اسلامی پردہ اورجدید سائنس

عائشہ نے 'اسلام ، سائنس اور جدید ٹیکنولوجی' میں ‏ستمبر 17, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسکارف اورحجاب متعدد امراض سے بچاؤ میں موثر ہے
    برقعہ وائرل ڈیزیزز’جلد کے کینسراور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے


    حکیم قاضی ایم اے خالد
    بشکریہ: HakimKhalid's Blog
    اہور:اسلامی پردہ ‘اسکارف’حجاب اور برقعہ وائرل ڈیزیزز(متعدی امراض)جلد کے کینسر اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کونسل ہذا وینگ مسلمز انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم حجاب کے موقع پر ایک مجلس مذاکرہ بعنوان’‘اسلامی پردہ اورجدید سائنس ‘’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلامی پردہ ایک مذہبی فریضہ ہے تاہم یہ بہت سے طبی فوائد کابھی حامل ہے۔جدید تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق پردہ کرنے سے جِلد کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔حجاب پہننے سے منہ اور ناک کے ذریعے لگنے والی بیماریوں مثلاً ڈسٹ الرجی ‘فلواور دیگر وائرل ڈیزیززوغیرہ سے خواتین کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرڈاکٹر جان مارشل کے مطابق سر کو ڈھانپ کر رہنے والے افراد پیشانی کے امراض کا شکار کم ہوتے ہیں۔ اسلام عورتوں کوشرعی حدود میںہر طرح کی مناسب سرگرمیوں وضروریات پور اکرنے کی آزادی دیتاہے لیکن ان کے اپنے تحفظ کیلئے یہ شرط عائد کرتا ہے کہ جب وہ باہر نکلیں تو اپنی عزت وعصمت کی حفاظت کیلئے شرم وحیاکو اپناتے ہوئے’شرعی پردہ کا اہتمام کریں۔برقعہ پہننے والی خواتین کی نہ صرف جلد’چہرہ ‘ناک’ منہ اوربالوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے بلکہ وہ مضر صحت آلودگیوں’وائرس اورنظام تنفس نیز اس سے متعلقہ دیگر اعضا کی امراض سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔تاہم زیادہ وقت برقعہ پہننے والی خواتین وٹامن ڈی کے حصول کیلئے اگر صبح و شام میں 10منٹ کے لئے ہلکی دھوپ سینکنے کا اہتمام کریں یا اس کے متبادل وٹامن ڈی والی خوراک مثلاًمکھن’دیسی گھی’ گوشت’مچھلی’انڈے’ دالیں خصوصاً سویابین اور منقہ کا مناسب استعمال کریں توانشاء اللہ باپردہ خواتین ہرقسم کے خدشات وا مراض سے محفوظ رہیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔ شئیرنگ کا شکریہ۔
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    دنیا میں بھی امراض سے بچائو۔۔۔اور آخرت میں بھی آگ سے بچائو۔سبحان اللہ
     
  4. حراسنبل

    حراسنبل -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 24, 2011
    پیغامات:
    534
  5. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,019
    جزاک اللہ
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    جزاکم اللہ‌خیرا
    اسلام کے ہر ہر حکم پر عمل کرنے سے انسان اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت تو کرتا ہی ہے، اور ساتھ ساتھ اپنی صحت اور اپنا خیال بھی رکھتا ہے۔ سبحان اللہ۔
    بالکل۔۔۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا آپی
     
  9. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    ماشاء اللہ بہت اچھی شیرنگ ہے،
    جزاک اللہ خیرا
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واياكم
    ام حمزہ بہن كافى دن بعد تشريف لائيں؟
     
  11. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    بہرحال، آج کل کی ماڈرینیٹی ان سب پر کان نہیں‌دھرتی، جو لوگ حجاب کے قائل نہیں‌ہیں‌کسی بھی بنیاد پر، وہ ان تمام مضرات کا حل تلاشنے کی کوشش کرینگے اورحجاب کو اسلامی انداز اختیار کرنے میں انہیں‌ قائل کرانا بہت مشکل ہے۔
    بہرحال۔
     
  12. راحیل ھاشمی

    راحیل ھاشمی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏نومبر 15, 2011
    پیغامات:
    16
  13. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    جزاک اللہ
     
  14. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔ شئیرنگ کا شکریہ۔
     
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا ام نورالعین بہن ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں بہترین دین دیا اور مسلمان پیدا کیا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں