کھجور کے فوائد

ابوعکاشہ نے 'صحت و طب' میں ‏اکتوبر، 16, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,163
    بسم الله الرحمن الرحيم
    قرآن میں کھجور کا ذکر صرف رطب اور نخل کی صورت میں آیا ہے جب کہ احادیث میں یہ آٹھ ناموں سے موسوم ہے ـ پانی میں بھگو کر اس کا عرق یا شربت نبیذ کہلاتا ہے ـ
    حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور بہت پسند تھی ـ حضرت سہیل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ :
    میں نے انہیں دیکھا کہ وہ کھجوروں کے ساتھ تربوز کھا رہے تھے
    ابو داؤد نے اضافہ کہ انہوں نے فرمایا کہ میں کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک سے برابر کر لیتا ہوں یا تربوز کی ٹھنڈک کھجور کی گرمی سے زائل ہو جاتی ہے ـ
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتی ہیں کہ :
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس گھر میں کھجور ہو ، وہ گھر والے کبھی بھوکے نہ رہیں گئے ـ مسلم

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کو رات کو بھگو کر اس کا پانی استعمال کرتے تھے ـ ابواسید رضی اللہ عنہ کی دعوت ولیمہ میں یہی پانی بڑے شوق سے ہیا ـ جب کہ ابوالہیم بن الیتھان رضی اللہ نے جب ان کے ساتھ حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ کی اپنے باغ میں دعوت کی تو ان سے کہا کہ تم نے تو پکی ہوئی کھجوروں کو بھگو یا ہے ـ ہمیں زیادہ پسند ہو گا اگر پکی ہوئی کھجوروں کے ساتھ نیم پختہ (بسر ـ رطب) کھجوریں بھی ملا کر ان کا پانی ہمیں پلایا جائے ـ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھجور کی نبیذ میں بھی توانائی کے ساتھ ساتھ فرحت پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے ـ
    یہ پانی جسم کی غلیظ رطوبتوں کو خشک کرتا ہے ، معدہ کو تقویت دیتا ہے ـ منہ کے زخموں کو مندمل کرتا ہے ـ ـ خاص طور پر مسوڑھوں کی سوزش میں مفید ہے ـ
    پھلوں میں کھجور ممتاز حیثیت کی رکھتی ہے ـ کیونکہ یہ جسم کے ہر حصے کے لئے یکسان مفید ہے ـاس کی اصلاح کے لئے سکنجبین زیادہ مؤثر ہے ـ جب کہ دوسرے ذرائع بتاتے ہیں کھجور کے ذیلی اثرات کو دور کرنے کے لئے اس کے ساتھ بادام اور خشخاش کا استعمال مفید ہے ـ

    اطبائے قدیم کے مشاہدات :
    کھجور کے درخت کو چیت بیساکھ (مارچ ، اپریل ) میں پھول لگتے ہیں ـ بھادوں اسوج میں (اگست ، ستمبر ) میں پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے ــ ا س کے پیڑ سے ایک قسم کا گوند نکلتا ہے جو بیرونی چوٹوں کے لئے مفید ہے ـ اس کے درخت کے تنے میں گھاؤ لگائیں تو ایک میٹھا اور خوشبودار رس نکلتا ہے ـ تازہ پئیں تو بڑا لذیذ ہوتا ہے مگر ایک دن گذرنے کے بعد اسمیں خمیر اٹھ جاتا ہے اور نشہ آور بن جاتا ہے ـ

    کھجور کے فوائد



      • کھجور خون پیدا کرتی ہے اور جلد ہضم ہوتی ہے
      • قوت باہ کو مضبوط کرتی ہے
      • مقوی جگر و معدہ ہے ـ بدن کو فربہ کرتی ہے ـ
      • فالج ، لقوہ اور امراض باردہ میں بے حد مفید ہے



      • جلی ہوئی کھجور زخمون سے خون بہنے کو روکتی ہے اور زخم جلدی بھرتی ہے ــ خشک کھجور کو جلا کر رکھ لیتے ہیں اور بوقت ضرورت استعمال کرتے ہیں



      • کھجور کا تازہ پھل سل ودق کے لئے مفید ہوتا ہے ـ
      • گھٹلی کھجور کو رگڑ کر استعمال کرنے دست آنے بند ہوجاتے ہیں



      • کھجور گردے اور کمر کو طاقت دیتی ہے اور ریاح ، ورم کو تحلیل کرتی ہے ـ
      • بادی بلغم کو چھانٹی ہے ـ



      • خشک کھانسی اور دمے میں کھجور کا استعمال انتہائی مفید ہے ـ



      • گیس کے مریض صبح ناشتے میں تین سے گیارہ دانے کھجور کھا کر پانی ، دودھ یا پھر چائے کے ساتھ پئیں تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے
      • اگر دوبلے پتلے لوگ چاہیں کہ موٹے ہو جائیں تو ایک پاؤ کھجور پندرہ روز تک کھا کر بعد میں دودھ پئیں ، ان شاء اللہ صحت مند ہو جائیں گئے ـ
      • کھانسی ، بخار ، اور پیچیش میں کھجور کا استعال مفید ہوتاہے ـ
      • یہ قبض کو دور کرنے ے ساتھ پیشاب آور بھی ہے ـ
      • کھجور کے درخت کا گوند بیرونی چوٹوں کے لیے مفید ہوتا ہے ـ
      • گردوں ، مثانہ ، ، پتہ ، آنتوں میں قولنجی دردوں کو روکنے کے لیے کھجور کا متواتر استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے
      • اگر کھجور کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑے مارتی ہےـ
      • کھجورکے پھول معدے کو طاقت دیتے ہیں ، قبض ختم کرتے ہیں ، اسہال بند کرتے ہیں ، خون تھوکنے اور خون آنے میں مفید ہیں ـ
      • کھجور کھانے سے بلغم نکلتا ہے اور طبیعت ہلکی ہو جاتی ہے ـ
    احیتاط :
    کھجور کا زیادہ کھانا مضر ہوتا ہے ، جگر اور تلی میں سدہ پیدا کرتا ہے ، اور خون کو جلاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ اس نعمت خداوندی کو مناسب مقدار کے مطابق ہی کھانا جائے ـ


    ماہنامہ محدث ـ بنارس ؛ ستمبر ـاکتوبر 2008
    مضمون نگار ـنامعلوم

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,720
    شیئرنگ کے لیے شکریہ بھائی :00001:
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,867
    جزاك الله خير
     
  4. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    926
    ماشاءاللہ اچھی تحریر ہے
     
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    جزاک اللہ خیرا
    اچھی شیئرنگ ہے
     
  7. ابن عمر

    ابن عمر رحمه الله تعالى

    بانی و مہتمم اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  8. irum

    irum Web Master

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    شکریہ بھائی
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    788
  10. piyasa

    piyasa -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2012
    پیغامات:
    3
    قران شريف ميں 15 حلال کھانے کی چيزوں کا ذکر ہے- جن ميں سے کھجور کو بڑی خاص اہميت ہے کيونکہ ہمارے پيارے نبی کی پسنديدہ کھانے کی اشياہ ميں سے تھا- اس کے طبی فوائد کے علاوہ اسکی مٹھاس اور لزت بے مثال ہے، شير کرنے کا بہت شکريہ، جزاک اللہ خير-
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں