بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد iiui

عائشہ نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏فروری 7, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی بنیاد یکم محرم چودہ سو ایک ہجری بمطابق گیارہ نومبر انیس سو اسی کو رکھی گئی۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق اس ادارے کو مسلم امہ کی نشاۃ ثانیہ کے احیاء کی امید کےطور دیکھا جا رہا تھا۔

    مارچ انیس سو پچاسی میں اس وقت کے صدر جنرل ضیاءالحق نے ایک آرڈیننس جاری کرکے اس جامعہ کو باقاعدہ ڈگری دینے والا ادارہ بنا دیا۔ اس وقت اس ادارے کل نو کلیات اور چھ خودمختار تحقیقی ادارے ہیں۔ اس ادارے میں سترہ ہزار طلباء زیرِ تعلیم ہیں جن میں سات ہزار طالبات بھی شامل ہیں۔

    اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی فقہ، اسلامی معیشت اور بینکنگ، اسلامی تاریخ، عربی زبان، اسلامی تہذیب اور اصول الدین کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی مضامین، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، منیجمینٹ سائنسز، سوشل سائنسز، نفسیات اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔

    یونیورسٹی میں ایک لنکن کارنر بھی ہے جہاں امریکی تاریخ پر کتابی مواد دستیاب ہے اور ملٹی میڈیا پروجیکٹرز، ڈی وی ڈی پلیئرز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔

    اس کے لیے پہلے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں اکتوبر 1979ء میں شریعہ فیکلٹی قائم کی گئی جہاں پوسٹ گریجویٹ لیول پر شریعہ اور جدید قانون کی تعلیم دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    اور پھر ایک سال بعد شریعہ فیکلٹی کو ایک خودمختار ادارے میں تبدیل کردیا گیا جسے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا نام دیا گیا۔

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے قیام کے لیے سعودی عرب نے بھی دل کھول کر مالی امداد کی۔

    یونیورسٹی کا پرانا کیمپس فیصل مسجد اسلام آباد کے اطراف واقع ہے جبکہ نیا کیمپس 2003ء میں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں بنایا گیا جس سے یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں میں بھی اضافہ ہوا۔ نئے کیمپس کے ساتھ ہی خواتین کے لیے بھی علیحدہ کیمپس بنایا گیا ہے۔
    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮اسلامی اور سائنسی تعلیم ساتھ ساتھ‬

    یونیورسٹی کی ویب سائٹ
    :: International Islamic University, Islamabad :: IIUI

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں