کیا بے وضو قرآن کو چھواجاسکتا ہے؟؟؟

asimmithu نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مارچ 2, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    بچپن میں ہمیں ایک بات کی نصحت کی جاتی تھی کہ قرآن مجید کو بغیر وضو ہاتھ نہ لگانا اس سے بہت گناہ ہوتا ہے مگر جب میں نے قدرے بڑے ہوکر اس بات کی تحقیق کی کہ کیا واقعی بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگانا منع ہے تو میں حیران رہ گیا کہ ایسا حکم قرآن و صحیح حدیث میں کہیں بھی نہیں ہے::یہ بھی ممکن ہے کہ مجھے ایسا حکم نہ ملا ہو اگر کسی بھائی کے علم میں ہوتو وہ رہنمائی فرمائے جزاک اللہ::اس کی تحقیق پیش کرنے سے پہلے یہ بتانا چاہوں کہ ایسی اور بھی بہت سی باتیں اور عقائد ہیں جو بنادی گئیں ہیں مگر ان کی اصل قرآن اور صحیح حدیث میں بالکل بھی نہیں ہے، ان عقائد میں نمازوں کی رکات بھی شامل ہیں مگر آج میں آپ کے سامنے اس بات کی تحقیق پیش کرونگا کہ کیا قرآن مجید کو بے وضو ہاتھ لگانا منع ہے کہ نہیں؟؟؟

    اس پر جو سب سے بڑی دلیل دی جاتی ہے وہ قرآن کی یہ آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ
    اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ 77۝ۙفِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ 78۝ۙلَّا يَمَسُّهٗٓ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ 79۝ۭ
    بیشک یہ قرآن ہے بڑا ہی عزت (و عظمت) والا، جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے، جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔ سورۃ الواقعہ:۷۷۔۷۸۔۷۹
    تفسیر تیسیر القرآن​

    مطہرون سے مراد کون؟ اس کے کئی مطلب ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ پاکیزہ لوگوں سے مراد فرشتے ہیں۔ یعنی یہ کتاب قرآن کریم لوح محفوظ میں ثبت ہے اور وہاں سے پاکیزہ فرشتے ہی اسے لا کر رسول اللہ تک پہنچاتے ہیں۔ کسی شیطان کی وہاں تک دسترس نہیں ہوسکتی جو اسے لا کر کسی کاہن کے دل پر نازل کر دے۔ اور اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ قرآن کے مضامین و مطالب تک رسائی صرف ان لوگوں کی ہوسکتی ہے جن کے خیالات پاکیزہ ہوں۔ کفر و شرک کے تعصبات سے پاک ہوں۔ عقل صحیح اور قلب سلیم رکھتے ہوں۔ جن لوگوں کے خیالات ہی گندے ہوں۔ قرآن کے بلند پایہ مضامین و مطالب تک ان کی رسائی ہو ہی نہیں سکتی۔ تیسرا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کو صرف پاکیزہ لوگ ہی چھو سکتے ہیں یا چھونا چاہئے۔ مشرک اور ناپاک لوگوں کو ہاتھ نہ لگانا چاہئے۔ اسی آیت سے بعض علماء نے یہ مسئلہ مستنبط کیا ہے کہ بے وضو لوگوں کو قرآن کو ہاتھ نہ لگانا چاہیے۔ لیکن راجح تر بات یہی ہے کہ بے وضو بھی قرآن کو چھو سکتا اور اس سے تلاوت کرسکتا ہے۔ صرف جنبی اور حیض و نفاس والی عورت قرآن کو چھو نہیں سکتے۔ جب تک پاک نہ ہوں۔ البتہ حیض و نفاس والی عورت زبانی قرآن پڑھ بھی سکتی ہے اور پڑھا بھی سکتی ہے۔

    اب اس آیت کے کئی مطالب سامنے آئے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ کوئی انسان اس کتاب کو ہاتھ نہ لگائے مگر جو پاک ہو، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بغیر وضو انسان پلید، ناپاک ہوجاتا ہے؟ اگر تو ایسا ہی ہے پھر تو وضو لازم ہوا اور اگر ایسا نہیں ہے تو وضو کی شرط لگانا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہ دین میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے مسائل کو جنم دیتا ہے مثلاً دیکھنے میں اکثر یہ آیا ہے کہ لوگ اکثر اس وجہ سے قرآن کی تلاوت کرنے سے رُک جاتے ہیں کہ وہ بے وضو ہیں اور اس طرح وہ قرآن سے دور ہوتے جا رہے ہیں بلکہ قرآن سے دور ہوچکے ہیں، میرے ساتھ خود کئی دفعہ ایسا ہوا کہ ہم کسی مسئلے پر بات چیت کر رہے ہوتے تو قرآن مجید کے حوالے کے لیے قرآن کی ضرورت پیش آئی اور ہم صرف اسی وجہ سے قرآن کو ہاتھ میں نہیں پکڑ رہے تھے کہ ہمارا وضو نہیں تھا اور وہ موقعہ محل بھی ایسا تھا کہ فوراً وضو بھی نہیں کیا جاسکتا تھا، اب اس مسئلے میں دین میں اضافہ کس مقصد کے لیے کیا گیا تھا اس کا مجھے علم نہیں مگر اس کی وجہ سے لوگ قرآن سے ضرور دور ہو چکے ہیں، وضو بعض لوگوں پر اتنا مشکل ہوتا ہے کہ وہ خود کہتے ہیں کہ ہم نماز نہیں پڑھتے کہ وضو کرنا پڑتا ہے ۔اور سردیوں میں تو بڑے بڑوں کی نماز رہ جاتی ہے صرف سردی میں وضو کی تکلیف سے بچنے کے لیے۔ شاید وہ جہنم کی گرمی کی شدت کو نہیں جانتے۔
    اصل میں ناپاک وہ انسان ہوتا ہے جو مرد یا عورت جنبی ہو یا عورت حیض و نفاس سے ہو مگر بے وضو کو بھی ناپاک سمجھنا کسی بھی طور ٹھیک نہیں ہے۔
    اب عمر رضی اللہ عنہ کا اثر پیش کرتا ہوں۔
    عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ فِي قَوْمٍ وَهُمْ يَقْرَئُونَ الْقُرْآنَ فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ رَجَعَ وَهُوَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَلَسْتَ عَلَی وُضُوئٍ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ مَنْ أَفْتَاکَ بِهَذَا أَمُسَيْلِمَةُ
    محمد بن سيرین سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں میں بیٹھے اور لوگ قرآن پڑھ رہے تھے پس گئے حاجت کو اور پھر آکر قرآن پڑھنے لگے ایک شخص نے کہا آپ کلام اللہ پڑھتے ہیں بغیر وضوکے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا تجھ سے کس نے کہا کہ یہ منع ہے کیا مسیلمہ نے کہا؟
    موطاامام مالک:جلد نمبر 1:باب:کلا م اللہ بے وضو پڑھنے کی اجازت
    عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یعنی ایسا حکم تو قرآن و حدیث میں کہیں نہیں ہے کہیں مسیلمہ کذاب نے تو ایسا حکم نہیں دے دیا؟؟؟اور آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ یہ مسیلمہ کذاب وہ شخص ہے جس نے نبیﷺ کی وفات کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔
    اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو قرآن و سنت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    372
    عاصم بھائی
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔
    آپ کی تحقیق گفتگو سے یہ تو ظاہر ہو رہا ہے کہ بے وضو قرآن کو پڑھا یا چھوا جا سکتا ہے۔ مگر اسکے ساتھ ساتھ ایک اور اہم بات بھی ظاہر ہے جو سورۃ الواقعہ:۷۷۔۷۸۔۷۹ کے حوالے سے آپ نے پیش کی ہے۔

    مسلمان کو صفائی قائم رکھنے کا حکم اسکے آدھے ایمان کی صورت میں‌دیا گیا ہے تو ایمان والے لوگ جب ایمان قائم رکھتے ہیں تو پاک صاف بھی رہتے ہیں اور شائید سورۃ الواقعہ:۷۷۔۷۸۔۷۹ میں اس طرف بھی اشارہ ہے

    بہرحال قرآن پاک کے معاملے میں صفائی ستھرائی کا خیال تو لازمی رکھنا چاہئیے

    والسلام و علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔
     
  4. مطيع الحق

    مطيع الحق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    67
    کيا نجس هاتھ قرآن پاک کو لگايا جاسکتا هے؟؟؟ ھاں يا نه کي دليل؟؟؟
     
  5. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    نجس سے مراد ناپاک تو ناپاکی میں قرآن کو نہیں پکڑا جاسکتا۔
     
  6. مطيع الحق

    مطيع الحق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    67
    تو بهائي دليل؟؟؟
     
  7. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    بھائی آپ مضمون کا مطالعہ کریں گے تو دلیل بھی مل جائے گی تو برائے مہربانی پہلے مضمون پڑھیں، شکریہ
     
  8. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    میرے بھائی آپ نے عمر رضی اللہ عنہ کے مذکورہ بالااثر سے بلاوضو قرآن چھونے پر استدلال کیا ہے لیکن یہ استدلال اس لئے غلط ہے کہ اثر میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ قرآن ہاتھ میں لئے تلاوت کررہے تھے۔ معترض کے اعتراض سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ قرآن ہاتھ میں لئے بغیر تلاوت کررہے تھے اگر اسکے برعکس ہوتا تو معترض کا اعتراض کچھ یوں ہوتا ’’ آپ کلام اللہ کو چھو رہے ہیں بغیر وضو کے‘‘ جبکہ معترض نے صرف بغیر وضو تلاوت پر اعتراض کیا۔ پھر اس اثر سے استدلال کیسے درست ہوسکتا ہے کہ جس مسئلہ کے لئے اثر سے دلیل لی جارہی ہے اس کا ذکر اثر میں سرے سے موجود ہی نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں