مکتبۃ الحکیم - اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر

محمد فیصل نے 'فرى لائبريرى سوفٹ وئیرز' میں ‏جنوری 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد فیصل

    محمد فیصل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2007
    پیغامات:
    74
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

    حال ہی میں القلم فورم پر ایک اردو لائبریری سوفٹ ویئر دیکھنے کا اتفاق ہوا، اسے کسی ابوذکریا نامی صاحب نےعربی زبان میں ڈیویلپ کیا تھا جسکا ترجمہ حافظ ذیشان صاحب نے کیا ہے، انکے مطابق یہ سافٹ وئیر اوپن سورس ہے لیکن ابھی تک انکی جانب سے اسکا سورس کوڈ ریلیز نہیں کیا گیا۔ سوفٹ ویئر مفید معلوم ہوا تو سوچا مجلس پر شیئر کردوں، نیچے القلم فورم پر حافظ ذیشان صاحب کی پوسٹ کوٹ کی جارہی ہے۔

    والسلام

    سورس: اردواسلامی-لائبریری-سوفٹ-ویئر-کا-تحفہ

    ------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
    آج آپ کے سامنے اردو اسلامی لائبریری کے لیے ماہ رمضان کی بابرکت ساعات میں ایک خوبصورت تحفہ (سوفٹ ویئر کی صورت میں)اس امید پر پیش کرنے جارہا ہوں کہ رب تعالی اس کوشش کو قبول فرما کر میرے ، میرے والدین ، اساتذہ اور تمام متعلقین اور ہر اس شخص کے لیے عظیم صدقہ جاریہ بنائیں گے جو اس میں* ذرہ برابر بھی حصہ لے ۔

    پروگرام کھلتے وقت

    [​IMG]

    مین ونڈو

    [​IMG]

    کتاب کھلے ہونے کا منظر

    [​IMG]

    سوفٹ ویئر کی مختلف ٹول بار

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    سوفٹ کی تین طرح کی تلاش میں سے سب سے اہم اور مفید تلا ش کا منظر

    [​IMG]

    کئی کتابیں مختلف ونڈو ز میں ایک ساتھ کھولنے کی سہولت

    [​IMG]

    سوفٹ ویئر میں مختلف قسم کی فائلیں امپورٹ کرنے کی سہولت تاکہ مکتبہ کا حصہ بن سکے۔اور لائبریری میں اضافہ وغیرہ ہو سکے۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    سوفٹ ویئر میں سے کتابیں برآمد Export کرنے کی سہولت مختلف فارمیٹ میں جس میں html,PDF.Openoffice شامل ہیں

    [​IMG]

    کتاب کی اپنی پسند کی فہرست بنانے کی سہولت

    [​IMG]

    پرنٹ کرنے کی سہولت پرنٹ پری ویو کے ساتھ

    [​IMG]

    [​IMG]

    تحریر کا خط رنگ بیک گراؤنڈ کا رنگ اور تھیم تبدیل وغیرہ کرنے کی سہولت

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    بک مارک کرنے کی سہولت

    [​IMG]

    کسی لفظ کو کسی دوسرے صفحے کسی دوسری کتاب یا کسی بک مارک سے مربوط کرنے کی سہولت

    [​IMG]

    باقی تفاصیل اور خصوصیات آپ استعمال کرکے جان لیں گے۔ اس کے بارے میں* آپ کی آراء اور سوالات کا انتظار رہے گا۔
    اس کے استعمال کی ابتداء کرنے کے لیے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
    اس تحفہ کو آپ مندرجہ ذیل دو ذریعوں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

    پہلا ذریعہ

    DivShare File - Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar

    DivShare File - Books For Maktaba

    ڈواؤن لوڈ کا دوسرا ذریعہ

    Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar

    Books For Maktaba Tul Hakeem.rar

    ہر ذریعے کی پہلی فائل سوفٹ ویئر کے انسٹالر کا ہے. یہ انسٹالر عام انسٹالروں کی طرح سوفٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا. اس کے انسٹال کے بعد جب آپ اس کی exe فائل کو چلائیں گے تو خودکار طریقے سے جس یوزر کو آپ استعمال کر رہے ہوں گے اس کی Documents and Settings میں موجود اس یوزر کے اندر .alhakeem نامی فولڈر بن جائے گا . اس فولڈر میں پھر مزید دو فولڈر ہوں گے ایک کا نام books ہو گا اور دوسرے کا نام data ہو گا . جو پہلا فولڈر ہے books کے نام کا اس میں وہ فائلیں رکھنی ہیں جو ہر ذریعے کی دوسری فائل میں موجود ہیں اس کے بعد آپ اس لائبریری سوفٹ ویئر کو اس میں موجود کچھ کتابوں کے ساتھ استعمال کرسکیں گے.
    آخر میں* بس اتنی عرض ہے کہ فرقہ وارانہ فکر سے بالا تر ہو کر رب تعالی کی رضا کے لیے اس کو استعمال کرتے ہوئے اس کام کو انجام دیں ۔ اور زیادہ سے زیادہ اردو میں یونیکوڈ اسلامی کتابیں اس میں جمع کریں .شکریہ
    آپ کے تعاون اور دعاؤں کا طالب
    حافظ محمد ذیشان
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا بھائی محمد فیصل
    بہت اچھی کوشش ہے ۔
     
  3. ابو انس سلفی

    ابو انس سلفی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2010
    پیغامات:
    128
    مکتبہ الحکیم میں انوار مدینہ کے شمارہ جات کے علاوہ کیا چیز ہے؟
     
  4. محمد فیصل

    محمد فیصل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2007
    پیغامات:
    74
    بھائی یہ کتب کا پیکچ نہیں بلکہ یونی کوڈ کتب کو رکھنے کے لئے ایک لائیبریری سوفٹ وئیر ہے، لیکن بائی ڈیفالٹ اس میں ریاض الصالحین، انوار مدینہ کے شمارہ جات اور رد قادیانیت پر ایک 40 روزہ کورس شامل ہے۔
     
  5. amqmz

    amqmz -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 23, 2008
    پیغامات:
    145
  6. صغیر احمد صودھوری

    صغیر احمد صودھوری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2009
    پیغامات:
    2
    مکتبۃ الحکیم کیلئے ماہنامہ دار العلوم کے شمارات کہاں ملے گا

    [​IMG]
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی! اوپر کے تصویر میں دیکھا جا رہا ہے کہ اس میں ماہنامہ دار العلوم کے شمارات بھی داخل ہے لیکن Books For Maktaba Tul Hakeem میں وہ شمارات تو نہیں ہے، کیا ماہنامہ دار العلوم کے شمارات کا کوئی لینک ہے یا کہا میلے گا؟
     
  7. amqmz

    amqmz -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 23, 2008
    پیغامات:
    145
    بس انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں‌ ۔ ان شاء اللہ اسی ہفتے میں یہ اور اس طرح‌ کے دوسرے رسالے پیش کر دیے جائیں‌ گے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں