم (عليہ السلام) پر، تو يقینا قابل تعریف ، بڑی شان والا ہے۔

    اے اللہ بركت ناز ل فرما محمد ﷺ پر اور آل محمد ﷺ پر جيسے تو نے بركت نازل كى ابراہیم عليہ السلام پر، تو يقینا قابل تعریف ، بڑی شان والا ہے۔


    ( صحيح البخاري: كتاب التفسیر، باب سورة الاحزاب، رقم الحديث 4519)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ـــــــ (2) ـــــــ

    حضرت ابو حميد الساعدي رضي اللہ عنہ سے روايت ہے کہ صحابہ كرام رضي اللہ عنہم نے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے دريافت كيا كہ ہم آپ پر درود كن الفاظ ميں بھیجیں۔ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: کہو:

    [qh] اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ[/qh]

    ترجمہ: اے اللہ رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ كى ازواج مطہرات پر اور آپ ﷺ كى اولاد پر جيسے کہ تو نے رحمت نازل فرمائى آلِ ابراہیم عليہ السلام پر ،اے اللہ برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ كى ازواج مطہرات پر اور آپ ﷺ كى اولاد پر جيسے کہ تو نے برکت نازل فرمائى آلِ ابراہیم عليہ السلام پر ، تو يقينا قابل تعريف ہے، بڑی شان والا ہے۔

    (متفق علیہ: صحيح البخاري: كتاب الانبياء،باب يزفون، رقم الحديث 3189،صحیح مسلم: كتاب الصلاة، باب الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، رقم الحديث 938 )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ___ (3) ___

    حضرت عبدالرحمن بن ابي ليلى فرماتے ہیں ميرى حضرت كعب بن عجرة رضي اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمايا: ميں تمہیں ايك تحفہ نہ دوں جو ميں نے نبي صلى اللہ عليہ وسلم سے سنا تھا؟عبدالرحمن کہتے ہیں: ميں نے کہا ضرور ديجئیے۔ حضرت كعب رضي اللہ عنہ نے فرمايا : " ہم نے رسول اللہ صلى اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے سوال كيا تھا : آپ اہل بیت پر درود كيسے بھیجا جائے جب كہ آپ پر سلام كا طريقہ تو اللہ تعالى نے ہمیں سکھا ديا ہے؟
    حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: تم كہو:
    [qh]اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔[/qh]
    ترجمہ: اے اللہ تو رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آل محمد ﷺ پر، جيسے تو نے رحمت فرمائى ابراہیم (عليہ السلام) پر اور آل ابراہیم (عليہ السلام) پر، تو يقینا قابل تعریف ، بڑی شان والا ہے۔
    اے اللہ بركت ناز ل فرما محمد ﷺ پر اور آل محمد ﷺ پر جيسے تو نے بركت نازل كى ابراہیم (عليہ السلام) پر اور آل ابراہیم عليہ السلام پر، تو يقینا قابل تعریف ، بڑی شان والا ہے۔

    (متفق عليہ: صحيح البخاري، كتاب الانبياء ، باب: يزفون ،الصافات،رقم الحديث 3190، صحيح مسلم: كتاب الصلاة، باب الصلاة على النبي صلى اللہ عليہ وسلم ، رقم الحديث 935، یہ الفاظ صحیح البخاری کے ہیں۔ )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خيرا
     
  6. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا.
     
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابو قتاده

    ابو قتاده -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2012
    پیغامات:
    27
    جزاک الله خيرا اختي في الله
     
  9. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    جزاکم اللہ خیرا
     
  10. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    عین سسٹر جتنے لوگ اس پوسٹ کو پڑھیں گے اتنا ھی ثواب اتنی ھی رحمتیں آب پر نازل فرمائیں آمین
     
  11. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاك اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
  13. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    اللھم صلی وسلم علی نبینا محمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    ﷽ إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ على النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواصَلُّواعَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيما. ﷺ [​IMG][​IMG]

    اللھم صلی وسلم علی نبینا محمد
     
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    510
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں