آؤ ’’ اُردو زبان ‘‘ سیکھیں۔۔۔دوسراسبق۔۔۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏اپریل 25, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    552
    بسم الرحٰمن الرحیم​

    ’’ فصل اول‘‘​

    1-: ہجا کسے کہتے ہیں؟

    جواب: ہجا کہتے ہیں حروف کی آواز اور انکی حرکات وساکنات کو۔۔جبکہ آواز کو تحریری علامات میں لانے کا نام حروف ہے۔حروف کے مجموعے کو ابجد کہتے ہیں جبکہ ابجد کا لفظ ’’ ا ب ج د ‘‘ سے بنا ہے۔چونکہ اردو زبان سنسکرت ’’پرانی ہندی‘‘ فارسی اور عربی سے مل کر بنی ہے لہٰذا اس میں سب زبانوں کے حروف موجود ہیں۔۔۔۔

    خاص عربی حروف درج ذیل ہیں۔۔۔
    ’’ ث ح ذ ص ض ط ظ ع ق ‘‘

    ہندی کے خاص حروف یہ ہیں۔۔۔
    ’’ ٹ ڈ ڑ ‘‘
    فارسی کے خاص حروف یہ ہیں۔۔۔
    ’’ پ چ ژ گ ‘‘

    واضح رہے کہ'' پ چ اور ژ'' ہندی میں بھی پائے جاتے ہیں یہ ہندی اور فارسی دونوں میں مشترک ہیں ہندی میں'' خ '' کی آواز نہیں ہے جبکہ فارسی میں ''خ'' پایا جاتا ہے اسی طرح ''غ '' بھی عربی اور فارسی دونوں میں مشترک ہے ۔ہندی میں '' بھ پھ تھ ٹھ جھ کھ گھ '' حروف شامل ہیں مگر دراصل یہ مفرد حروف نہیں ہیں بلکہ دو دو حروف یعنی'' ب '' اور '' ہ '' اسی طرح '' ٹ '' اور'' ہ '' وغیرہ سے مرکب ہیں لہٰذا ان کو حروف میں شامل نہیں کیا گیا البتہ یہ ضرور ہے کہ بعض اوقات یہ دونوں مل کر ایک آواز پیدا کرتے ہیں یعنی '' کھا '' اور '' کہا '' میں جو فرق ہے وہ ظاہر ہے جب یہ مل کر ایک آواز دیتے ہیں تو دو چشمی ’’ھ‘‘ سے لکھتے ہیں مثال کے طور پر یہ دو لفظ کھا اور کہا لکھے جائیں گے اور یہ امتیاز یعنی فرق کرنا ضروری ہے۔


    ’’ اہم نوٹ‘‘ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    جاسم منیر اورعائشہ نے اس کا شکریہ ادا کیا
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    پیغامات:
    2,413
    جی بڑی مفید پوسٹ ہے ، جاری رکھئے ۔
    ہندی کے الفاظ لکھتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے قاعدے کے لحاظ سے جب بھی ہندی کے الفاظ اردو میں لکھیں جائیں تو دو چشمی "ھ" ہی استعمال کریں۔ جیسے کہ دھوپ ، چھاوں، دھڑکن وغیرہ
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    بہت مفید سلسلہ ہے بارک اللہ فیکم۔
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    پیغامات:
    4,974
    ماشاء اللہ نعمان بھائی جاری رکھیں۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
     
  5. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    2,021
    جزاک اللہ نعمان بھائ۔
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    پیغامات:
    4,638
    ماشاءاللہ بہت زبردست سلسلہ ہے نعمان بھائی۔ جاری رکھیں۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    پیغامات:
    31,582
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی

    جزاک اللہ خیرا
     
  8. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    پیغامات:
    11,962
    زبردست
     
  9. حراسنبل

    حراسنبل -: ماہر :-

    پیغامات:
    534

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں