’پاکستان کا ساتھ دینے پر سوچیں گے‘ تحریک طالبان پاکستان

اہل سلف نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اکتوبر، 2, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اہل سلف

    اہل سلف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 7, 2011
    پیغامات:
    59
    عرصہ دراز سے یہ بات زیر بحث تھی کہ پاکستان موجود افغان جہاد میں کیا کردار ادا کررہا ہے۔ جذباتی اور ذمینی حقائق سے ناواقف لوگ پاکستان کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے امریکہ کا پٹھو، پاکستان کو امریکہ ہی کی ایک سٹیٹ اور پاکستان کے حکمرانوں کو کافر اور انہ جانے کیا کیا قرار دیتے تھے۔۔ لیکن اللہ نے اپنے جن بندوں کو مومنانہ بصیرت سے نوازا تھا وہ پہلے دن سے کہتے تھے کہ پاکستان اس جنگ میں بظاہر امریکہ کے ساتھ ہے لیکن درحقیقت امریکہ کے خلاف ہے۔۔ یہ بات بہت سے لوگوں کے حلق سے نیچے نہیں اترتی تھی۔۔ جب وکی لیکس کے اعترافات کا سلسلہ شروع ہوا اس وقت کچھ شور ہوا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ڈبل گیم کررہا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ شور دب گیا۔۔ اب جب مائیک مولن ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ پہلے دھماکے کرکے چلتا بنا تو بہت سے لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔۔ جو لوگ پچھلے کئی سالوں سے جھوٹ پر اپنی عمارت تعمیر کئے ہوئے تھے وہ عمارت دھڑام سے آن گری۔۔ کچھ عقل بند حضرات کا کہنا تھا کہ امریکہ جاتے جاتے پاکستان کی عوام کے اندر پاکستان کے تاثر کو اس کے امیج کو بہتر بنانا چاہتا ہے اس لئے ایسا کر رہا ہے۔۔ وغیرہ وغیرہ
    آج بی بی سی اردو پر تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر مولوی فقیر محمد نے اپنے بیان میں فرمایا کہ امریکہ کے پاکستان پر حملے کی صورت میں ہم سوچیں گے کہ ہم نے پاکستان کا ساتھ دینا ہے کہ نہیں۔۔۔۔؟؟؟ امریکہ کے پاکستان پر حملے کی صورت میں تحریک طالبان پاکستان کے مظلوم و بے کس مسلمانوں کا دفاع کرنے پر سوچے گی۔۔۔ یہ ہے تحریک طالبان پاکستان کا کردار۔۔ طاغوت اکبر امریکہ اگر مسلمانوں کا قتل عام افغانستان میں کرے تو تحریک طالبان وہاں جا کر ان کے خلاف لڑنے کی دعویدار ہے ﴿اگرچہ اس بات کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں﴾ لیکن جب وہ ہی امریکہ پاکستان میں مسلمانوں کے قتل عام کے لئے آئےتو تحریک طالبان پاکستان سوچے گی کہ اس نے کیا کرنا ہے۔۔۔۔
    رسول اللہﷺ نے فرمایا:يَقْتُلُونَ أَهْلَ الْإِسْلَامِ وَيَدَعُونَ أَهْلَ الْأَوْثَانِ اہل اسلام کو قتل کرتے ہیں اور اہل اوثان (بت پرستوں/کافروں) کو چھوڑ دیتے ہیں” یہ حدیث مبارکہ ان ظالم لوگوں پر پوری اترتی ہے کہ جب مسلمانوں کا معاملہ ہو تو ذرہ برابر بھی احتیاط نہیں کرتے، اور خون مسلم کو اتنا ازاں جانتے ہیں کہ جس کی کوئی حد نہیں جبکہ کافروں کے مقابلے میں ان کی کیا حالت ہے ان کے اس بیان سے واضح ہوجاتی ہے۔ جبکہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں مسلمانوں کا یہ وصف بیان کیا ہے کہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۭ وَالَّذِيْنَ مَعَهٗٓ اَشِدَّاۗءُ عَلَي الْكُفَّارِ رُحَمَاۗءُ بَيْنَهُمْ ﴿الفتح﴾ محمد (صلی اللہ علہا وسلم) اللہ کے رسول ہںا اور جو لوگ ان کے ساتھ ہںر کافروں پر سخت ہں آپس مں رحمدل ہںم۔ جب کہ تحریک طالبان پاکستان کا یہ حال ہے کہ یہ کافروں کے لئے انتہائی نرم اور مسلمانوں کے لئے انتہائی سخت ہیں۔۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان ظالموں کے شر سے مسلمانوں کو محفوظ رکھے ۔ آمین
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ابھی بھی کچھ لوگ تحریک طالبان پاکستان کو "مجاہدین اسلام" کہیں گے، یہ سوچے بغیر کہ وہ کس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اب انہیں پاکستانی فوج و عوام کو "طاغوت" قرار دینے کے لیے کوئی نئی وجہ تلاش کرنی ہو گی۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    تحریک طالبان کا یہ نیا شوشہ ۔ تحریک طالبان کے نام سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام کے لیے نہیں‌کسی اور تحریک کے لیے کام کررہے ہیں ۔اللہ عزوجل ان فتنہ پرور لوگوں سے اسلام اور پاکستان کے مسلمانوں کو محفوظ رکھے َ۔ آمین ۔
     
  4. ابو انس سلفی

    ابو انس سلفی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2010
    پیغامات:
    128
    [font="_pdms_saleem_quranfont"] يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْۤا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ سورۃ نمبر 49،آیت نمبر6[/font]
    ترجمہ:اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔ (6)
     
  5. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    تحریک طالبان پاکستان واقعی ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے مقاصد اسلام اور پاکستان دونوں کی تباہی ہیں
     
  6. اہل سلف

    اہل سلف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 7, 2011
    پیغامات:
    59
    ’پاکستان کا ساتھ دینے پر سوچیں گے‘
    رفعت اللہ اورکزئی
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور


    تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے اس قسم کا بیان پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔

    کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے واشگاف الفاظ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اگر موجود حالات میں امریکہ نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ آنکھ بند کرکے پاکستان کا ساتھ نہیں دیگی بلکہ وہ اس بات کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریگی۔

    تنظیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کا افغانستان میں پالیسی کو ’ دوغلی’ قرار دی ہے اور اسے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    یہ بات تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر اور باجوڑ طالبان کے کمانڈر مولوی فقیر محمد نے سنیچر کو بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے بتائی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک دوسرے کا اتحادی ہے لیکن پھر بھی دونوں ممالک اس جنگ میں ’ دھوکے’ سے ایک دوسرے کو مات دینا چاہتے ہیں۔

    ان کے مطابق ’امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ امریکہ کو اس جنگ میں دھکیل کر اسے پھنسا دے یعنی دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ڈرامہ کررہے ہیں۔’

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پر پہلے ہی امریکہ کی طرف سے حملے ہورہے ہیں لیکن پھر بھی اگر موجود حالات میں کوئی بڑی کاروائی ہوتی ہے تو تحریک طالبان ہرگز بغیر سوچے سمجھے پاکستان کا ساتھ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ طالبان شوری کریگی کہ آیا انھیں امریکہ کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے یا نہیں۔

    افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے مولوی فقیر محمد نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک میں ’ دوغلی’ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے وہاں حالات میں بہتری کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک اس سوچ کو وسعت نہیں دی جاتی کہ پڑوسیوں سے امن کے ساتھ رہا جائے اس وقت تک دونوں ممالک میں حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

    نائب امیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اسلامی ممالک سے اپنی افواج نکالے اور قبائلی علاقوں میں ڈرون کاروائیاں بند کردے تو ان کے خلاف حملے کم ہوسکتے ہیں۔

    طالبان کمانڈر سے جب یہ سوال بار بار پوچھا گیا کہ پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے طالبان کے موقف میں تبدیلی نظر آرہی ہے اور یہ کہ ان پر یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ ان کو اب پڑوسی ملک افغانستان اور امریکہ کی حمایت حاصل ہوگئی ہے تو اسکی انہوں نے سخت الفاظ میں تردید کی۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کالعدم تنظیم کی طرف سے اس قسم کا بیان سامنے آیا ہے جس میں امریکہ کے خلاف پاکستان کا ساتھ نہ دینے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس سے پہلے یہ تنظیم اپنے بیانات میں امریکہ کے خلاف لڑائی کو ’ جہاد’ فرض عین سمجھتی تھی۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند سالوں کے دوران پاکستان فوج نے اس تنظیم کے خلاف وزیرستان سے لے کر سوات تک کاروائیاں کی ہے جس سے اس تنظیم کا شیرازہ بکھر چکا ہے جبکہ ان کاروائیوں میں تحریک کے سربراہ بیت اللہ محسود سمیت کئی بڑے بڑے کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔

    پاکستان الزام لگاتا رہا ہے کہ تحریک طالبان کے مختلف دھڑے پاک افغان سرحدی علاقوں کونڑ اور نورستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ پاکستانی علاقوں باجوڑ ایجنسی ، دیر آپر، دیر لوئیر اور چترال کے اضلاع میں کاروائیاں کررہے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کو مبینہ طورپر افغانستان اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم طالبان اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چند دوز قبل سرحد پار سے حملوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کا حکم دیا تھا۔


    لنک
     
  7. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    تحریک طالبان پاکستان، صرف ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور میرا نہیں خیال ہے پاکستان کے عوام کو یا قیادت کو ان پر منحصر ہونا چاہیے۔ وہ آپ نے سنا ہے کہ "پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ" تو یہ تحریکیں صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوتی ہیں۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں