"الشباب" ریڈیو پر قرات مقابلے میں کامیاب طلبہ کو دستی بم اور اسلحہ بطور انعام

زبیراحمد نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏ستمبر 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    صومالیہ کی اسلامی یوتھ موومنٹ کے تحت چلنے والے ایف ایم ریڈیو پر منعقد ہوانے والے مقابلہ حسن قرات میں کامیاب طلبہ کو خود کار اسلحہ اور دستی بم بطور انعام دیئے گئے۔

    العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارلحکومت موگادیشو سے نشریات پیش کرنے والے ریڈیو "اندلس" نے رمضان المبارک کے دوران مقابلہ حسن قرات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    پہلا انعام کلاشنکوف تھی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قمیت سات سو ڈالرز ہے جبکہ دوسرا انعام بھی پانچ سو ڈالرز مالیت کی کلاشنکوف رکھا گیا تھا۔ قرات کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نو عمر قاری کو چار سو ڈالرز مالیت کے دو دستی بم بطور انعام دیئے گئے۔

    مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرے کرنے والے دوسرے شرکاء میں دینی کتب بطور حوصلہ افزائی انعام پیش کی گئیں۔

    صومالی یوتھ موومنٹ کے ایک عہدیدار مختار ربو نے موگادیشو سے بیس کلومیٹر دور الاشاء کے مقام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے کرتے ہوئے صومالی لڑکوں پر زور دیا کہ وہ ایک ہاتھ تعلیم جبکہ دوسرا ہتھیار اٹھا کر اسلام کا دفاع کریں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ
     
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    اسلام بے سبب بدنام نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
    ایسی ہی کاروائیوں سے ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
     
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اورایسے ہی لوگوں کے بارے میں قرآن میں آیاہے کہ وہ زمین میں فسادکرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم امن لارہے ہیں
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,376
    اس خبر کی بھی تحقیق کرلیں‌۔ یہ معلوم کر لیں کہ صومالیہ کے اس وقت کیا حالات ہیں‌۔ کیا کوئی نظام حکومت بھی ہے یا نہیں‌۔ مسلمانوں کے حوالے سے تو یہ خبرشائع ہو گئی ، لیکن عیسائیوں کے بچے اسلحہ کے ساتھ پرورش پا رہے ہیں ، یہ خبر آپ کو کسی اخبار میں نہیں ملے گی ۔ فتدبر
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    آپ مجھ سے صومالیہ کے حالات کے بارے میں پوچھ رہے ہیں یاامریکہ کے اندرون حالات کے بارے میں۔مجھے تحقیق کرنے کے لیے صومالیہ تونہیں جاناپڑے گانہ کیوںکہ آپ تومیڈیاپرشکوک کرتے ہیں۔تصدق کونساچاہیے آپ کو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,376
    میرا سوال یہ ہےکہ صرف ایسی خبروں کی ضرورت ہی کیا ہے جس میں آپ کو صرف مسلمان ہی قصوار نظر آئیں ۔ کیا آپ میڈیا سے ایسی خبر دے سکتے ہیں جس سے معلوم ہو سکے کہ صومالیہ اور سوڈان کے عیسائی اپنے بچوں کی پرورش اسلحے کی تربیت کے ساتھ کرتے ہیں‌۔ کیا آپ شام میں ایرانی رافضیوں کی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی خبریں مہیا کر سکتے ہیں ؟ اگر نہیں توعیسائیوں اور یہودیوں اور ہندوؤں کے میڈیا پر پھیلائے پروپیگنڈے کو سمجھنے کی کوشش کریں‌۔
     
  7. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    معذرت کے ساتھ کہ آپ ایسا کیوں نہیں سوچتے کہ یہ مسلمان اس قسم کی حرکتیں کرتے کیوں ہے؟
    مسلمان کو ایک داعی ہونے کے ناطے پرامن رہنا ہوگا۔
    ایسی تمام چیزوں سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا کہ جس سے میڈیا کو نیوز رپورٹ کرنے کا موقع ملےسکے۔۔۔اور جس سے ایک غیر مسلم کوئی غلط تاثر لے سکتا ہو۔۔
    ہمیں ان سے ان سے کوئی مطلب نہیں۔۔ہم داعئ دین ہونے کی وجہ سے، ہمیں اپنوں کی نادانستہ حرکتوں کی نشاندہی کرنا پڑےگا۔۔۔۔ایسی تمام حرکتوں پر ،جس سے اسلام کی ایمیج خراب ہو سکتی ہے بتانا پڑےگا۔۔۔
    یہ میڈیا کے پرو پیکینڈوں کا شکار ہونے کی بات نہیں۔۔۔۔۔یہ اسلام کو اور اس کی تعلیمات کو پرامن مذہب کے طور پر پیش کرنے کے لئے ہے۔۔۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,376
    وایضا معذرت کے ساتھ ۔ آپ ایسا کیوں نہیں سوچتے کہ مسلمانوں کو ایسی حرکتوں پر مجبور کیوں کیا جاتا ہے ، کیا ان ہاتھوں اور اسباب کو کنٹرول کرنے کی ضرورت نہیں ، جو اس کے ذمہ داری ہیں‌۔ ؟کیا یہ ضروری ہے کہ ان خبروں کو اچھال کر ہی اصلاح کی جائےگی ِ؟
    سبحان اللہ ۔ یہ دہرا معیار ہے ۔ مسلمانوں کے امیج کی خرابی کی وجہ وہ نام نہاد مسلمان ہیں جن کی وظیفے تل ایب اور واشنگٹن سے آتے ہیں ۔ بجائے اس کے کہ داعی دین کا راگ الاپا جائے ، اگر خبرلینی ہے توان علماء کی لی جائے۔ جومعصوم مسلمانوں کو گمراہ کرنے پر کمربستہ ہیں‌۔
    سبحان اللہ ۔ واہ ۔۔ پرامن مذہب ؟ کیا آپ کو شک ہے کہ اسلام پرامن مذہب نہیں ؟
     
  9. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    نفوض امورنا الی اللہ
    کیا اس بارے میں بتا سکتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں۔نہ بھی بتائیں تو اللہ جانتا ہی ہے۔۔۔کہ آپ کے نزدیک اس سے مراد کون لوگ ہیں۔۔۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    پہلى بات يہ کہ صوماليه كى يہ تنظيم تمام عالم اسلام كى فكر كى نمائندگی نہیں كرتى ۔
    يہ وحيد الدين خان كا نظريہ دعوت ہے ۔ داعئ اعظم حضرت محمد مصطفى صلى الله عليه وسلم كے طريق دعوت ميں غير مسلموں کے تاثر كو كوئى اہميت نہيں دی گئی ۔ اہميت صرف احكام الہی کی ہے۔ وہ عالم كفر سے مرعوب لوگ نہيں تھے 313 كى تعداد لے کر بلا خطر معركہ جہاد ميں كود پڑتے تھے۔ الرسالہ کے متاثرين كا بس چلے تو اسلامى تاريخ سے بدر وحنين كى داستانيں حذف كر ديں کہ ان سے اہنسا کے پجاريوں كو اسلام كا غلط تاثر ملتا ہے ليکن ہمارے ليے ہمارے نبي كريم صلى الله عليه وسلم كا اسوہ حسنہ كافى ہے۔ مسلمان كو حالت امن ميں بہترين رفيق اور حالت جنگ ميں بہادر جنگجو ہونا چاہیے ۔ اور ہر حالت كے ليے تياررہنا چاہیے۔ نبي كريم صلى الله عليه وسلم ايسے ہی مثالى انسان تھے ۔
     
  11. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    :00006:
    کیا آپ جانتی ہیں کہ اللہ کے رسول نے عبداللہ بن ابی کو قتل کرنے کے معاملہ میں کیا فرمایا تھا؟ کہ لوگ یہ کہیں گے کہ دیکھو محمد اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کرتے ہیں۔۔۔۔
    یہ کیا ہے بہن جی ؟؟؟؟؟؟
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    عبدالله بن ابي كافر تھا؟؟؟؟
    جہاد كن سے ہوتا ہے؟؟؟؟
     
  13. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    بہن جی سوال کافر اور غیر کافر کا نہیں ہے۔۔۔۔
    اللہ کے رسول نےکن لوگوں کی بات کی خاطر قتل کرنے سے منع کیا ؟؟؟؟
    کس کی خاطر؟؟؟؟؟
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    ذرا وہ حديث مكمل ذكر كريں پھر اپنا استدلال ثابت كريں ۔ حافظے پر اعتماد نہ كريں۔
     
  15. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    حضرت عمررض نے جب حضرت خالدبن ولیدرض کوبرطرف کیاجسکی وجوہات تھیں توحضرت خالدبن ولیدرض نے یہ نہیں کہاکہ آپ غیرمسلم جرنیلوں کے اعمال بھی دیکھیں صرف میری لغزش نہیں،میں نے اگرکسی مسلم کی لغزش وغیرہ اگرلکھ دی تواسکامطلب یہ نہیں کہ میں غیرمسلم سے صرف نظرکررہاہوں بلکہ ہمیں اپنی فکرزیادہ ہونی چاہیے حضرت عمررض تومسلم جرنیل کوبھی غیرمسلم کے لیے نمونہ حیات چاہتے تھے اس لیے بازپرس بھی کرتے یہ نہیں دیکھتے تھے غیرمسلم کیاکرتے ہیں۔ہمیں اپنے قصورکی نشاندہی کے لیے نہ کبھی غیرمسلم کے عیوب دیکھنے ہیں نہ ہمیں چاہیے ایساکرنا۔ان عیوب کوبھی بیان کیاجاتاہے میڈیامیں موجودہیں میں نے امریکہ بھارت وغیرہ پربھی مضامین لکھے ہیں آپ انہین پڑھ سکتے ہیں،لیکن ہمیں اپنے عیوب سے صرف نظرنہین رکھناچاہیے۔غیرمسلم میڈیاکوبھی سنتاپڑھتاہوں میں لیکن ان سے مرعوب نہیں۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,376
    اس سے زیادہ مرعوبیت کیا ہو گی ۔ جو بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غیر مسلم میڈیا اور مسلمانوں کے دشمنوں سے ملا اس کو بغیر تحقیق وتصدیق کے مسلمانوں کے کھاتے میں ڈال دیا ۔ ویسے بھی ہمیں غیرمسلموں سے کیا شکوہ ! ان کے بارے میں تواللہ نے قرآن میں‌فیصلہ کردیا ہے کہ وہ کبھی بھی تم سے راضی نہیں ہونگے جب تک کہ ان کی ملت کو قبول نہ کرلو ،ان کا علاج صرف اور صرف جہاد فی سبیل اللہ ہے ، اسلام کو سب زیادہ خطرہ ان نام نہاد علماء اور بکاؤ مسلمانوں سے ہے جو کہ یہود و نصارٰی کو راضی کرنے کی کوشش میں مسلمانوں کو ہی قصوروارٹھہرانے پر تلے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    شاید بات سمجھ میں آگئی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  18. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ان نام نہاد مسلمانوں کا کوئی وجود بھی ہے یا پھر یہ آپ کے ذھن و دماغ کی خلاقی ہے؟؟؟؟؟
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,376
    درست ۔ کسی اور تھریڈ میں اس کا وجود ثابت کریں گئے ، اور بتائیں گئے کہ دماغ وذہن کی خلاقی ہے یا حقیقت میں وجود ہے ۔ حیرت ہے آپ کو معلوم نہیں‌۔ اور دعوت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں‌۔
     
  20. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    انتظار رہےگا۔۔۔۔۔۔۔ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔ عکاشہ بھائی۔۔۔۔
    بھولئیےگا نہیں۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ کرے کہ آپ بھولیں نا۔۔۔۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں