غامدیات

عائشہ نے 'شعری مجلس' میں ‏فروری 27, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    غامدیات
    جاوید غامدی كا منظوم تعارف
    از پروفیسر مولانا محمد رفيق

    1- غامدى نامہ

    تقرير تيرى ساحرى ------ تحرير تيرى منطقى
    كيا خوب تيرى شاعرى ------ ويسے تو ہے ككے زئى

    جاويد احمد غامدى

    كونسل كا تو ممبر بھی ہے --- ٹی وی كا دانش ور بھی ہے
    مغرب كا نامہ بر بھی ہے --- اے منكرِ وحئِ خفى

    جاويد احمد غامدى

    كتنے ہی تيرے ہم سفر --- کرتے گئے تجھ سے حذر
    جس كا سبب يہ تھا مگر --- ہے بے مروت آدمى

    جاويد احمد غامدى

    جب جھوٹ مسجد ميں کہا --- تھا سامنے قرآں دھرا
    یُوں تو "جماعت" سے گیا --- پائى نئى پھر روشنی

    جاويد احمد غامدى

    معنئ سنت بھی غلط ؟--- اجماع امت بھی غلط ؟
    سبعہ قراءت بھی غلط؟--- مرتد كى حد ساقط ہوئی؟

    جاويد احمد غامدى

    تصوير زندہ كى درست؟ --- رقص اور موسيقى درست؟
    حم كے معنى درست ؟ --- كيا مرچکے عيسى (ع ) نبي؟

    جاويد احمد غامدى

    اے ناقد حكم جہاد! -------- تاويل باطل كا فساد!
    اے اہل مغرب كى مراد ! -------- پرويز و مرزا كى کڑی!

    جاويد احمد غامدى

    اے منكر شرع متين ! -------- اے حامئ اعدائے دين!
    "روشن خيالى ايں چنین، -------- تو از كجا برآمدى؟ "

    جاويد احمد غامدى

    [qh]أنكَرتَ حدَّ المُرْتَد -------- بدّلتَ دين أحمَد
    لا تصلُح ، لا تهتدي -------- أنتَ كضَالّ ملحِد

    الغَامِدي الغَامِدي[/qh]

    يونيکوڈائزنگ برائے اردو مجلس : ام نور العين​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    بہت خوب
    بالکل صحیح کہا گیا غامدی کے بارے میں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    2- غزل

    ربابِ غامدی میں ہے وہی آہنگ پرویزی
    وہی ذوق تجدد، ترك سنت، فتنہ انگیزی

    بھروسا كر نہیں سكتے كبھی دانش فروشوں پر
    سكھاتے ہیں مسلماں كو جو امت سے كم آميزى

    ہميشہ بولتے ہیں دشمنان دين كى بولى
    جہاد غورى و محمود كو کہتے ہیں خوں ريزى

    چمن ميں نظم لاتے ہیں وہ مصنوعى طريقے سے
    گھٹا ديتے ہیں جس سے حسنِ فطرت كى دل آويزى

    پرے ہے سرحدِ ادراك سے جبريل كى دنيا
    جہاں بے كار ہو جاتى ہے اَسپِ عقل كى تيزى

    يہ دين حق خود اك طوفان عالمگیر ہے جس كو
    ڈرا سكتى نہیں باطل كى موجوں كى بلا خيزى

    رفيقؔؔان سے توقع خير كى ہم كو نہیں ہرگز
    سياست جن كى لا دينى، قيادت جن كى چنگیزی

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    بہت خوب
     
  5. انجینئر عبدالواجد

    انجینئر عبدالواجد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2010
    پیغامات:
    219
    بہت ہی عمدہ تجزیہ ہے مسٹر غامدی کا
    بہت دلچسپ شئیرنگ ہے
    شکریہ
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    3- تضمین بر شعرِ اقبال​


    یہ خلل دماغ کا ہے یا کسی کی مہرہ بازی
    کہ مصوری ہے جائز، ہے حلال نَے نوازی ؟

    یہ کڑا ہے وقت مانا، مگر اس قدر نہیں ہے
    كہ جو غزنوى ہے اس كو بھی سكھائے تو ايازى

    یہ " شراقيوں" سے کہہ دو كہ رہے گی تا قيامت
    وہ ممدى شريعت كہ نہیں فقط حجازى

    يہ ترا عجيب دعوى كہ جو دين تو نے سمجھا
    نہ سمجھ سكا تھا اس كو كوئى شافعى، نہ رازى

    يہ ترا اصول باطل کہ "حدیث ديں نہیں ہے"
    ہے خسارا ہی خسارا يہ نبي سے بے نيازى

    نہ كوئى اصول تيرا نہ نہ كوئى رفيق مذہب
    ہے كبھی سخن طرازى، ہے كبھی زباں درازى

    "تو بدل گیا تو بہتر كہ بدل گئی شريعت
    كہ موافق تَذْرواں نہیں دين شاہبازى "​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482


    4-صاحب اشراق کے اسرار و رموز

    صاحب اشراق کے کھلتے ہیں اسرار و رموز
    كشور پنجاب ميں وہ روحِ مرزا كا برُوز

    رقص وموسيقى ہوئے اس كى شريعت ميں حلال
    ہے حرام اس دور ميں كفار سے جنگ وقتال

    ہوچكى اس كى نظر ميں ابن مريم (ع) كى وفات
    اور افسانہ کہ ان سے کھائے گا دجال مات

    اس كى ہر گفتار ميں مذہب كى تاويلات ديكھ
    رشتہ الفاظ ميں الجھی ہوئی ہر بات ديكھ

    بندہ حر كو سكھاتا ہے غلامى كے طريق
    اہل حق سے ہے جدا، وہ اہل باطل كا رفيق

    قرب حاصل ہے اسے سركار كے دربار ميں
    ہے مگر خود جنسِ ارزاں وقت كے بازار ميں

    آج ہے وہ لشكر اعدا كے دل كى آرزو
    رنگ لائے گا مگر اپنے شہیدوں كا لہو

    اس كے مے خانے ميں ہے كيسى كرامت كا ظہور
    جام مشرق لاتا ہے مغرب كى صہبا كا سرور

    نغمہ بے سوز پوشيدہ ہے اس كے ساز ميں
    غير كا مطلب ہے پنہاں اس كى ہر آواز ميں

    اس كے نظم باطنى سے پیدا بد نظمى ہوئی
    اور قرآں كو سمجھنے ميں غلط فہمی ہوئی

    "غامديت" دين كى راہوں ميں كج بينى كا نام
    "غامديت" دين كے پردے ميں بے دينى كا نام

    جس ميں ہے بوئے تجدد، دين كا انكار بھی
    پائے جاتے ہیں رفيق ؔ الحاد كے آثار بھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    بہت خوب عین سسٹر پلس پوائنٹس:00001:
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    شکریہ سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    شاندار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں