روشن ہاتھ

قاسم نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مئی 3, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    [​IMG]
    روشن ہاتھ​

    حضرت موسٰی علیہ السلام کو جب اللہ تعالٰی نے فرعون کی ہدایت کیلئے اس کے دربار میں بھیجا تو دو معجزات آپ کو عطا فرما کر بھیجا۔ ایک ‘ عصا‘ دوسرا ‘ یدبیضا ‘ ( روشن ہاتھ ) حضرت موسٰی علیہ السلام اپنے گریبان میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالتے تھے تو ایک دم آپ کا ہاتھ روشن ہو کر چمکنے لگتا تھا، پھر جب آپ اپنا گریبان میں ڈال دیتے تو وہ اپنی اصلی حالت پر ہو جایا کرتا تھا۔ اس معجزہ کو قرآن عظیم نے مختلف سورتوں میں بار بار ذکر فرمایا ہے۔ چنانچہ سورہ طٰہٰ میں ارشاد فرمایا کہ
    واضمم الٰی جناحک تخرج بیضآء من غیر سوء اٰیۃ اخرٰی ہ لنریک من اٰیتنا الکبرٰی ہ

    ترجمہ کنزالایمان: اور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے ملا خوب سپید نکلے گا بے کسی مرض کے ایک اور نشانی کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں۔ ( پ16، طہ: 22، 23 )
    اسی معجزہ کا نام ‘ یدبیضاء ‘ ہے جو ایک عجیب اور عظیم معجزہ ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ حضرت موسٰی علیہ السلام کے دست مبارک سے رات اور دن میں آفتاب کی طرح نور نکلتا تھا۔ ( تفسیر خزائن العرفان، ص 563،(

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں