دلکش ترین غنچوں کی مسکان تتلیاں

irum نے 'شعری مجلس' میں ‏اکتوبر، 5, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    دلکش ترین غنچوں کی مسکان تتلیاں​


    [​IMG]
    دلکش ترین غنچوں کی مسکان تتلیاں
    پروردگارِ حسن کی پہچان تتلیاں

    [​IMG]
    ریحان تتلی ، لولو و مرجان تتلیاں
    تخلیق کر رہا ہے وہ رحمان تتلیاں

    [​IMG]
    ممکن نہیں اُڑان ، مساوی پروں بغیر
    خِلقت کا شاہکار ہیں میزان تتلیاں

    [​IMG]
    اکثر گلوں سے تتلیاں بڑھ کر حسین ہیں!
    پھولوں کو چوم کر کریں احسان تتلیاں

    [​IMG]
    وہ بوسہئ گلاب کو شاید جھکے تھے آج
    بالکل قریب آ کے ہیں حیران تتلیاں!

    [​IMG]
    کاغذ کے سبز باغ میں گل تو بہت ملے
    تا عمر ڈھونڈتا رہا انسان تتلیاں

    [​IMG]
    قوسِ قزح کے رقص نے دل شاد کر دیا!
    گہری ترین اُداسی کا درمان تتلیاں

    [​IMG]
    شبنم ، مٹھاس ، غنچوں کے راز اور پنکھڑی
    خوشبو نگر سے لائی ہیں سامان تتلیاں

    [​IMG]
    اِک شوخ تتلی جاں مرے ہاتھوں پہ دے گئی!
    تحریر کی ہیں تب سے مری جان تتلیاں

    [​IMG]
    بے ساختہ ثنائے خدا ، دل سے اُٹھی قیس
    پل بھر میں تازہ کر گئیں ایمان تتلیاں

    [​IMG]
    شہزاد قیس
     
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بہت ہی زبردست شیئرنگ سسٹر
    شکریہ
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    بہت عمدہ
    نائس شئرنگ سسٹر
     
  4. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    پسند کرنے کا شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں