مناظرہ ڈاونلوڈ کریں اہل حدیث مابین دیوبند

راجپوت نے 'آڈیو وڈیو اور فلیش' میں ‏دسمبر 21, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. راجپوت

    راجپوت -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 28, 2009
    پیغامات:
    116
    اہل حدیث مناظر: فضیلۃ الشیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ
    دیوبندی مناظر : محمد طفیل انجم آف روالپنڈی فارغ التحصیل دارالعلوم فاروقیہ دھمیال کیمپ (قاضی عبد الرشید صاحب والا مدرسہ)
    الحمد للہ تعالى کہ موصوف نے اس بات کو تسلیم کیا کہ دین اسلام کے اصل ماخذ صرف اور صرف قرآن مجید فرقان حمید اور احادیث نبویہ ہی ہیں اور اجماع وقیاس دین کے اصل ماخذ نہیں بلکہ وہ قرآن وحدیث کے تابع ہیں یعنی انکے درست ہونے کے لیے بھی کتاب وسنت کی دلیل درکار ہوگی ۔ اور اسی طرح محدثین کے وضع کردہ اصول حدیث کو کتاب اللہ سے ثابت کرکے موصوف کا ناطقہ بند کر دیا گیا ۔ متلاشیان حق کے لیے جدال بالتی ھی احسن کا ایک بہترین تحفہ پیش خدمت ہے ۔مزید بہت کچھ اسے سماعت فرمانے کے بعد آپ معلوم کر سکیں گے ۔
    یہاں سے ایم پی تھری یا ریم فائل میں ڈاؤنلوڈ فرمائیں
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 21, 2010
  2. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    926
    ماشاءاللہ
     
  3. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    جزاک اللہ خیرا
    امید ہے اس مناظرے سے ہماری معلومات میں بہت اضافہ ہوگا۔ ان شاء اللہ
    اللہ تعالیٰ ہمیں حق کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    ماشاءاللہ رفیق طاہر بھائی۔۔۔۔اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت دے آمین
     
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,872
    ماشاء الله ,الله همارے شيخ كى حفاظت فرمائے.آمين
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
    ماشاءاللہ
    اللہ تعالیٰ رفیق طاہر بھائی کے علم میں اضافہ فرمائے آمین۔
     
  7. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
    میں جب سے اہل حدیث ہوا ہوں حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ سے بہت متاثر ہوں جب رفیق طاہر بھائی سے جان پہچان ہوئی تو مجھے ان کی تحریر اور تقریر میں حافظ زبیر علی زئی کی جھلک نظر آئی۔ اسی لئے میں نے شیخ کا نام رکھا ہے چھوٹے زبیر علی زئی۔

    ویسے تو طاہر بھائی سے جان پہچان اب پرانی ہوگئی ہے۔ لیکن یہ مناظرہ سننے کے بعد تو میں نے ایک بالکل نئے رفیق طاہر بھائی کو دریافت کیا ہے۔ ماشاءاللہ رفیق بھائی کی علمی گفتگو اور زبردست دلائل نے مجھے حیرت میں ڈال دیا ہے۔ میں حیران ہوں کہ اللہ نے شیخ کو اسقدر علم دیا ہے اور یہ اسے چھپائے بیٹھے ہیں۔ طاہر بھائی کے اس مناظرے کی تعریف کرنا یقیناً سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ اللہ شیخ کے علم اور عمل میں اور زیادہ اضافہ فرمائے۔ آمین

    اہل باطل کا یہ سوال کہ مقتدی کے سراً تکبیر کہنے کی کیا دلیل ہے اس کا جواب حاٖفظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے بھی دیا ہے لیکن انہوں نے اسے اجماع امت سے ثابت کیا ہے۔ لیکن رفیق طاہر بھائی نے اس کا جواب براہ راست قرآن سے دے کر حیران کردیا۔ کیا ہی اچھا ہو کہ شیخ اہل باطل کے اس طرح کے سوالات (جن پر وہ پھولے نہیں سماتے کہ اہل حدیث کے پاس ان کے اس طرح کے سوالوں کا جواب قرآن اور حدیث سے نہیں ہے) جمع کرکے ان کے جوابات قرآن اور حدیث سے دے دیں تاکہ ان کا منہ عرصہ دراز کےلئے بند ہوجائے ہوسکے تو اس پر ایک کتاب ہی مرتب کر ڈالیں۔ یہ میری شدید خواہش ہے جو اس مناظرے کو سننے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ امید ہے اس مشورے پر توجہ فرمائیں گے۔ جزاک اللہ خیرا

     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 23, 2010
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. راجپوت

    راجپوت -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 28, 2009
    پیغامات:
    116
    شاہد بھائی آپ نے ٹھیک کہا ہمیں بھی اب تو رفیق طاہر بھائی پر فخر ہونے لگا ہے کہ ہمارے پاس بھی ایسے اہل علم موجود ہیں یہ مناظرہ بیلکس میسینجر پر پرسوں رات کو ہوا تھا اور پہلے ان کے ایک شاگرد سے بات چل رہی تھی لیکن اس نے فرار ہونے میں ہی عافیت جانی اور اپنے استاد کو بلا کر لے آیا موصوف آئے تو مناظر بن کر تھے لیکن صرف سوالات پر ہی اکتفاء کیا اورکسی موضوع پر گفتگوکر ہی نہ سکے۔
     
  9. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    محترم شاہد بھائی !
    اللہ کے فضل سے ہمارا یہ دعوى کہ صرف یہی چند مسائل نہیں بلکہ دین و دنیا کے تمام تر مسائل کے لیے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم میں بہترین رہنمائی موجود ہے ۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ جن کی عقلوں پر تقلید کی کالی گھٹا چھائی ہو انہیں یہ کہے بغیر چارہ نہیں ہے کہ صرف قرآن وحدیث پر عمل کرنے سے مکمل دین پر عمل نہیں ہوتا اور یہی جملہ موصوف مناظر صاحب (جو پہلے مناظرہ کرنے آئے اور پھر بعد میں شاگردی اختیار کر بیٹھے ) نے بھی دہرایا ہے بلکہ ستم بالائے ستم کہ صرف اور صرف قرآن و حدیث پر عمل کرکے مکمل دین پر عمل کرنے کے دعوى کو انتہائی شرمناک قسم کی تشبیہ سے نوازا ہے ۔
    افسوس صد افسوس کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ جب وہ یہ کہتے ہیں کہ دین کے لیے کتاب وسنت کے سوا اور بھی کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ حقیقتا دین کے نامکمل ہونے کا دعوى اور اللہ کے فرمان الیوم اکملت لکم دینکم کا انکار کر بیٹھتے ہیں اور یہی نظریہ وہ ہے جسکی بناء پر ان کے اکابرین نے مجبورا یہ لکھا کہ اگر اب بھی کوئی نبوت کا دعوى کرے اور کہے کہ میری نبوت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے تابع ہے تو ایسا ممکن ہے ۔
    فانا للہ وانا الیہ راجعون ..............
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 23, 2010
  10. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    پہلی بات تو آپ کو اس مناظرے سے معلوم ہوگئی ہوگی کہ میں اجماع کو اسوقت تک کوئی شرعی حیثیت نہیں دیتا جبتک اسکے لیے کتاب اللہ یا سنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے دلیل موجود نہ ہو۔
    کیونکہ اللہ تعالى نے صرف اور صرف وحی الہی کی اتباع کرنے کا حکم دیا ہے اورغیر وحی کی اتباع سے منع فرمایا ہے اور وحی صرف اور صرف ان دو چیزوں میں ہی محصور ومقصور ہے۔

    رہی دوسری بات کہ اہل تقلید کے اس قسم کے سوالات کے جوابات
    تو میرا خیال یہ ہے کہ آپ کو اس طرح کے جتنے سوال بھی معلوم ہیں جو اہل تقلید کی طرف سے کیے جاتے ہیں یہ سمجھ کر کہ اسکا جواب کتاب وسنت میں موجود نہیں ہے وہ تمام تر آپ ایک ایک کرکے سوال وجواب والے سیشن میں لکھتے جائیں میں انکا جواب لکھتا جاؤں گا ایک تو ہمارے نیٹ والے احباب کے لیے بھی میسر آ جائیں گے اور دوسرا انکی کمپوزنگ بھی ہو چکی ہوگی اور بعد میں ان سب کو چھپوانا بھی آسان ہو گا إن شاء اللہ تعالى ۔
     
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    رفیق بھائی یہ ایک بہترین بات ہے۔
    میں سوالات شروع کرتا ہوں اس حوالے سے جو بھی اہل باطل پیش کرتے ہیں بالخصوص آج کے بدعتی۔۔۔۔
     
  12. محمد فیصل

    محمد فیصل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2007
    پیغامات:
    74
    جزاک اللہ خیرا، بہترین مناظرہ ہے۔ باوجود اس کے کہ دیوبندی عالم نے مناظرہ کے اصولوں سے ہٹ کر بات چلائی ہے، لیکن اگر رفیق طاہر بھائی اس طرز عمل پر جذبات سے کام لیتے یا ایک ہی نکتہ پر کھڑے رہتے تو یقینآ ڈیڑھ گھنٹے کی یہ علمی گفتگو ممکن ہی نہ تھی۔ میرے خیال سے ہم سب کو بھی رفیق طاہر صاحب کے اس سنجیدہ اور علمی طرز گفتگو سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

    بہترین تجویز ہے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں