فوٹوشاپ میں پین ٹول کا استعمال

ابو یاسر نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏جنوری 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    قارئین کرام۔
    درج ذیل ٹیوٹورئل فوٹوشاپ میں پین ٹوول کے استعمال کے بارے میں ہے
    میں نے ایک کی بورڈ کی تصویر کا انتخاب کیا
    [​IMG]
    اور اس کو پوٹوشاپ سی ایس پانچ میں کھول کر پہلے پین ٹول پھر پاتھس کا آپشن لیا (اوپر کی تصویر)
    [​IMG]
    پین ٹول سے بہت احتیاط کے ساتھ مطلوبہ حصہ کو سلیکٹ کرلیں اور اس میں یاد رکھیں کہ ایک کلک کرنے کے بعد جب آپ دوسرے پوائنٹ پر کلک کریں گے تو یہاں اسی پوائنٹ سے نکلتے دو خط نظر آئیں گے (ان سے سلیکشن کو ترمیم کرنے کا کام لیا جاتا ہے) اس پر ابھی توجہ نہ دیں۔
    [​IMG]
    آگے کے پوائنٹ کے لیے یہ کوئی دشواری نہ پیدا کرے اس لیے اس کو Alt + click کے ذریعے ہٹا دیا غور فرمائیں ، اوپر کی تصویر۔
    [​IMG]
    اوپر کی تصویر میں سلیکشن کا سفر جاری ہے، اس دوران اگر آپ تصویر کو بڑا یا چھوٹا کرکے سلیکٹ کرنا چاہیں تو Ctrl اور پلس یا مائنس کی دبائیں۔
    [​IMG]
    مطلوبہ حصہ کو سلیکٹ کرتے ہوئے شروع کے پوائنٹ پر کلک کریں اور وہ حصہ ایک ہلکی لائن سے نظر آنے لگے گا اب جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ بایاں کلک کریں اور میک سلیکشن پر کلک کریں۔
    اس کے بعد آنے والے باکس کو بس اوکے کر دیں (اس کا اسکرین شاٹ نہیں ہے)
    تصویر کچھ ایسی نظر آئے گی
    [​IMG]

    یہ رہا پین ٹول استعمال کا طریقہ اس میں ہمیشہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ
    Alt + click کا استعمال حسب ضرورت کرتے رہیں کیونکہ عام طور پر یوزر فری ہوکر ہی سلیکشن کرنا چاہتا ہے۔
    اور بعد میں کوئی تبدیلی کرنی ہوتو Ctrl کی کے استعمال سے کر سکتے ہیں۔
    اب آئیں آگے کچھ کرتے ہیں۔

    [​IMG]
    منتخب شدہ حصہ کو کاپی اور پیسٹ کرلیں ۔ بنا کچھ سوچے سمجھیں کنٹرول سی اور پھر کنٹرول وی دبا دیں
    اس عمل سے ایک نئی لیئر بھی تیار ہوجائے گی جسے فی الحال میں تو ٹچ نہیں کرونگا :00006:

    [​IMG]
    پہلی والی امیج لیئر پر اسٹائل اپلائے کریں
    جیسا کہ نمبر 1 سے ظاہر ہے کہ اس لیئر کو سلیکٹ کیا گیا اور دو نمبر پر اسٹائل کے ڈبے سے گولڈن لُک دینے کے لیے ایک اسٹائل پر کلک

    اتنا کرنے کے بعد آپ پھر سے لیئر 2 پر آجائیں جہاں پر آپ کا سلیکٹیڈ حصہ من وعن رکھا ہوا ہے
    [​IMG]
    اس لیئر پر پھر سے آپ بنا کچھ سوچے سمجھے :00026: Ctrl + M دبا دیں تاکہ ایک نیا ایفیکٹ پیدا کیا جا سکے۔
    اس طرح کی اور تھوڑی بہت مغز ماری سے آپ کچھ ایسا (نیچے دیکھیں ) بنا سکتے ہیں
    [​IMG]

    فائنلی میں نے اسے مرج کرنے کے لیے Ctrl + E کا استعمال کیا
    اگر آپ لیئر مرج کرنا چاہتے ہیں تو Layer کا بٹن جو مینو بار پر ہے اس میں جاکر نیچے کی طرف ماوس لے جائیں یہاں مرج کے اور بھی آپشن نظر آئیں گے۔:00016:

    دعائے خیر میں یاد رکھیں
     
  2. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم گڈ
     
  3. irum

    irum Web Master

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
  4. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    تھینککککککس :)
     
  5. اویس سلفی

    اویس سلفی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2012
    پیغامات:
    448
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
  6. بوؤر

    بوؤر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2013
    پیغامات:
    56
    بہت بہت شکریہ۔
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    شکریہ
    پین ٹول واقعی بہت کار آمد ٹول ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں