عیدکے دن غسل کرنا

زبیراحمد نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اگست 31, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    عیدمیں جانے سے پہلے غسل کرنامستحب ہے ،ابن قدامہ رح کے مطابق عیدکے لیے غسل مستحب ہے۔(المغنی 3/256)
    حضرت ابن عباس رض کی ایک حدیث ہے کہ یقیناجمعہ کے دن کواللہ تعالی نے مسلمانوں کے لیے عیدبنایاہے توبندے کوچاہیے کہ غسل کرے خوشبومیسرہوتواستعمال کرے اورمسواک کرے۔(ابن ماجہ)
    اس حدیث شریف میں جمعہ کے دن غسل کرنے اورمسواک کرنے پراصرارکیاگیاہے اوراسے مثال دی گئی ہے عیدسے یعنی مذکورہ کام عیدکے لیے بھی بہترہیں۔امام ابن قدامہ رح رقم طرازہیں کہ آنحضرت ص نے جمعہ کوعیدقراردیاہے۔
    امام مالک رح نے حضرت نافع رح سے نقل فرمایاہے کہ حضرت ابن عمررض عیدالفطرکوغسل فرمایاکرتے تھے۔(موطاامام مالک کتاب عیدین)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں