مقام صحابه رضي الله عنهم از مولانا ارشاد الحق اثرى حفظه اللہ - مکمل کتاب (یونیکوڈ)

عائشہ نے 'اردو یونیکوڈ کتب' میں ‏ستمبر 14, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    بسم الله الرحمن الرحيم

    مقام صحابه رضي الله عنهم
    مصنف : مولانا ارشاد الحق اثرى حفظه اللہ
    ناشر: ادارة العلوم الأثرية منٹگمرى بازار فيصل آباد ۔
    تاريخ طباعت : مارچ 2011ء

    *****

    فہرست
    [table="head"]رقم تسلسل|عنوان |ربط برائے مطالعہ
    |كلمة الناشر.... |ربط برائے مطالعہ
    1|صحابه كرام خير امه ہيں |صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ”خیر امہ“ ہیں! - URDU MAJLIS FORUM
    2|صحابہ كرام سے محبت ايمان كى علامت ہے|صحابہ کرام سے محبت ایمان اور بغض نفاق و بدعت کی علامت ہے - URDU MAJLIS FORUM
    3|صحابہ كرام سے بغض نفاق وبدعت كى علامت ہے|صحابہ کرام سے محبت ایمان اور بغض نفاق و بدعت کی علامت ہے - URDU MAJLIS FORUM
    4|ايك اشكال كا جواب| ایک اشکال کا جواب - مقام صحابه - URDU MAJLIS FORUM
    5|صحابہ كرام كا ايمان |صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ایمان - URDU MAJLIS FORUM
    6|سچوں كا ساتھ|سچوں‌کا ساتھ - URDU MAJLIS FORUM
    7|صحابہ كرام امت كے ليے باعث امن ہيں|صحابہ کرام رضی اللہ عنہ امت کے لیے باعثِ امن ہیں۔ - URDU MAJLIS FORUM
    8|كتب سابقہ ميں صحابہ كا ذكر |کتب سابقہ میں‌صحابہ رضی اللہ عنہم کا ذکر - URDU MAJLIS FORUM
    9|الله كا وعدہ|الله كا وعدہ ۔ ربط مطالعہ
    10|صحابہ كرام جنتى ہيں|صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جنتی ہیں - URDU MAJLIS FORUM
    11|صحابہ كرام كے ايمان وعمل كا كوئى ہمسر نہيں| صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان و عمل کا کوئی ہمسر نہیں - URDU MAJLIS FORUM
    12|صحابه كرام سے در گزر كرنے كا حكم |صحابہ كرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے در گزر كرنے كا حكم - URDU MAJLIS FORUM
    13|الله تعالى كى طرف سے معافى نامہ |
    14|صحابه كرام كے بارے ميں استغفار كا حكم|کمپوزنگ جاری س
    15|صحابه كرام كے بارے ميں زبانوں كو محفوظ ركھنے كا حكم|کمپوزنگ جاری عکاشہ
    16|بعض خدشات كى حقيقت|بعض خدشات كى حقيقت از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    17|صحابه كرام معصوم نہيں مغفور ہيں|کمپوزنگ جاری س
    18|عدالت صحابہ اور علامہ ابن الوزير وغيره|کمپوزنگ جاری س
    19|بعض صحابہ پر حرف گيرى كى حقيقت|کمپوزنگ جاری س
    20|حضرت وليد بن عقبه رضي الله عنه|کمپوزنگ جاری عکاشہ
    21|حضرت بسر بن أرطأة رضي الله عنه|بسر بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    22|علامه ابن الوزير كا موقف محدثين كے خلاف ہے، ان كا اپنا اعتراف|کمپوزنگ جاری س
    23|علامه ابن عبدالبر كى تصنيف الاستيعاب پر اہل علم كى تنقيد|کمپوزنگ جاری س
    24| علامہ ابن الوزير كا اسلوب سيد ابن ابي القاسم كے جواب ميں معذرت خواہانہ ہے|کمپوزنگ جاری س
    25|علامه ابن الوزير كا امام نسائى كے بارے ميں موقف بھی غلط ہے|کمپوزنگ جاری س
    26|كيا كچھ صحابہ كرام مرتد ہو گئے تھے؟|کمپوزنگ جاری س
    27|مرتدين ، صحابہ نہيں ہيں|کمپوزنگ جاری عکاشہ
    28|حضرت سيدنا عثمان رضي الله عنه | حضرت سیدناعثمان رضی اللہ عنہ از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    29|كيا صحابه رض حضرت عثمان رض كى شہادت ميں شريك تھے؟|کمپوزنگ جاری عکاشہ
    30|قاتلين عثمان فسادى تھے۔|کمپوزنگ جاری عکاشہ
    31|شہادت عثمان رض پر صحابه كرام رض كے تاثرات|شہادت عثمانؓ پر صحابه كرامؓ كے تاثرات - URDU MAJLIS FORUM
    32|حضرت ابو مسلم خولانى كا فرمان|
    33|قاتلين حضرت عثمان رض اور حضرت على رض|قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ - URDU MAJLIS FORUM
    34|جضرت عثمان رض كا دور خلافت اور احاديث مباركه|
    35|حضرت عثمان رض كا دفاع|حضرت عثمان رضی اللہ عنہ كا دفاع از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    36|خبث باطن كا مزيد اظہار|
    37| حضرت سيدنا معاويہ رض|حضرت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    38|آپ كاتب وحى تھے|
    39|ان كے بعض مناقب|
    40|كيا وہ خليفہ نہيں ہيں؟|
    41|حضرت معاويه رض فقہاء صحابہ ميں شمار ہوتے تھے|
    42|حضرت معاويه رض اور بعض ائمہ سلف|
    43| حضرت علي رض اور حضرت معاويه رض|
    44|حضرت معاويه رض كے دور ميں جہاد|
    45|شيخ الاسلام ابن تيميه رح اور شاه ولي الله رح كے خلاف ہرزہ سرائى|شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور شاہ ولی اللہ کے خلاف ہرزہ سرائی - URDU MAJLIS FORUM
    46|حضرت علي رضى الله عنه كى جمل وصفين كے بارے ميں رائے|
    47|رحماء بينهم اور مولانا مودودى|رحماء بينہم اور مولانا مودودى از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    48|حضرت على رضى الله عنه اور مقتولين جنگ صفین|
    49| مقتول صحابه رضى الله عنهم مغفور ہيں|
    50|ديگر ائمہ سلف كے اقوال|
    51|حضرت عمرو بن عاص رضى الله عنه|حضرت عمرو بن عاص رضى الله عنہ از کتاب مقام صحابہ - URDU MAJLIS FORUM
    52|حضرت عمرو بن عاص رضى الله عنه كے بعض مناقب|
    53|حضرت عمرو رض كے آخرى لمحات|
    54| آخرى كلمات|
    [/table]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    كلمة الناشر

    كلمة الناشر

    ہر سچا مسلمان صحابہ كرام كے ساتھ دل وجان سے محبت كرتا ہے اور ان كى تعظيم وتكريم جزو ايمان سمجھتا ہے، اس ليے کہ يہى وه نفوس قدسيہ ہیں جنہيں خود رسول الله صلى الله عليه وسلم نے اپنی چاہتوں سے نوازا ہے اور الله سبحانه وتعالى نے ان كے ايمان كى پختگی اور ان كے عمل واخلاص كى گواہی دی ہے ۔تاريخ وسير كى كتابوں سے قطع نظر اگر صرف قرآن مجيد فرقان حميد سے صحابہ كرام کے بے مثال عمل و كردار اور سيرت مقدسه كو جمع كيا جائے تو ايك ضخيم كتاب مرتب ہو سكتى ہے ۔ علامه سيوطى رحمه الله نے تو فرمايا ہے كه: مكمل سورة الليل حضرت صديق اكبر رضي الله عنه كے مناقب ميں نازل ہوئى ہے۔ اور اس ميں انہوں نے ايك مستقل رساله "[qh] الحَبْلُ الوَثِيْقُ فِى نُصرَةِ الصِّدِّيقِ[/qh]" كے نام سے لکھا ہے۔
    جس طرح قرآن مجيد كى تفسير وتعبير سيد كائنات حضرت محمد صلى الله عليه وسلم كى سيرت طيبه كے بغير مكمل نہيں ہو سكتى بالكل اسى طرح رسول الله صلى الله عليه وسلم كى سيرت طيبه كى تعبيرو تكميل اور بقا حضرات صحابہ كرام رضي الله عنهم كے عمل وكردار كے بغير ممكن نہيں۔ آخر وه كون سا موقع ومحل ہے جہاں رسول الله صلى الله عليه وسلم ہيں اور صحابه كرام رضي الله عنهم وہاں نہيں ہيں؟ صحابه كرام رضي الله عنهم ہی رسول الله صلى الله عليه وسلم كے وارث ، آپ کے سفير اور آپ کے مبلغ ہيں۔سارا دين ان ہی کے توسط سے امت كے پاس پہنچا اور وہ پورى امت كے محسن ہيں ۔ سچے امتى كى آنكھيں ان كا نام سنتے ہی ان كے ادب واحترام ميں جھک جاتى ہيں۔
    ان ہی نفوس قدسيہ کے مقام ومرتبہ كو اجاگر كرنے اور ان سے اپنی عقيدت و محبت كے اظہار ميں ہم " مقام صحابہ رضي الله عنهم " قارئين كى خدمت ميں پيش کرنے كى سعادت حاصل كر رہے ہيں۔ ہم نے اس حوالے سے بعض ضرورى اور اصولى مباحث اور ان كے بعض فضائل ومناقب ذکر كرنے پر اكتفا كيا ہے ورنہ ان کے فضائل كا باب وسيع الذيل ہے اور اس عجاله ميں ہمارا يہ موضوع بھی نہيں ہے ، اسى ضمن ميں ہم نے بعض صحابہ كرام رضي الله عنهم كو نشانه تنقيد بنانے والوں کے فکر كى كجى اور اور زيغ كو بھی تشت از بام كرنے كى كوشش كى ہے بلكه علامه ابن الوزير اليماني رحمه الله نے اپنی تمام تر عظمتوں کے باوجود اس مسئله ميں سلف امت سے عليحدگی اختيار كر كے جو بعض صحابه كى عدالت كو تنقيد كا نشانه بنايا ہے اس كى بھی ہم نے نقاب كشائى كى ہے اور ان كى بے اعتداليوں كو اجاگر كيا ہے۔
    الله سبحانه وتعالى سے دعا ہے کہ صحابه كرام رضي الله عنهم كے مقام و مرتبہ کے دفاع ميں ہمارى اس حقير سى كوشش كو شرف قبوليت سے نوازے اور آخرت ميں ان ہی كى رفاقت ميں سيد كائنات حضرت محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم كى ہم نشينى و ہمسائيگی كى سعادت عطا فرمائے۔ آمين .
    عرصہ ہوا ادارة العلوم الاثرية کی جانب سے پہلے "عدالت صحابہ رضي الله عنهم" لكھی گئی۔ اس كے بعد " مشاجرات صحابہ رضي الله عنهم اور سلف كا موقف " کے عنوان سے ايك كتابچہ شائع ہوا تھا اب يہ "مقام صحابہ رضي الله عنهم " اسى سلسلے كى تيسرى کڑی ہے۔ [qh]والحمد لله على ذلك۔[/qh]
    انتہائى ناسپاسى ہو گی اگر ميں اپنے رفقائے كرام كا ذکر نہ كروں جن كى معاونت ہميشہ ميرے شامل حال رہی بالخصوص مولانا عبد الحی انصارى ، مولانا طارق محمود ثاقب، مولانا محمد خبيب احمد حفظهم اللہ كا شكر گزار ہوں جنہوں نے اپنے قيمتى مشوروں سے نوازا اور پروف پڑھنے كى ذمہ دارى كو بھی خوب نبھايا۔ [qh]جزاهم الله أحسن الجزاء۔[/qh]
    اسى طرح ميں اپنے محسنين كا بھی شکر گزار ہوں جو ہميشہ ادارہ كے ساتھ تعاون كرتے ہيں خصوصا اخى المكرم جناب خالد شاه محمد علوى صاحب مدير المعهد الشرعي جوہر آباد كا ، جنہوں نے بالخصوص "مقام صحابہ رضي الله عنهم " كى طباعت ميں تعاون فرمايا۔ الله تعالى ان تمام كى مساعى حسنه كو قبول فرمائے اور انہيں ہميشہ اپنی مرضيات سے نوازتا رہے۔[qh] آمين يا رب العالمين۔[/qh]

    خادم العلم والعلماء
    ارشادالحق اثرى
    25 شعبان 1431ھ
    7 اگست 2010 ء ​
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں