اقامت کا جواب اور دعاء

خان نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏دسمبر 28, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خان

    خان ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2011
    پیغامات:
    391
    السلام علیکم

    کیا اقامت بھی اذان کے زمرے میں آتی ہے ؟
    اور اس کا بھی جواب دینا چا ہئے ؟
    اور اس کے بعد دعاء کی جا سکتی ہے ؟
    دعاء عربی میں یا کسی بھی ذبان میں ؟

    جزاک اللہ
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    نہیں اقامت اذان کے زمرے میں نہیں آتی نہ ہی اسے اذان کہا جاتا ہے ۔ ہاں بسا اوقات اذان واقامت دونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے دونوں کے لیے لفظ اذانین بول دیتے ہیں جیسے سورج اور چاند کے لیے قمرین کا لفظ بول دیا جاتا ہے ۔
    لہذا اقامت کا جواب دینا ثابت نہیں کیونکہ اذان کا جواب دینے والی روایات اقامت کا جواب دینے پر دلالت نہیں کرتیں ۔
    اور نہ ہی اس بارہ میں کوئی دعاء ثابت ہے ۔
     
  3. ابوذرثنا اللہ السلفی

    ابوذرثنا اللہ السلفی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 14, 2015
    پیغامات:
    2
    : عنأبي أمامة أو عن بعض أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، أن بلالا أخذ في الإقامة فلما أن قال: قد قامت الصلاة، قال النبي صلى الله عليه وسلم: أقامها الله وأدامها،
    السلام علیکم
    کیا اس حدیث سے اقامت کا جواب دینا ثابت نہیں ہوتا برائے مہربانی وضاحت فرما دیں
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں