سید قطب رحمہ اللہ پر اعتراضات کی حقیقت

وردۃ الاسلام نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مئی 14, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    ایک متحرمہ مجاہدین کو تو خوارج تکفیری ،جلد باز ،بے عقل ثابت کرنے پر تلی ہیں اور اپنی حالت یہ ہے کہ عالم اسلام کی ایک عظیم شخصیت سید قطب رحمہ اللہ کو کفر ،وحدت الوجود اور نہ جانے کس کس جرم کے فتوے عائد کر بیٹھی ہیں‌۔
    سید قطب اگر ایسے ہی مجرم تھے تو پھر ابن باز رحمہ اللہ نے انہیں‌رحمہ اللہ کیوں‌لکھا شیخ‌البانی نے ان کی تعریف کیوں‌کی اور بے شمار علما ان کا احترام سے نام کیوں‌لیتے ہیں‌۔
    محترمہ نے جو حوالے پیش کیے ہیں‌وہ شیخ‌ربیع بن ہادی المدخلی کی کتاب سے ماخوذ ہیں‌جن پر اللہ کے فضل سے بڑے بڑے اہل علم رد فرما چکے ہیں‌جن میں سر فہرست علامہ بکر ابو زید رحمہ اللہ ہیں‌جنہوں‌نے شیخ‌ربیع کو با قاعدہ ایک خط لکھ کر ان کی غلطیوں‌کو واضح کیا ہے ۔اسی طرح عبداللہ عزام رحمہ نے بھی بہت کچھ لکھا ہے جسے نظر انداز کرنا ناانصافی ہے ۔
    تفصیلی بات پھر کبھی کروں گی فی الحال آپ کو ایک ویب سائٹ کی طرف رہنمائی کرتی ہوں‌جہاں‌کبار علمائ کی اس مسئلہ میں رہنمائی موجود ہے
    www.islamgold.com
    مدخلیو ابھی سلفی زندہ ہیں‌۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
    وردة سسٹر ربط فراہم كرنے كا شكريہ ،
    ميری تحرير كا اقتباس حاضر ہے ۔ كيا كسى فتوے كى نشان دہی كرنا پسند فرمائيں گی ؟
    يہ سب خود سيد قطب كى تحريروں کے اقتباسات ہیں ۔ كيا كسى كے اقتباسات مہیا كرنا فتوى ہوتا ہے ؟
    آپ فراہم کردہ ربط پر کسی شيخ نے یہ نہیں کہا کہ انہوں نے ايسا لكھا نہیں بلکہ نصيحت كى ہے کہ ان كى تكفير نہ كى جائے۔ الحمد للہ ميں نے كسى جگہ ان كى تكفير نہیں کی۔
    سسٹر اس كا ترجمہ آپ ہی فرما ديں :
    [qh]قال السائل: ألا ترى –ياشيخ- مع هذا التأثر وهذه الأمور التي كتبها ، أن يُرد عليه؟
    فقال الألباني- رحمه الله-: نعم يُرد عليه، ولكن بهدوء وليس بحماس..يُرد عليه، وهذا واجب.. ليس الرد على المخطيء محصوراً بشخص أو أشخاص.. كل من أخطأ في توجيه الإسلام بمفاهيم مبتدَعة، وحديثة ولا أصول لها في الكتاب ولا في السنة، ولا في سلفنا الصالح، والأئمة الأربعة المتبَعين؛ فهذا ينبغي أن يُرد عليه..
    لكن هذا لا يعني أن نعاديه.. وأن ننسى أن له شيئاً من الحسنات!!

    يكفي أنه رجل مسلم، ورجل كاتب إسلامي- على حسب مفهومه للإسلام كما قلتُ أولاً-،[غير واضح] وأنه قُتل في سبيل دعوته للإسلام، والذين قتلوه هم أعداء الإسلام..
    أما أنه كان منحرفاً في كثير أو قليل عن الإسلام، فأنا في اعتقادي قبل ما تثور هذه الثورة ضده، أنا الذي قوطعت من جماعة الإخوان المسلمين هنا بزعم أنني كفّرت سيد قطب، وأنا الذي دللت بعض الناس على أنه يقول بوحدة الوجود، في بعض كتاباته في نفس التفسير.. لكن في الوقت نفسه أنا لا أُنكر عليه أنه كان مسلماً، وأنه كان غيوراً على الإسلام ، وعلى الشباب المسلم، وأنه يريد إقامة الإسلام، ودولة الإسلام، لكن الحقيقة:
    أوردها سعد وسعد مشتمل..ما هكذا يا سعد تورد الإبل


    فقال السائل: هل يُحذَّر من كتبه؟فقال الشيخ الألباني- رحمه الله-: يُحذَّر من كتبه من الذين لا ثقافة إسلامية صحيحة عندهم..[/qh]

    اميد ہے آپ كو ميرا موقف معلوم ہو گیا ہو گا۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابو انس سلفی

    ابو انس سلفی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2010
    پیغامات:
    128
    امام انور العولقی حفظہ اللہ کے کتابچے کا مطالعہ کریں،جس میں انہوں نے سید قطب رحمہ اللہ کی تحریرات کے متعلق بڑا منصفانہ جواب پیش کیا ہے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں