ماہنامہ ساحل کے مضامین

شاہد نذیر نے 'مطالعہ' میں ‏جنوری 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

    شہر کراچی سے شائع ہونے والا اپنی نوعیت کا ایک منفرد تحقیقی مجلہ ماہنامہ ساحل اپنی انوکھی خصوصیات کی وجہ سے عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ اس رسالے کی سب سے انوکھی و منفرد اور حیرت انگیز بات اس کی ارزاں قیمت تھی۔ یہ عموما سو صفحات اور کبھی کبھی دوسو صفحات پر مشتمل مجلہ صرف اور صرف دس روپے کی انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوتا تھا خود مجلے ہی میں اس بات کا دعویٰ موجود تھا کہ یہ مجلہ دنیا کا سستا ترین مجلہ ہے۔ اس رسالے کا سرورق بھی دیگر رسائل و جرائد سے بالکل مختلف تھا ساحل کا پہلا مضمون اس کے سرورق سے ہی شروع ہوتا تھا۔ ساحل کا خاص موضوع مغربی فلسفہ، سائنس،جدیدیت اور اسلام تھا۔ مغربی فلسفہ اور سائنس کس قدر ناقص، فضول اور خلاف اسلام ہیں اس کا اندازہ ساحل کے بیش قیمت اور تحقیقی مضامین سے بخوبی ہوتا ہے۔ عام طور پر سائنس، نت نئی ایجادات اور تحقیقات کے فوائد ہی گنوائے جاتے ہیں ان کے نقصانات کی طرف بہت ہی کم لوگوں کی توجہ گئی ہے۔ مضامین ساحل میں اس بات کو خوب واضح کیا جاتا تھا کہ سائنسی ایجادات کے نقصانات فوائد کے مقابلے میں بہت عظیم ہیں اور انہیں سائنسی ایجادات کے ذریعے انسان اپنی اور کائنات کی تباہی کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ موبائل کی تباہ کاریوں پر لکھے گئے ایک مضمون کو پڑھنے کے عرصے بعد تک میں موبائل کے استعمال کے سخت مخالف رہا۔ مجھے نہایت افسوس ہے کہ یہ رسالہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا۔ لیکن کبھی کبھی ماہنامہ محدث میں ساحل میں لکھنے والوں کے مضامین پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔ جیسے ساحل کے مدیر سید خالد جامعی کا نومبر٢٠١١ کے محدث میں شائع ہونے والا یہ تحقیقی اور دلچسپ مضمون: اسلام اور سائنس کے مزاج و مناہج کا اختلاف

    ایک مرتبہ ماہنامہ ساحل کی انتظامیہ سے پرانے رسالے حاصل کرنے کے لئے میں نے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے مجھے کئی مضامین کی ان پیج فائل فراہم کردی تھیں۔ انہیں مضامین کو میں یونیکوڈ میں کنورٹ کرکے آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ ساحل کا جو نیا مضمون شیئر کرونگا اس کے لنک کے ذریعے اس دھاگے کو اپڈیٹ کرتا رہونگا۔ ان شاء اللہ۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ
    اچھا سلسلہ ہے۔ جديديت ، گلوبلائزيشن اور Empirical Orientation كے متعلق اردو ميں اس مجلے سے اچھا كام واقعى كبھی نظر سے نہيں گزرا ۔ ان موضوعات پر انگريزی مصادر تك رسائى ركھنے والے افراد بھی اس ماہنامے كے مداح تھے۔
    عموما عام اردو خوان آدمى Empiricists کے جديديت زدہ دلائل سے متاثر ہو جاتا ہے ليكن مغربى فلسفے كى حقيقت جاننے والے ايسى بحث سے متاثر نہيں ہوتے، مصيبت يہی ہے كہ اردو كا دامن ايسے كام سے تقريبا خالى ہے، اور اگر کہيں ايسا كام ہوا بھی ہے تو اس كى قدر نہيں ہو سكى كيوں كہ اردو كے قارئين عموما اخباروں، ناولوں اور افسانوں ميں غرق ہيں۔
    اگرچہ ہم لوگ ساحل كے باقاعدہ قارئين ميں شامل رہے ہيں، اور اس کے بہت سے شمارے، كتب مستعار لے كر واپس نہ كرنے والوں سے محفوظ كر رکھے ہيں پھر بھی ان مضامين سے قند مكرر كے طور پر لطف اٹھانے كا موقع فراہم كرنے كے ليے شكر گزار ہيں۔ اگر آپ ان مضامين كو موضوعاتى اعتبار سے الگ الگ شئير كريں تو زيادہ اچھی بات ہو گی۔
     
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    مجلہ ساحل , یقینا ایک نہایت علمی اور آزاد خیال علمی مجلہ تھا , کسی مخصوص طبقہ کی چھاپ سے آزاد , آزادی فکر ورائے کا حامل , اور نام نہاد روشن خیالوں اور فلسفیوں کا تعاقب کرنے میں کوئی اسکی نظیر نہیں تھا , لیکن نامساعد حالات کی بناء پر قلیل عرصہ کے بعد ہی بند ہوگیا ۔
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    لگتا ہے کہ واقعی کوئی کمال چیز تھی۔ لیکن میرے علم میں نہیں تھی۔ رفیق بھائی آپ کو اس کا کہاں سے پتہ چلا؟
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    واقعی بہترین مضمون ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
    بارک اللہ فیکم ۔ شاہد بھائی ۔ ضرور شیئر کیجئے ۔
     
  6. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485

    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    جزاك اللہ خيرا ، بيك وقت عربى اور غامديت كى خدمت كرنے كا شكريہ ۔


    ليكن % 100 كمال نہيں، اس پر تنقيد بھی بہت ہوتى رہی ۔ ہمارے ہاں عادتا مرحومين كى مثبت باتيں ذكر كى جاتى ہيں اس ليے اس مرحوم مجلے کے مثبت پہلو ذكر ہو رہے ہيں ۔
     
  8. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
  9. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
  10. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
  11. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    براہ کرم، ساحل رسالے والوں سے رابطہ کے لئے ای میل عنایت فرمادیں۔ شکریہ
     
  12. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    السلام علیکم،
    جناب اس سے پہلے بھی میں نے ایک میسیج کیا لیکن اُسے اس موضوع میں ایڈ نہیں کیا گیا۔
    میری درخواست تھی کہ ماہنامہ ساحل کی انتظامیہ سے رابطہ کے لئے کوئی ایمیل یا رابطہ نمبر چاہیئے۔
    اصل میں ہم یہ رسالہ یہاں ایک کالج ہے وہاں لگانا چاہ رہے ہیں۔
    بے حد مشکور ہونگا اگر یہ مسئلہ حل کردیں۔ کیونکہ نیٹ سرچ پر انکا رابطہ نہیں ملا مجھے۔

    بصد شکریہ ۔ ابرار حسین
     
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    السلام علیکم شاہد نذیر بھائی آپ سائنس والے آرٹیکل شئیر کر سکتے ہیں ؟
     
  14. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    ابرار بھائی کےلیے:
     
  15. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    میں نے کافی ڈھونڈا نیٹ پر نہیں ملا۔ میں سمجھ تو گیا تھا کہ شاید رسالہ بند ہوچکا ہے۔
    جواب دینے اور تصدیق کے لئے بے حد شکریہ۔

    اگر کسی بھائی کے کو اس رسالے کے سکین شدہ پی ڈی ایف لے لنکس معلوم ہوں تو معلومات فراہم کرنے پر مشکور ہونگا۔
     
  16. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں