اصلی مومن

irum نے 'ادبی مجلس' میں ‏نومبر 6, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    دین اسلام کی بنیاد ایمانیات پر ہے۔ ایمانیات کا پہلا جز اس بات کو ماننا ہے کہ اس دنیا میں انسان کا ایک خالق ومالک ہے جس نے ہر شے کو پیدا کیا ہے۔ انسان کو تنہا اسی معبود کی عبادت کرنی چاہیے اور اس کی پسند کی راہ پر چلنا چاہیے۔ اس ایمان کا دوسرا جز اس بات کو ماننا ہے کہ خداہر چند کہ آج غیب میں ہے مگر ایک روز وہ انسانوں کے سامنے آجائے گا۔ یہ وہ دن ہوگا جب تمام انسانوں کو زندہ کر کے اٹھایا جائے گا اور اس بات کو دیکھا جائے گا کہ انہوں نے گزری ہوئی زندگی میں کیسے اعمال کیے۔ اچھے اعمال والوں کو جنت کی پر فضا وادی میں ہمیشہ کے لیے بسا دیا جائے گا اور بدکاروں کو جہنم کے عذاب میں چھوڑ دیا جائے گا۔

    ایمانیات کا تیسرا جز یہ ہے کہ غیب کے اِس زمانے میں بھی اللہ تعالیٰ انسانوں سے بے تعلق نہیں رہتا، بلکہ انسانوں کو اپنی مرضی سے آگاہ کرنے کے لیے انہی میں سے کچھ لوگوں کو اپنا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب کرتا ہے۔ یہ لوگ پیغمبر کہلاتے ہیں جن پر وہ ایک اور مخلوق یعنی فرشتوں کے ذریعے سے اپنا کلام اتارتا ہے۔ پھر یہ پیغمبر اس کلام کو کبھی اپنے الفااظ میں اور کبھی کتابوں کی شکل میں لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ لوگ خد اکی مرضی جان سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    یہی وہ باتیں ہیں جنہیں توحید، آخرت، رسالت، فرشتے اور کتابوں پر ایمان کہا جاتا ہے۔ یہ بظاہرچند الفاظ ہیں، مگر درحقیقت یہ وہ بنیادیں ہیں جن کو ماننے کے بعد انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ ان کو ماننے والے لوگ ہرچیز سے بڑھ کر اللہ سے محبت کرتے اور اسی سے ڈرتے ہیں۔ یہ لوگ اس دنیا کی کامیابی کو اپنی زندگی کا مقصد نہیں بناتے بلکہ آخرت کی ابدی کامیابی کے لیے جیتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ایک ایک عمل ان کے رب کی نگاہ میں ہے اور اس کے فرشتے ان کا ہر عمل ریکارڈ کر رہے ہیں جو ایک روز ان کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔ ان کی نظر میں پیغمبروں سے زیادہ کوئی معتبر نہیں ہوتا۔ انسانوں سے تعلق اور خدا کی عبادت کے حوالے سے انبیا ہی ان کا آئیڈیل ہوتے ہیں۔

    جس شخص کی زندگی ایمانیات کی بنا پر بدل جائے وہی خدا کے نزدیک اصلی مومن ہے اورجس کی زندگی نہ بدلے وہ خدا کے غضب کا شکار ہوگا، چاہے خود کو کتنا بھی مسلمان سمجھے۔

    (مصنف: ریحان احمد یوسفی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا بہنا جی
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    وایاکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
  7. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    بہت خوب
    شکریہ فار شیئرنگ
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    وایاکم
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں