روزہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سعد نظامی نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اگست 29, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سعد نظامی

    سعد نظامی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    60
    السلام علیکم محترم

    میرا سوال روزے سے متعلق ہے۔ پچھلے دنوں میں پاکستان میں تھا۔ وہاں روزہ ایک دن بعد ہوا جب کہ کینڈا میں ایک دن قبل، اب چونکہ کینڈا میں عید کل ہے۔ یعنی 29 روزے ہوئے اور پاکستان کے حساب سے 28۔ اس صورتحال میں اب ایک روزہ عید کے بعد رکھنا ہوگا؟

    والسلام علیکم

    سعد
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    لوگوں کے ساتھ آپ عید منائیں اور ایک روزہ عید کے بعد رکھیں۔
     
  3. سعد نظامی

    سعد نظامی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    60
    شکریہ محترم
     
  4. سعد نظامی

    سعد نظامی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    60
    چاند کے تنازعہ کے باعث کچھ لوگوں نے مکہ والوں کے ساتھ عید بنائی اور کچھ کل منا رہے ہیں۔ اب ایسی صورت میں کیا حکم ہے میرے 29 روزے ہوئے اور گھر والوں کے تیس؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ " صوموا لرؤیتہ وأفطروا لرؤیتہ " چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید الفطر مناؤ
    مکہ والوں یا پاکستانیوں کے ساتھ عید منانا درست نہیں , درست اور صحیح عمل چاند دیکھ کر عید منانا ہے ! جس علاقے میں جب چاند نظر آئے اسی وقت عید منائی جائے ۔ ایک مطلع والوں کی رؤیت دوسرے مطلع والوں کے لیے کافی نہیں ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. سعد نظامی

    سعد نظامی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    60
    جی محترم ہم نے وہی کیا پر ایسی صورتحال میں اب روزے کی قضا دینی ہوگی ؟ کیوں کہ میں نے رمضان پاکستان میں شروع کی تھی وہاں 29 ہوئے اور میرے بھی، پر جنہوں نے کینٹا میں رمضان شروع کی ان کے 30 روزے ہوئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    یعنی آپ نے انتیس دنوں بعد چاند دیکھا ہے
    اب آپ پر کسی روزے کی کوئی قضاء نہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں