بصیرت دل

ماہا نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ماہا

    ماہا ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 27, 2010
    پیغامات:
    351

    آج میں ایک سکول میں ایک جج کے طور پر مدعو تھی میں بہت پرجوش تھی ادھر جانے کو کیونکہ یہ سکول دوسرے سکولز سے مختلف تھا
    نابینا طالبات کے لئے ایک نابینا ہی شخص جو کہ الحمد للہ حافظ و عالم بھی ہیں انہوں نے ان نابینا بچیوں کے لئے یہ ادارہ بنایا ہوا اور اس میں آج سیرت النبی صلی اللی علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے ایک تقریری مقابلہ تھا
    بہت ہی مختلف کیفیت تھی میری جب ان میں سے کوئی بچی سٹیج پر آکر تقریر کرتی اور پھر نعت کا مقابلہ تھا چھوٹی چھوٹی معصوم بچیوں نے بہت ہی خوبصورت آواز میں اتنے پیارے انداز میں مدح رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کہ آنکھیں پر نم ہو گئی

    بہت دیر تک سوچ میں پڑی رہی کہ ہم لوگوں کے سب اعضا سلامت ہیں پھر بھی ناشکرے ہیں ہم کبھی کسی بات پر خوش نہیں ہوتے اور ان کے پاس بینائی نہیں لیکن ان کی سوچ بہت اعلیٰ ہے وہ تقریر و نعت میں ایسے الفاظ نہیں استعمال کرتی کہ جس غلو ظایر ہو انہیں پتا ہے کہ زیادتی کسی بھی معاملے میں ٹھیک نہیں ہوتی
    شاید ان کے پاس فہم و ادراک ہم سے زیادہ ہے
    اے بینا لوگو
    آو دلوں کی روشنی کو استعمال کرو جو آنکھوں دیکھا ہے وہ فریب ہے جو تمہارے دل میں کھٹکتا ہے اس کو چھوڑ دو کیونکہ وہی آگ میں لے جانے کا باعث بنے گا
    مجھے نہیں پتا کہ کیا لکھ گئی ہوں لیکن میرا دل کر رہا تھا کے اتنے اجلے خیالات والی اور سب سےبڑھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ کو بیان کرنے والی نابینا بچیوں کا ذکر آپ سے ضرور کروں دعا کریں اللہ ان کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے دلوں کو نور ایمان سے منور ہی رکھے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا سسٹر

    عمدہ شیئرنگ ہے
     
  3. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    693
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا سسٹر ماہا۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    آمين يا رب العالمين ، ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھا كيا سسٹر لكھ كر ، بہت بہت بہت عمدہ ۔
    كاش ہمارے پاس اس منفرد ادارے كا مزيد تعارف ہو۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    آمين يا رب العالمين

    ماشاءاللہ بہت عمدہ تحریر
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں