نابالغ بچے کی موت کے بارے میں سوال

محمد ارسلان نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏ستمبر 28, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
    مجھے یہ پوچھنا ہے کہ جو بچے پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں یا کوئی مہینے بعد سال بعد یا 20،25 دن تک جو بچے مر جاتے ہیں ان کا مرنے کے بعد قبر میں حساب کتاب اور آخرت میں حساب کتاب کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔شکریہ
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]انکے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو ان کے والدین کے ساتھ ہوگا
    [/font]حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ
    صحیح بخاری کتاب الجنائر باب ما قیل فی ذراری المشرکین حــ 1384

     
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    سمجھ نہیں آئی مثلا ایک بچہ 25 دن کا ہوتا ہے تو مر جاتا ہے اس کے والدین اللہ نہ کرے کہ جہنم میں جاتے ہیں تو وہ بھی جہنم میں جائے گا۔
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    حدیث تو ہمیں یہی بتلاتی ہے کہ ایسا ہی ہوگا
    باقی ان معاملہ اللہ کے سپرد ہے اور وہ خوب خبر رکھنے والا اور جاننے والا ہے
    ہمیں نو مولود کی فکر لاحق ہوگئی ہے پہلے اسکے والدین کی فکر کرنی چاہیے اور انہیں شرک سے بچانا چاہیے
     
  6. بشیراحمد

    بشیراحمد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اپریل 1, 2009
    پیغامات:
    1,574
    مسلمانوں کے بچے جو حالت صغر میں بلوغت سے پہلے وفات پاجاتے ہیں ان کے بارے میں نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ
    [font="_pdms_saleem_quranfont"]وقال الإمام النووي : أجمع من يعتد به من علماء المسلمين على أن من مات من أطفال المسلمين فهو من أهل الجنة ؛ لأنه ليس مكلفا . أ.هـ " شرح مسلم "
    (16 / 207) .
    علماء اسلام کا اجماع ہے مسلمانوں کے بچے (جو حالت صغر میں) وفات پاجاتے ہیں وہ جنتی ہیں
    کیوں کہ وہ مکلف نہیں تھے
    [/font]
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 7, 2010
  7. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    جزاک اللہ خیرا
    نابالغ مرفوع القلم بھی تو ہوتے ہیں نہ.
     
  8. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    مرفوع القلم کا معنى ہے کہ انکا حساب کتاب لکھا نہیں جاتا
    قلم اٹھالی جاتی ہے
    تو کیا ہوا ؟
    کچھ ایسے بھی تو ہونگے جن کے اعمال ہوتے ہوئے بھی تولے نہیں جائیں بلکہ بلا حساب وکتاب جہنم میں جائیں گے
     
  9. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    اللہ تعالیٰ ہمارا حساب آسان فرمائے آمین.
    اللہ تعالیٰ ہمیں جنت الفردوس عطا فرمائے آمین.
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں