مفید خطبہ

محمد زاہد بن فیض نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏دسمبر 17, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
    گزشتہ جمعہ یعنی مورخہ ء 2011۔12۔16 کو ضلع رحیم یار خاں کی تحصیل خانپور کی مسجد دارالسلام میں مولانا ڈاکٹر محمد فضل الٰہی ظہیر حفظہ اللہ نے جمعے کا خطبہ دیا۔ما شا ء اللہ جو تقریبا ایک گھنٹہ سے بھی زائد ٹائم کا تھا۔ جس میں مولانا صاحب نے بہت اہم تحقیقی اور اصلاحی پہلووں پر روشنی ڈالی۔اس پروگرام میں جہاں جماعتی احباب کومدعو کیا گیا تھا وہاں الحمد للہ دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے بھایئوں کو بھی جمعے کا خطبہ سننے کی دعوت دی گئی تھی۔جماعتی احباب کے ساتھ ساتھ ما شا ء اللہ کثیر تعداد میں دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے بھایئوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔خطبہ کے بعد جب دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے بھایئوں سے تاثرات لیے گئے تو ما شا ء اللہ نتائج بہت ہی حوصلہ افزا تھے۔اور بھایئوں نے بتایا کہ ہم نے پہلی بار کوئی علمی خطبہ سنا ہے۔ اور مسلک اہل حدیث کے بارے میں جو ہمارے ازہان میں غلط فہمیاں تھیں کافی حد تک دور ہوئی ہیں اب ہم ان شا ء اللہ ۔باقاعدہ تحقیق کریں گے۔اور باقاعدہ تحقیق میں قرآن وسنت کو مد نظر رکھیں گے۔ ان شا ء اللہ۔۔۔۔یہ تھے تاثرات دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کے ۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ قرآن و سنت کی طرف ان کی رہنائی فرمائے۔آمین اور ہمارے علماء کو بھی بہت بڑا اجر عطا فرمائے۔جو رات دن قرآن و سنت کی روشنیاں بکھیرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔اللہ ان کی حسنات کو قبول فرمائے۔آمین
     
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ماشاءاللہ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ان تمام بھائیوں کے لیے راہ راست کے دروازے کھول دے۔ ویسے زاہد بھائ یہ دارالسلام قاری عبدالوکیل صاحب والا مدرسہ ہے یا کوئ اور؟
     
  3. شکاری

    شکاری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2011
    پیغامات:
    13
    السلام علیکم۔جزاک اللہ بھائی کیا اس کی آڈیو ریکارڈنگ مل سکتی ہے؟
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    جزاک اللہ خیرا زاہد بھائى

    اللہ شیخ کی حفاظت فرمائے - آمین
     
  5. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    عبدلقہار محسن بھائی یہ مسجد بھی الحمد للہ قاری عبد الوکیل صدیقی حفظہ اللہ کی زیر نگرانی کم و بیش ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے بنی ہے۔لیکن یہ مدرسے سے تھوڑا سا فاصلے پر ہے۔آج سے دو یا تین ہفتے پہلے اپنی مجلس کے بھائی علی اوڈ بھائی ہمارے پاس آئے تھے میں اور انھوں نے ظہر کی نمازاسی مسجد میں ادا کی تھی میں نے اُن کو یہ مسجد دیکھائی تھی۔ ما شاء اللہ ہمارے شہر میں یہ سب سے زیادہ خوبصورت مسجد ہے۔الحمد للہ - ان شا ء اللہ جب آپ کا چکر لگے گا تو آپ کو بھی دیکھایئں گے۔

    جی بھائی ریکارڈنگ تو ہوئی ہے۔ان شا ء اللہ میں کوشش کرتا ہوں اُسے حاصل کرنے کی جونہی ملے گی ضرور بتائوں گا ان شا ء اللہ

    آمین ۔ اللہ علماء دین کی حفاظت فرمائے۔آمین
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  6. asad_anwar

    asad_anwar -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2010
    پیغامات:
    7
    السلام علیکم۔جزاک اللہ بھائی کیا اس کی آڈیو ریکارڈنگ مل سکتی ہے؟
     
  7. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جی بھائی ریکارڈنگ تو ہوئی ہے۔ان شا ء اللہ میں کوشش کرتا ہوں اُسے حاصل کرنے کی جونہی ملے گی ضرور بتائوں گا ان شا ء اللہ
     
  8. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ زاہد بھائ انشاء اللہ ضرور دیکھیں گے۔ ابھی فی الحال تو ہم یہ خطاب سننا چاہ رہے ہیں باقی بھائیوں کی طرح۔۔۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں