اللہ تعالی کہاں ہے، اس بارے میں ائمہ کرام کے اقوال کا ترجمہ درکار ہے

عبداللہ بن صادق نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏جون 12, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    ابن صادق بیٹا یہ میرا دوست ہیں میں نے بڑے بڑے لوگوں سے بات کی ہے مشاہدہ کیا ہے ان کی کتابیں پڑھیں ہیں اس وقت دیوبندیوں کے ہاں اس بڑا عقائد کا ماھر میں نہیں دیکھا ہے
     
  2. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    یہ تو سامنے جو حضرات بیٹھے ہیں اس کے عقول کے مطابق بول رھا ھے
     
  3. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    باقی آپ نے امام ابو حنیفہ کے جو نقول پیش کئے ہیں اس میں تو امام صاحب کا توبہ کہیں نظر نہیں آ رہا ، اگر کسی کو نظر آرہا ہے تو نشاندہی کرے یہ تو واقعی کمال کی بات ھوگی
     
  4. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    فقہ اکبر میں امام صاحب نے میرے مطابق قدریہ اور معتزلہ کا مسلک رد کیا ہے کہ وہ صفات ذاتیہ کو بالکل نفی کرتے ہیں اور اشاعرہ اور ماتریدیہ تو کہتے ہیں کہ ہم یہی صفات ذاتیہ کو مانتے ہیں لیکن عوام کے فہم کیلئے تاویل کرکے ید کو قدرت کے معنی میں لیتے ہیں نہ کہ یہی ید کا اصلی معنی ہے جیسا کہ معتزلہ کا مسلک ہے تو امام صاحب کا قول انکے مخالف بلکل نہیں ہے
     
  5. عبداللہ بن صادق

    عبداللہ بن صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2010
    پیغامات:
    48
    عاصم بھائی معلوم ہوتا ہے کہ آپ میرا ٹائم ضائع کررہے ہیں۔ آپ کو میں نے جو ڈھیر سارے دلائل دیئے ہیں، آپ نے اُن کو چھوڑ کر مزید طلب کرتے ہیں، اِس لڑکے کی کم فہمی تو بات بات پر ظاہر تھی، کبھی ٹائم ملے تو
    امام صاحب کی فقہ الاکبر، فقہ الابسط،
    السنه للإمام احمد بن حنبل (164 - 241هـ)، للإمام ابو بكر بن ابو عاصم ( متوفي: 287 هـ )
    الرد على الجهمية، نقض الإمام أبي سعيد عثمان بن سعيد على المريسي الجهمي للإمام أبو سعيدالدارمي (200 - 280 هـ)
    التوحيد للإمام محمد بن خزيمه (223 - 311هـ)
    التوحيد لابن خزيمة (223 - 311هـ)
    الإبانة، رسالة إلى أهل الثغر بباب الأبواب، مقالات الإسلاميين واختلاف المصلين للإمام ابو الحسن الاشعری
    الإبانة لابن بطة العكبري ( 304 هـ - 387 هـ)
    كتاب الإيمان والتوحيد لابن منده (310 - 395 هـ)
    الأسماء والصفات للبيهقي (384 - 458 هـ)
    شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة للطبري اللالكائي( متوفي 418 هـ)
    أصول السرخسي شمس الأئمة السرخسي الحنفي(المتوفى: 483هـ)
    لمعة الاعتقاد، ذم التأويل لابن قدامة المقدسي (541 -620هـ)
    الرسالة العرشية، التدمريه، كتاب الفتوى الحموية، درء تعارض العقل والنقل لابن تيمية (661-728هـ)
    كتاب اجتماع الجيوش الإسلامية لابن القيم (691 -751هـ)
    كتاب العلو للحافظ الذهبي (673 هـ - 748هـ)
    شرح العقيدة الطحاوية لابن أبي العز الحنفي (731 - 792 هـ) پڑھیے گااور کمپیر کی جیئے گا، امام ابن ابی العز سلف سے کتنے متصاد ہیں، اِن کا کلام، اصل میں مناظروں کے حلق میں اٹک جاتے ہے، اِس لئے یہ اِن کو مجسمہ کہتے ہیں، اگر یہ مشبہ ہیں، تو پھر مندرجہ بالا سب مجسمہ و مشبہ ہیں، کیونکہ یہ سب متفق عقائد میں۔
    علامه الألُّوسي الحنفي (1217-1270هـ) عام طور سے
    الملا علي القاري الحنفي (متوفي 1014 هـ) عام طور سے
    عبد الحي اللكنوي الحنفي (سرتاج علماء دیوبند) عام طور سے
    انو شاه كشميري (سردارعلماء دیوبند) عام طور سے
    التهانوي، سلمان ندوي (اکابر علماء دیوبند) وغیرہ جب یہ اچھی اچھی باتیں کررہے ہوں تب
    اعتقاد الأئمة الأربعة لمحمد بن عبد الرحمن الخميس

    وغیرہ پڑھیئے گا، آپ ان کو اصولی طور سے متفق پائیں گے۔ ویسے آپ جو کوئی بھی ہوں مگر آپ کا طرز عمل عین دیوبندیوں والا ہے۔

    اور آپ نے جو منّا مناظر دیکھایا تھا وہ تو اتنا معصوم ہے کہ اُسے پتہ ہی نہیں کہ فقہ الاکبر کتنا بڑاایٹم بم ہے مناظروں کے لئے، وہ تو کھسیانی بلی کی طرح اُس کی سند کو نوچتے ہیں، اگر بیان کرنے سے پہلے کھول کر دو لائن بھی پڑھ لیتا تو کبھی بھی اُس کے قصیدے نہیں پڑھتا۔ وہی سلوک آپ بھی کررہے ہیں۔ پڑھے بغیر تبصرے۔

    اور الإمام أبو مطيع البلخي کا جو حشر دیوبندی مناظر کرتے ہیں اِسے اُس کا بھی نہیں پتا، اگر اسے الإمام البلخي کی مرویات کا علم ہوتا تو اِس کا روزہ ہی ٹوٹ جاتا :00005:

    نیوز :منا مناظر کے استاذ جی مولانا گھمن کا نیا بیان ۱۴ اگست کو آیاہے یوٹیب پر، اسماء و صفات پر، فرمایا کہ اللہ تعالی اور مخلوق انڈے آملیٹ کی طرح ہیں، کہ انڈے آملیٹ میں سب خلت ملت ہونے کے باوجود پیاز کا کرنچی مزا الگ ہوتا ہے، اور ٹماٹر کا الگ، اور انڈے کا الگ، اسی ہی طرح اللہ تعالی کا معاملہ ہے نعوذباللہ۔ لگتا ہے اسماء و صفات کے بیان میں روزہ لگایاتھا۔:00005:

    اور فرمایا، بلکہ پچھلی دفعہ فرمایاتھا کہ اللہ تعالی وجود سے بھی پاک ہے:00005: آج فرمایا کہ وجود کا محتاج نہیں۔ جب پوچھا کہ یہ کیا کہا تو کہتے ہیں پنجابی میں جسم کو وجود کہتے ہیں:00005: ایسی تنزیہ تو جہم بن صفوان نے بھی نہیں بیان کی:00010:
     
  6. عبداللہ بن صادق

    عبداللہ بن صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2010
    پیغامات:
    48
    یہ باتیں، علماء دیوبند کی تاویل ہے، ماتردیوں اور اشعریوں کو اہل سنت سے خارج ہونے سے بچانے کے لئے۔ ورنہ وہ اِس معاملے کو اصلاً واجب سمجھ کرکرتے تھے۔

    اِس ہی طرح سلفیہ نے بھی تاویل کی ہے اور اِن کی موافقت برصغیر کے اہل علم اہل حدیث نے کی، ان کو اسلام سے خارج ہونے سے بچانے کے لئے اور وہ عمدہ ہےہمارے علماء دیوبند کی تاویل سے کہ وہ کہتے ہیں کہ "اِن حضرات نے نیک نیتی سے، اللہ تعالی کی تنزیہ بیان کرنے اور اُس کو تشبہ سے بچانے کے لئے تاویل کی تھی، اُن کا یہ طرز عمل غلط تھا مگر اللہ تعالی سے ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان سے درگذ فرمائےگا"

    ماتردیہ و اشاعرہ کے بارے میں پڑھنا ہو یہاں سے پڑھ لیاکریں الدرر السنية - موسوعة الفرق یہ سلفیوں کی ویب سائٹ ہے، اِس لئے آپ شاید اِس پر اعتماد نہ کریں، پھر آزاد ذرائع سے اِس کے مندرجات کو ویری فائے کرلیجئے گا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 20, 2011
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    اس ویڈیو کا ربط درکار ہے۔
     
  8. عبداللہ بن صادق

    عبداللہ بن صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2010
    پیغامات:
    48
    دیکھیں:
    http://www.youtube.com/watch?v=TS8IWyeLDPw&feature=player_detailpage#t=526s


    میں معذرت چاہتا ہوں، مولانا گھمن کی میں نے پوری بات نہیں سنی تھی، وہ انڈا آملیٹ‌سے اللہ تعالی/مخلوق کو نہیں ملا رہے تھے۔ باقی اِس کا مطلب یہ نہیں کہ اُن کا بیان صحیح ہے، وہ بے شک بہت خرافات پر مبنی ہوتا ہے اور ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 20, 2011
  9. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    چلیں ابن صادق صاحب ھم آپ کی معذرت قبول کرتے ہیں اور آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ گھمن کا تذکرہ بار بار کرکے اس کا اہمیت نہ بڑھائے یار وہ تو ایک مبتدی کی باتین کرتا ہےان کو تو ابھی تک پتہ بھی نہیں تھا کہ عقائد میں ہمارا اور انکا اختلاف ہے :)
     
  10. عبداللہ بن صادق

    عبداللہ بن صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2010
    پیغامات:
    48
    میری سمجھ سے باہر ہے آپ کی اکثر پوسٹز، بلخصوص یہ پوسٹ، اور اُس سے بھی زیادہ تعجب انگیز عکاشہ بھائی کا اِس پوسٹ کی توثیق کرناہے:00024:

    مجھے یہ بتائیں کہ آپ کو جو "فی/علی" پر اور حد پر اشکال تھا وہ رفع ہوا کہ نہیں؟
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 21, 2011
  11. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    ابن صادق بھائی تعجب کی وجہ آپ شاید شدید ناراضگی میں بھول گئے میں نے ایک سادہ سا پوسٹ لکھا تھا اور ایک نصیحت کی تھی شاید عکاشہ بھائی کو سمجھ میں آیا اور آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    باقی "فی اور "علی" کا جو اعتراض تھا وہ ہنوز باقی ہے لیکن میں اور مزید اس سلسلہ میں کچھ اس لئے عرض نہیں کر رہا کہ مجھے تلقیں کی گئی ہے کہ ایسے اشکالات نہ لکھوں جس سے یار لوگوں کو مزید خامہ فرسائی کا موقع ملے ،
     
  12. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    ویسے حوالے آپ کے کافی دلچسپ ہیں صرف تاریخ وفات وپیدائش پر اکتفاء کیا ہے نہ طبع نہ صفحہ نمبر اور نہ جلد نمبر ،ایسا لگتا ہے کہ آپ مجھے اپنے کتابوں سے اگاھی کے بارے میں
    " inform":) کرنا چاہتے ہو، لیکن میں ایک چیز سمجھ نہیں پا رہا کہ آپ ایک پوسٹ میں عربی ترجمہ کے بارے میں استفسار کر رھے ہیں اور یہاں جتنی کتابوں کو پیش کر رہے ہیں وہ سب عربی ہیں یا آپ نے یہ سب اعتقاد الائمہ السلف کے حاشیہ سے اٹھائے ہیں :00006:
     
  13. عبداللہ بن صادق

    عبداللہ بن صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2010
    پیغامات:
    48
    یہ فورم بہت پرسرار ہے، یہاں توثیق کی جاتی ہے سلفیوں کے بجائے مائل بہ بدعت و تشکیک کی، ام نور العین صاحبہ کو میں ایک فہمیدہ خاتون سمجھتا تھا مگر انھوں نے بھی توثیق سے پیچھے رہنا گوارانہیں کیا ! یہاں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں سب سلف صالحین کے عقائد سے بیگانے ہیں۔ چہ جائے کہ مجھ جسے کم علم کی نصرت کرتے، جا جا کر الٹی تو ثیقیں کررہے ہیں!

    بھائی صاحب میں کس طابع کی کس کتاب کا کس صفحے کا پتہ بتاوں، مندرجہ بالا کتب کا ہر ہر صفحہ تو آپ کے مناظر کی جہالت پر دال ہے۔ اور یہ پیدائیش کا اموات اس لئے لکھ دیں تھیں کہ آپ کو پتہ چلے کہ اِس امت میں اہل سنت کا طبقہ در طبقہ عقائد میں متفق چلا آرہا ہے، ہائے افسوس کہ آپ بات کی لطافت کو نہیں سمجھے۔

    ویسے جس کتاب کا آپ نے حوالہ دیا ہے وہ مجھے معلوم نہیں تھی، میر ے علم میں اضافہ ہوا۔ اور اگر آپ کی آنکھوں میں بٹن نہ لگے ہوں تو آپ مجھے مندرجہ بالا کتب کا نام اعتقاد الائمۃ‌ سلف میں دیکھادیں ، سوائے چند ایک کے، آپ نے پڑھی ہوتی تو آپ مجھے پر اعتراض نہیں کرتے۔ جس نے کسی کتاب کے حاشیے سے کتب کے نام اتار کر لکھے ہوتے ہیں وہ اُن کتب سے مناسب جوابی حوالے نقل نہیں کرسکتا، ویسے معلوم ہوتا کہ آپ اپنا ڈاکریٹ ایسے ہی کررہے ہیں، جب ہی دوسروں کے بارے میں یہ خیال آرہے ہیں۔

    اور میں نے نہیں کہا میں بلکل بھی عربی نہیں سمجھتا، لیجیئے میری عربی دانی کا ثبوت، اور تاریخ وفات وپیدائش کیوں لکھی تھی اُس کا جواب آپ ہی کی بتائی ہوئی کتاب سے:

    هذا التتبع للعقيدة، في مصادرها العلمية، ومسارها التاريخي، القرون الأولى، ثم القرون: الرابع، والخامس، والسادس، ثم عصر ابن تيمية، ثم ما بعد ابن تيمية إِلى يوم الناس هذاأنَّ أصول الحق هي التي تجمع الناس، مهما تعددت أمكنتهم، ومهما باعدت بينهم الأزمنة، ومهما اختلفوا في فروع الفقه.
    إِنَّ النصوص التي سقناها، والتي نقلت مفهوم العقيدة الإسلامية لدى الحنفية، والحنبلية، والمالكية، والشافعية، وابن تيمية، ومحمد بن عبد الوهاب، هذه النصوص لم تتطابق في المفهوم فحسب، وإِنما تطابقت في اللفظ كذلك.
    وهذا برهان على:
    أ - الصدور عن الأصلين المعصومين: الكتاب والسنة.
    ب - صحة المنهج العلمي في الاعتقاد والفهم.
    ج - دقة الالتزام بالمنهج.


    ارے کوئی میری مدد کرے گا کہ نہیں
     
  14. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    ہائے افسوس ابن صادق بھائی !! آپ نے آخری تیر ترکش سے نکال ہی دئیے اور مجھ ناچار پر دبے لفظوں ۔۔۔ نہیں نہیں بلکہ صریح لفظوں میں کیسے کیسے الزامات لگائے کاش آپ دیوبندی بھی ہوتے تو اچھا ہوتا آپ تو شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:00003:
    ام نور العین بہن سے تشکر کیساتھ استفسار ہے کہ آپ مجھ جیسے بدعتی کے پوسٹ کو کیسے پسند کرسکتی ہیں حالانکہ اصول توابن صادق صاحب کے ہاں یہ ہے کہ بات پر غور نہیں کرناچاہیے بلکہ کرنے والے کو دیکھنا چاہیئے!!!
     
  15. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,021

    ابن صادق بھائی خط کشیدہ الفاظ کا ترجمہ پیش خدمت ہے:


    مصنف نے(ص 13 پر) کہا کہ: ’’اللہ تعالی اپنے آسمانوں کے اوپر زمین کے بجائے اپنے عرش پر ہے‘‘ اس کے بعد مصنف نے اس کے دلائل ذکرکئے ہیں لیکن ان کے نزدیک اس استواء کا کیا معنی ہے اسے اس جگہ ذکر نہیں کیا ہے۔
    مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کلام کا ظاہری مفہوم ان کے نزدیک باطل ہے ، کیونکہ دوسرے مقام پر(ص 124پر) انہوں‌ نے کہا: ’’جس طرح یہ لازم نہیں کہ اللہ عزوجل کی ذات جسم ہو یا جوہر ہو یا دوسری جگہوں کے علاوہ کسی ایک جگہ محدود ہو‘‘
    میں کہتاہوں: کہ کتاب کے محقق نے اس دوسرے مقام پر یہ کہتے ہوئے تعلیق چڑھائی ہے کہ : ’’شاید ان کی مراد کچھ اور ہو‘‘۔
    یادرہے کہ اس میں صراحت کے ساتھ تعطیل ہے جس میں کوئی احتمال نہیں ، اورپہلے مقام سے اثبات کا شبہ ہوسکتا ہے ، لیکن ہم کتہے ہیں کہ صراحت والی بات کو ظاہری مفہوم پر مقدم کرنا چاہے اور مبہم بات کو واضح بات کی طرف پلٹانا چاہئے۔

    مذکورہ آیت میں آسمان علو کے معنی میں ہے یا اس سے مراد معروف آسمان ہیں ۔

    اللہ تعالی موجود تھا اس وقت نہ کوئی مکان تھا اور نہ کوئی زمان پھر اللہ نے مکان و زمان کی تخلیق کی اورعرش پر مستوی ہوگیا۔
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    السلام علیکم!

    قطع نظر، عبداللہ بھائی اور کفایت بھائی کے درمیان اگر گفتگو چلتی رہے تو فائدہ مند ثابت ہو گی، یا وہ بھائی حصہ لیں جو سرٹیفائیڈ ہونے کے ساتھ ریگولر فیلڈ میں بھی ہیں، کتابیں پڑھ کر جواب دینے والے بھائی اگر پرہیز کریں تو بہتر ھے کیونکہ اس سے ماسوائے بحث کے کوئی مفید بات سامنے نہیں آتی۔ شکریہ!

    والسلام
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    اراکین سے گزارش ہے کہ گفتگو کے دوران اپنی توجہ صرف اور صرف موضوع پررکھیں ، کون شکریہ ادا کرریا ہے ، جانب داری دکھا کر رہا ہے، اس سے کسی کو غرض نہیں‌ہونا چاہے اور خیال رکھیں کہ انتظامیہ کے کسی فردکو کسی بھی قسم کا مشورہ یا نصیحت کی ضرورت نہیں نصیحتوں اور مشوروں کے لیے ہمارے پاس لوگ موجود ہیں - امید ہے کہ تمام اراکین خیال رکھیں گئے اورغیرضروری بحث کی بجائے کچھ سیکھنے اور سکھانے کے لیے لکھیں گئے ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,021
    ایک بات واضح کردوں کی اس تھریڈ میں جو بحث ہورہی ہے میں اس میں شریک بالکل نہیں ہوں۔
    ابن صادق بھائی نے کچھ ترجمہ کی درخواست کی تھی ، اورمیں نے ترجمہ کردیا ، اس کی بعد انہوں نے مزید کچھ عبارتیں پیش کیں اور خط کشیدہ الفاظ کے ترجمہ کے لئے کہا تو میں نے ان الفاظ کا ترجمہ بھی پیش کردیا بس اس تھریڈ میں میرا کام اسی تک محدود ہے باقی بھائی لوگ کیا بحث کررہے ہیں میں اس میں بالکل شریک نہیں ۔
     
  19. محمدعاصم

    محمدعاصم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2011
    پیغامات:
    58
    کفایت بھائی آپ سے بات ہوئی تھی وہ علماء کرام والے فورم میں اجازت کے سلسلہ میں، جو ابھی تک نہ مل سکی ۔
     
  20. حراسنبل

    حراسنبل -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 24, 2011
    پیغامات:
    534
Loading...
Similar Threads
  1. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    2
    مشاہدات:
    454
  2. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    2
    مشاہدات:
    385
  3. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    333
  4. طالب علم
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    225
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    525

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں