آؤ ’’ اُردو زبان ‘‘ سیکھیں۔۔۔چوتھا سبق۔۔۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مئی 15, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    بسم الرحٰمن الرحیم

    ’’ گزشتہ سے پیوستہ‘‘
    غرض اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے حروف الفاظ ہیں جو دو یا دو سے زائد آوازوں سے مرکب ہیں اور ہر ایک بہ لحاظ اپنی اول سادہ آواز کے ایک علامت مقرر کرلیا گیا ہے مثال کے طور پر الف میں تین
    آوازیں ا ل ف کی ہیں مگر آواز اول ا ہے اس لئے اسے آ کے بجائے مقرر کرلیا اسی طرح دوسرے الفاظ کے متعلق قیاس کرلیا جائے ۔۔۔
    ابتداء میں اس سادہ آواز کیلئے اس شئے کی تصویر کھینچ دی جاتی تھی مگر اب ایک چھوٹی سی علامت جو کسی قدر اصل شئے کے مشابہ ہے بجائے اس آواز کے مستعمل ہے اور نام انکے قریب قریب وہی ہیں جو اصل شئے کے تھے یہی وجہ ہے کہ ہمارے حروف تہجی بولنے میں درحقیقت الفاظ ہیں ۔۔۔اردو حروف تہجی کل 34 ہیں اور ان میں ہر قسم کی آواز ادا کرنے کی گنجائش ہے اور اس خیال سے اردو ابجد کو دنیا کی تمام زبانوں پر ایک طرح کا تفوق حاصل ہے مگر دنیا کی کوئی ابجد کامل نہیں ہے اور ایک نہ ایک نقص ضرور رہ جاتا ہے یا تو کل سادہ آوازوں کے ادا کرنے کیلئے کافی حروف نہیں ہوتے یا ایک ہی آواز کیلئے کئی کئی حروف ہوتے ہیں کہتے کہ اردو زبان بھی اس سے خالی نہیں چنانچہ یہ آخری نقص اردو زبان میں بھی پایا جاتا ہے لیکن بات یہ ہے کہ اردو کو فارسی اور سنسکرت کےعلاوہ عربی سے بھی بڑا تعلق ہے اس لئے کثرت سے اسکے الفاظ زبان میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے لامحالہ اسکے تمام حروف بھی اردو ابجد میں آگئے ورنہ عربی الفاظ کی صحت تحریر میں قائم نہ رہتی چنانچہ’’ ز ذ ض ظ ‘‘چار الگ حروف ہیں جن کی آواز قریب قریب یکساں معلوم ہوتی ہے اس طرح ’’ س ث ص اور ت ط اور ح ہ ۔۔۔ گو عرب کا باشندہ یا وہ شخص جو صحت زبان کا خیال رکھتا ہے ان حروف کے تلفظ میں فرق بتا سکتا ہے مگر ہر ایک کیلئے اس کا امتیاز دشوار ہے تاہم غور سے دیکھا جائے تو علم اللسان کی رو سے ابجد ہر طرح کامل ہے اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ بعض حروف ایک سی آواز پیدا کرتے ہیں درحقیقت ایسا نہیں ہے ان میں نازک فرق ہے اور یہ فرق ہی اسکی خوبی ہے اور کمال کی دلیل ہے کیونکہ ذرا ذرا سے فرق کیلئے بھی الگ الگ حروف موجود ہیں ۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔۔
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ماشاء اللہ نعمان بھائی۔ جاری رکھیں!!!!!!!!!!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں