اتفاقاً ملاقات!

خادم خلق نے 'ادبی مجلس' میں ‏دسمبر 30, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم!

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

    خادم خلق بھائی لائے ہیں ایک اور ملاقات کا حال دلچسپ انداز میں ۔ ان شاء اللہ آپ کو پسند آئے گی یہ پیشکش! اور اگر آ جائے تو پوائنٹس دینے میں ججھکنا نہیں‌ :00026:

    بات کچھ یوں ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    گذشتہ ہفتے کی بات ہے ہفتے کا دن تھا ۔ میں دفتر کے بعد کچھ ذاتی کاغذات چیمبر آف کامرس سے تصدیق کے لئے آیا ہوا تھا ۔ یقیناً آپ بھی سوچ رہے ہوں گے ایسے کیا ذاتی کاغذات جو یہ بتانا نہیں چاہ رہا ۔ اور ویسے بھی جو بھی ہوں آپ کو اس سے کیا :00003:

    تصدیق کرا کر نکلا ہی تھا کہ اسحاق بھائی کے دفتر پر نظر پڑی جو چیمبر کے سامنے ہی ہے ۔ نمازِ مغرب ہو چکی تھی سوچا کہ کیوں نہ انہیں فون کیا جائے شاید ابھی گھر کے لئے نہ نکلے ہوں ۔ فون کیا اس دفعہ وہ لال بٹن نہیں دبایا کیونکہ اسحاق بھائی ہیں انہوں نے بھی آگے سے ویسا ہی کرنا تھا ۔ وہ کہتے ہیں نہ جیسے کو تیسا ملنا ۔ بس وہی بات ہے ۔
    دل پر پتھر رکھ کر کسی طرح کال ملائی ۔ فٹافٹ سلام کرکے پوچھا " کہاں ہیں بھائی ؟ گھر کے لئے تو نہیں نکلے ؟
    جواب آیا " نہیں ادھر ہی ہوں حارہ میں بیکری والی مسجد کے سامنے جو مکتبہ ہے اس میں ۔ آپ کہاں ہیں "
    "میں غرفہ تجاریہ آیا ہوا تھا "
    کہنے لگے " میں دس منٹ میں آتا ہوں "
    میں نے کہا " آپ وہیں رکیں‌ میں آجاتا ہوں پانچ منٹ میں "
    بات کچھ لمبی ہی ہو گئی کافی ھلالے گر گئے :00003:

    خیر اپنی خستہ حال ٹوڈی کو سٹارٹ کرکے فوراً وہاں پہنچا ۔ اس پہلے جب وہاں رکا تھا تو ایک بنگالی نے کہا " بھائی گاری دھوئے گا "
    ویسے تو گاڑی کی حالت بھی چھڑوں کے کمرے جیسی تھی ، میرا دل بھی کر رہا تھا دھلوانے کا پر وہ دس ریال مانگ رہا تھا ۔ دس ریال یار :00010:

    المشہور بیکری والی مسجد کے سامنے والے مکتبے میں‌ پہچا تو حضرتِ اسحاق چائے نوش فرمانے کی تیاریوں میں‌ تھے ۔ میں بھی سلام کر کے شامل ہو گیا اور کھجوروں کے ساتھ کالی چائے نوش کی ۔ اسحاق بھائی کو جلدی جلدی کا کہہ کر چائے جلدی پلائی پر خود ذرا آہستہ پی رہا تھا ۔ اسحاق بھائی اس بات پر سراپا احتجاج ہوگئے کہ خود آہستہ پی رہے ہیں اور میں یہاں ختم بھی کرچکا ۔ میں نے تیور دکھاتے ہوئے جواب دیا " تو کیا جلدی کے چکر میں منہ جلا لوں "

    چائے نوش فرما کر نکلنے لگے تو مکتبہ کے مہتمم بشیر بھائی نے چند اسائنمنٹ اسحاق بھائی کے حوالے کیئے ۔

    پھر گاڑی تک چل کر آئے اور اگلے پڑاؤ کی طرف چل نکلے ۔ یہاں عشاء سے پہلے پہچ کر کاغذات مندوب کو دینے تھے ۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کی اجازت سحاق بھائی سے لے لی کہ ہو سکتا ہے دیر ہوجائے ۔ پھر گاڑی اس طرف دوڑا دی ۔ گاڑی چلاتے وقت بات چیت کا سلسلہ جاری رہا ۔ ایک سگنل پر رکے تو اسحاق بھائی نے کہا کہ محترم اعجاز بھائی کا گھر بھی قریب ہی میں واقع ہے تو کیوں نہ ان سے مل لیا جائے ۔ " ہاں جی کیوں نہیں " میں نے کہا ۔
    اسحاق بھائی نے انہیں کال ملائی اور اعجاز بھائی نے بالکل میری طرح سخاوت دکھاتے ہوئے فون بزی کر کے واپس کال ملائی ۔ کسی شاعر نے بھی کیا خوب کہا ہے ؂
    جن کو خدا نے وصف سخاوت عطا کیا
    بازار بھی گئے تو تجارت نہ کرسکے

    اعجاز بھائی کہنے لگے کہ گھر سے باہر ہیں تھوڑی دیر میں پہچ جائیں گے گھر ۔ ہم نے بھی کہا کہ ابھی تھوڑی نا آ رہے ہیں کچھ دیر بعد آئیں گے ۔

    مندوب کے پاس پہنچے تو میں نے اپنی ٹوٹی پھوٹی عربی میں اپبا معاملہ سمجھا کر کاغذات تھما دیئے ۔ اسحاق بھائی نے بھی کوئی استفسار چھپا کہ رکھا تھا تو فصیح عربی میں مندوب کے سامنے پیش کیا ۔ اس نے کہا کہ میرے بس کی بات نہیں ۔ میں‌ نے کہا کہ منا منا کوئی راستہ نکالو یار !
    کہنے لگا " ما اگدر (اقدر"
    خیر وہاں سے چل دئیے اعجاز بھائی کے گھر کی طرف ۔ راستے میں عشاء کی نماز کا وقت ہوگیا ۔ اعجاز بھائی کے محلے میں جاکر ایک مسجد میں نماز ادا کی ۔ اس محلے کی جگہ جگہ سے واقف ہوں اور کیوں نہ ہوں آخر سارا لڑکپن یہیں گذارا تھا:00016:

    نماز کے بعد پرانے گھر کے قریب والی دکان پر گئے ۔ دکاندار تو وہی پٹھان تھا جلال نام ہے ۔ بڑے تپاک سے گلے ملا ۔ حال چال پوچھا ۔ میں نے جب اجازت چاہی تو کہنے لگا کہ لے کر جاؤ ۔ میں نے کہا " تکلف کی کیا ضرورت ہے "
    پھر خود ہی ایک قسم کا جوس اٹھا کر ایک میرے ہاتھ میں اور ایک اسحاق بھائی کے ہاتھ میں دے دیا ۔ میں نے پھر منع کیا بلکہ قیمت ادا کنی چاہی تو اس نے لینے سے انکار کردیا ۔ میں نے پھر زیادہ بحث نہیں کی پٹھان ہے کہیں لینے کے دینے نہ پڑجائیں ۔:00003:

    پھر روایتی انداز میں زور سے اعجاز بھائی کی کھڑکی کے باہر آواز لگائی " اعجاز!"
    دو تین دفعہ یہی فعل دہرایا ۔ اعجاز بھائی باہر آکر گلے ملے ۔ پوچھنے لگاے اور کیسا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (خالی جگہ میں ایک سپیشل نام ہے :00026:

    پھر گھر کے اندر لے گئے ۔ اور کچھ دیر گپ شپ ہوئی ۔ جیسا کہ میں نے اور اسحاق بھائی نے پہلے ہی آج ان کے خرچے پر پیزا کھانے کا تحیہ کیا ہوا تھا ۔ :00026: میں نے بے تکلف ہو کر مطالبہ کر ڈالا ۔ ( جیسا کہ ہمارا پہلے سے ہی برادرانہ تعلق ہے

    پھر میں اور اسحاق بھائی گئے اور پیزا لائے اور کھایا ۔ :00032: بعد میں اعجاز بھائی کے سپر کمپیوٹر پر ویڈیو گیم بھی کھیلی ۔ بڑا مزا آیا :00026:

    پھر اسکے بعد اپنے اپنے گھر چلے گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    والسلام علیکم !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    بہت بہت خوب!

    مزا آگیا ملاقات کا احوال پڑھ کر، یقین جانئے کہ یوں لگا کہ پچھلی سیٹ پر میں بھی بیٹھا ہوا تھا، بنگالی کی چودھراہٹ دیکھو پورے کے پورے دس ریال ہی مانگ لئے، بس پیزے کا پتہ نہیں چلا کہ خضار والا تھا یا لحم والا۔ ۔ ۔اور اعجاز بھائی کا محلہ بھی آنکھوں میں گھومنے لگا، وہ مسجد اور ان کے گھر کی کھڑکی۔ ۔ ۔ ۔ ہاں نا ابھی پچھلی عید پر ہی تو وہاں اعجاز بھائی کی سخاوت سے فیضیاب ہوئے تھے بمعہ فیملی۔ ۔ ۔ ۔ بس پٹھانوں کا تذکرہ ذرا احتیاط سے ورنہ ایسا نہ ہو کہ اعجاز بھائی بھی دینے کے لینے کرنے لگیں۔

    اور ہاں آخر میں آپ کے لئے پوائنٹس بھی ہیں
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    بہت خوب بھائ خادم خلق آپ نے حارہ ( حی الوزارات) کی یاد تازہ کردی زندگی کے 18- سال وہاں گذار دیۓ۔ اور اب شارع وشم پر قیام ہے۔ میرے خیال میں بلدیہ کو پورے ریاض کی صفائ میں اتنی تکلیف نہیں ہوتی ہوگی جتنی حی الوزارات کی ۔
    اور ہاں رفی بھائ ہوسکتا ہے کہ پیزا دجاج والا ہو اور جبنہ والا ہونے کے چانسز بھی ہیں
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    پسند کرنے کا بے حد شکریہ ۔ ہاں جی بجا فرمایا اعجاز بھائی اگر اپننے اندر کا پٹھان دکھانے پر آ گئے تو میری خیر نہیں ۔ ایک دفعہ گاڑی چلاتے وقت ان کا یہ روپ دیکھنے کو ملا ، شہیدوں میں نام درج کرانے والے تھے اس دن :00003::00003:

    لیں جی میں قصر الضیافہ کے پیچھے والے محلے میں رہتا ہوں ۔ شارع وشم تو دو منٹ کی ڈرایئو پر ہے یہاں سے ۔ کسی دن آپ بھی ملاقات کا موقع دیں ۔
    چلیں سسپنس ختم کردیتے ہیں پیزا نقانق والا تھا ۔ وہ شیخ البلد والوں کا:00026:
     
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    یہ بشیر بھائی کون ہیں ؟

    چونکہ آپ جمعرات کو وعدہ کرکے نہیں آئے ، اس لیے آپ کو پوائنٹ نہیں ملے گے -

    لیکن آج آپ نے معذرت کرلی ہے ،اس لیے پوائنٹ دے دیتا ہوں - آپ بھی کیا یاد کریں گے کہ کس سخی سے واسطہ پڑا ہے -

     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    پوائنٹس آپ کی اس کمال ملاقات کے لیے :00003:

    واہ خادم بھائی دلچیپ ملاقات تھی آپ کی ۔ لیکن جو آپ نے اعجاز بھائی سے تکلف کروایا وہ کمال کا تھا ، بیٹھے بیٹھے پلنٹی ڈال دی ، بائی دی وے وہ چائے جو اسحاق بھائی کے ساتھ پی اُس کا ہرجانہ اسحاق بھائی نے ادا کیا ؟ بے شک انہوں نے ہی کیا ہو گا صحیح کہہ رہا ہوں نا میں؟
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    نہیں ساجد بھائی ، وہ چائے تو مکتبہ والے بھائی نے پلائی تھی - مکتبہ والے بھائی نے ایک چائے اپنے لئے بنائی تھی کہ اتنے میں ان کا کسٹمر آ گیا اور ادھر سے زید بھائی بھی پہنچ گئے تو مکتبہ والے بھائی نے اشارے سے مجھے کہا کہ یہ چائے ان (زید( بھائی کو پلا دیں -
     
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
  9. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    وہ لوگ کسی بشیر صاحب کی بات کر رہے تھے نا۔ تو مجھے لگا کہ وہ مکتبے والے بھائی کا نام بشیر ہے شاید :00026:

    نہیں وہ چائے سرکاری خرچہ پر تھی :00003:

    شکر ہے آپ نے پوائنٹس دے دئے ورنہ اگلی دفعہ آپ سے ملنا ہی نہیں تھا :00003:
     
  10. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    زید کون ؟ = خادم خلق کون ؟:00003:
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جی بھائ ضرور میں شارع وشم پر الدریس پیٹرول پمپ کے ساتھ ہی رہتا ہوں ۔ آپ دوستوں سے مل کر خوشی ہوگی۔
     
  12. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    دونوں کبریوں کے درمیان والا جو ہے :00038:
     
  13. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت خوب خادم خلق بھائی۔
    چھوٹا سا سفرنامہ اسحاق بھائی سے اعجاز بھائی کے گھر تک کا
     
  14. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    بہت خوب:
    دلچسپ سفر نامہ ہے، بھائی خادم خلق کی قلم سے ، اور ہو بھی کیوں‌نا۔۔۔۔!!! باغ و بہار شخصیت جو ہیں، ایسے ہی کسی سفر نامہ کی یاد تازہ تازہ ہے ابھی تک۔۔۔جو کہ حارہ سے شروع ہوکر حارہ میں‌ختم ہواتھا۔۔۔۔!!!
     
  15. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,019
    بھائی مجھے تو سمجھ نہیں‌آئی کہ کس سے اتفاقا ملاقات ہوئی۔
     
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جی بالکل وہی۔ جواب درست ہے
     
  17. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    واہ بھائی خادم خلق بھائی، آپ کی اتفاقا ملاقات کا تذکرہ تو بہت ہی زبردست ہے۔:)
     
  18. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,318
    بھائیو یہ ریاض کے کسی حارہ کی بات ہو رہی ہے یا جدہ کے
     
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    جب زید بھائی گھر کے قریب رہتے تھے تو ہم لوگوں نے ایک دفعہ شاید چشتی، سہروردی ، قادری اور نقشبندی سلسلہ پر ڈسکشن کی ، زید بھائی کے والد محترم اور ان کے بھائی توقیر وغیرہ کے نمبر میں نے موبائل میں غلط نام سے محفوظ کیے تھے کیوں کہ زید بھائی کبھی والد محترم کے فون سے مجھے کال کرتے کبھی کس نمبر سے ، میرا موبائل زید کے ناموں سے بھر تا گیا، جب زید بھائی کا اپنا نمبر فکس ہوگیا اور مجھے یقین ہوگیا کہ یہ زید بھائی کا ہے تو نام میں نے زید چشتی محفوظ کردیا تاکہ غلط فہمی نہ ہو:00001: مزہ اس وقت آتا تھا جب میرے پاس نوکیا کا 6120 کلاسک موبائل تھا اور جب زید بھائی کال کرتا تو وہ Say Caller Name کے آپشن کو استعمال کرکے گھنٹی کے ساتھ " زید چشتی" کہتا، میں بھی بغیر دیکھے "سرخ" والا بٹن دبا کر زید بھائی کو کال بیک کرکے ان کے پوائنٹس بڑھاتا:00038:

    جی ہاں !!! ہم Need For Speed Run کھیل رہے تھے 3D Glasses کے بغیر کیوں کہ اس کیلئے Panadol کی گولی منہ میں رکھنی پڑتی ہے تاکہ سر میں‌درد نہ ہو :00039:
    اسحاق بھائی کو JosyStick دی تو انہوں نے گاڑی کو مار مار کر گیم خراب کرنی شروع کی میں نے یہ کہہ کر جائی سٹیک واپس لی کہ یار میرا کیوں‌ریکارڈ خراب کرارہا ہے (سوچ رہا تھا بڑی مشکل سے مقابلے جیتے ہیں میری ساری محنت پر پیزا کھانے کے بعد پانی پھیر رہا ہے ، اس سے اچھا تھا ایک گلاس پانی پی لیتا :00013:)
    جب میں نے گاڑی کو صحیح طریقے سے چلانا شروع کیا تو زید بھائی نے کہا ہم نے چلنا ہے میں نے کہا یار میں گاڑی چلا رہا ہوں میں گھر تک اس میں‌چھوڑ آتا ہوں تم لوگوں‌کو لیکن وہ نہیں مانے اور گھر سے پیدل نکل کر اپنی گاڑی میں گھر چلے گئے :00026:
    تو یہ تھی ساری کہانی

    ان شاء‌اللہ !!
    اگر زندگی رہی تو کسی دن زید بھائی کو کہوں‌گا کہ "بلیٹ پروف" جیکٹ اور فوجی وردی پہن کر میرے گھر تشریف لائیں تاکہ اپنے کمرے میں "مورچہ" بنا کر کمپیوٹر پر " کال آف ڈیوٹی" مل کر کھیلیں :00006:
     
  20. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    رفی بھائی بہت خوشی ہوئی تو آپ سے ملاقات کرکے
    جی ہاں پٹھان کبھی کبھار چٹان بن جاتا ہے۔
    ایک دفعہ میری گاڑی ٹھیک نہیں ہورہی تھی بار بار مسئلہ آرہا تھا تو میں نے امی کو کہا کہ اللہ اس گاڑی کو ٹرک سے تباہ کرے، امی نے کہا توبہ کرو ، میں نے کہا امی میرا مطلب گاڑی روڈ میں کھڑی ہو اور میں اندر نہ ہوں اور پھر ٹرک اس کو کچل ڈال دے (تاکہ ٹرک والے سے پیسے لے کر اچھی گاڑی لے لوں:00002:)

    ابھی قریب میں پھر مسئلے کرنے شروع کیے تو غصہ آرہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ گاڑی کو آگ لگا دوں :00008:
    پھر سوچا یار میں تو گرافکس ڈیزائنر ہوں اور اب تو فوٹو شاپ پر کام بھی آگیا :00001:
    گاڑی کو آگ لگانے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ اس کی تصویر لے کر فوٹو شاپ میں اس کو خوب آگ لگاؤں تاکہ میرا غصہ ٹھنڈا ہوجائے :00039:

    تو یہ تھے ایک پٹھان کے کارنامے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں