مرنے والے کے لئے استغفار کیسے کیا جائے؟

وحیداحمدریاض نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏دسمبر 11, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,107
    السلام علیکم

    ایک حدیث کا مفہوم ہے

    " مرنے والے کے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں

    لیکن اسے تین زرائع سے ثواب ملتا رہتا ہے

    صدقہ جاریہ

    نفع بخش علم

    اور نیک اور سعادت مند اولاد جو اس کے مرنے کے بعد

    اس کے لئے استغفار کرے
    ۔"

    مجھے اس مقصد کے لئے استغفار کا مسنون طریقہ پوچھنا ہے۔

    براہِ مہربانی، اگر ہو سکے تو

    ہر طریقہ کے بارے میں بتا دیا جائے۔

    جزاک اللہ

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (ابراہیم :41)
    رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ (نوح :28)
     
  3. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,107

    السلام علیکم

    کیا یہ دونوں دعائیں آپ ﷺ سے ثابت ہیں کہ
    آپ ﷺ مئیت کے استغفار کے لئے ان کو پڑھا کرتے تھے؟؟؟
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے میت کے لیے دعاء کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کسی بھی قسم کے الفاظ کی پابندی نہیں لگائی ۔لہذا یہ پابندی لگانا کہ جو الفاظ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے استعمال کیے ہیں صرف وہی استعمال کیے جائیں بلا دلیل ہے ۔
     
  5. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,107
    السلام علیکم

    کچھ لوگ مرنے والے کی طرف سے

    پانی کی سبیل

    کسی مسجد میں قرآن مجید رکھنا

    کسی کو جائے نماز دینا،


    جیسے اعمال بطور صدقہ کرتے ہیں۔

    کیا ان اعمال کا ثواب مئیت کو پہنچتا ہے؟؟؟



    جزاک اللہ
     
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    مرنے والے کی طرف سے کسی بھی قسم کا صدقہ کرنا جائز ہے ۔ اور میت کو اس صدقہ کا ثواب پہنچتا ہے ۔ آپکی ذکر کردہ تمام تر صورتیں میت کی طرف سے صدقہ میں آتی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں