سنا ہے عید آئی ہے

ماہا نے 'ادبی مجلس' میں ‏نومبر 7, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ماہا

    ماہا ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 27, 2010
    پیغامات:
    351
    عید کی نماز پڑھتے ہوئے آنکھیں بار بار ان پیاروں کی یاد میں برسیں جو ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔
    عید خوشی کا تہوار ہوتا ہے لیکن جانے کن الجھنوں میں ہم گم ہو کر رہ گئے ہیں کہ دل سے خوشی محسوس ہی نہیں دل ویران سے رہتے ہیں کسی نے کتنا ٹھیک کہا ہے کہ

    ،،زندگی کی الجھنیں شرارتوں کو کم کر دیتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں ہم بڑے ہو گئے ہیں،،

    ہر بندہ اپنے ہی خیالات وحالات کی زد میں آیا ہوا ہے بڑا جی چا ہتا ہے نا کہ وہ ہی بے فکری والے ایام لوٹ آئیں
    لیکن کیا کریں یہ گزرتے لمحے ہمار ے عمر کی نقدی کو گھٹاتے جا رہے ہیں ہمارے پاس ابھی کچھ مہلت ہے کچھ وقت ہے کہ جو روٹھ گئے ہیں انہیں منا لیں جو لوگ کاروبار زندگی میں کھو کر ہم سے دور چلے گئے ہیں انہیں بھی قریب کریں تا کہ سچی خوشیوں سے ہمارے آنگن اور دامن بھر جائیں
    ہر طرف امن اور سکون نظر آئے
    کاش ایسا ہی ہو جائے

    میں اس خیال سے اکثر زار زار روئی
    کہ دل سے ہنسنے کا قرینہ سیکھ لوں
    اپنے طرف کو بڑا رکھیں کیوں کہ عید آئی ہے نا

    چلو اب تم بھی لوٹ آو
    سنا ہے عید آئی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    بہت عمدہ لکھا ہے سسٹر۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    :00002: كاش يہ اتنا آسان ہوتا !
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    100٪ سچ:00001:
    جزاک اللہ خیرا بہت ہی عمدہ تحریر
    اللہ آپ کو دنیا اور آخرت کی پریشانیوں سے بچا کر دنیااور آخرت کی بھلایئاں عطافرمائے۔آمین
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. مسز جاسم

    مسز جاسم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2009
    پیغامات:
    22
    بہت عمدہ تحریر ہے۔
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    بہت عمدہ لکھا ہے سسٹر۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    غریب ماں اپنے بچوں کو بڑے پیار سے یوں مناتی ہے
    پھر بنالیں گے نئے کپڑے یہ عید تو ہر سال آتی ہے


    :crying:

    اس ایک شعر میں سارے غریب انسانوں کی ترجمانی کردی گئی ہے ۔۔
    کتنا درد ہے اس شعر میں ہے ۔۔۔۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں