حضرات مسجد کیوں نہیں جاتے؟

عائشہ نے 'گپ شپ' میں ‏فروری 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,150


    السلام عليكم ورحمة الله وبركاتہ

    حضرات مسجد کیوں نہیں جاتے؟

    بتائیں ذرا؟

    (یہ موضوع مجلس حضرات كو ہديہ كيا جا رہا ہے : )
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,590
    السلام علیکم ۔
    جزاک اللہ خیرا۔ سوال ہونا چاہے کہ '' اکثر دیکھا گیا ہے کہ حضرات مسجد نہیں جاتے '' سو میں سے پچیس فیصد تو جاتے ہونگے ان شاء اللہ ۔ باقی کمنٹس بعد میں ۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    سسٹر ام نور العین نے لکھا۔
    بھئ اگر وہ "حضرات" ہیں تو انہیں ضرور جانا چاہیۓ۔
    بھائ عکاشہ نے لکھا
    تو جناب میرے خیال میں وہی لوگ "حضرات" ہوتے ہوں گے۔
    بات ذرا سخت ہے۔ مگر میرے خیال میں اس کے علاوہ عام حالات میں کوئ معقول وجہ نظر نہیں آتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,838
    جو نہیں جاتے ،انہی سے پوچھنا پڑے گا -

    اس ضمن میں ایک واقعہ میرے دوست نے سنایا ،جو ایک دکان پر کام کرتا ہے -
    ہمارے علاقے میں نماز سے تقریبا پانچ منٹ پہلے ھیئہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر والے لوگوں کو دکانیں بند کرکےنماز کی تیاری کا کہتے ہیں -
    ایک بارمیرے دوست کی دکان کے ساتھ والا دکان بند کرکے دکان کے باہر ہی بیٹھ گیا - اتنے میں ھیئہ والوں کا وہاں سے گزر ہوا تو وہ بھاگنے لگا - ھیئہ والے نے اسے بلایا اور پوچھا کہ تمھاری دکان تو بند ہے ، کیا کوئی گاہک آئے گا ؟ وہ بولا "نہیں" ھیئہ والا بولا "تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ ؟ اس سے اچھا ہے کہ تم نماز پڑھ کر آ جاؤ" - دکان والا بولا "آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں " یہ کہہ کروہ مسجد گیا، وضو کیا اور نماز پڑھی -

    اس دکان والے نے میرے دوست کو یہ واقعہ سنایا تھا -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,530
    سستی انتہائی قسم کی۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ مجھ سمیت سب مسلم بھائیوں کو مسجد جانے کی توفیق د ے آمین
     
    • متفق متفق x 1
  6. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,134
    چند حضرات سے جب پوچھا گیا کہ
    بھائی آپ نماز پڑھتے ہو؟
    تو جواب میں فورا سننے میں آتا ہے! جی ہاں
    دوسرا سوال باجماعت ادا کرتے ہونا؟
    جی جی
    تیسرا سوال اورفجررررررررررررررررررررر (سوال ابھی پورا بھی نہیں ہوتا اور جواب آجاتا ہے)
    اٹھا ہی نہیں جاتا رات کو دیر سے سوتا ہوں نا۔
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    میں یہ باتیں ایک الگ تھریڈ میں لکھنا چاہتا تھا۔ مگر چونکہ باتین نماز کے متعلق ہی ہیں اس لیۓ یہیں لکھ دیتا ہوں۔ ریاض کے ایک محلہ حی الوزارات جو کہ ھارہ کے نام سے مشہور ہے وہاں تقریبا 20 سال تک رہائش پذیر رہا۔ وہاں اکثر بھائیوں سے کچھ اس طرح کی گفتگو ہوتی رہتی تھی۔
    1- ارے بھائ کہاں بھاگے جا رہے ہو؟۔
    مطوعے " ھیہ والے" آ رہے ہیں۔ ( وہ نماز نہ پڑھنے والوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں)
    یار مطوعوں سے ڈرتے ہو اللہ سے نہیں۔
    2- بھائ مسلمان تو نہیں ہو؟
    جی الحمدللہ مسلمان ہوں۔ آپ کو کیسے لگا کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔
    یار مسلمان کو تو نماز کے وقت مسجد میں ہونا چاہیۓ مگر تم یہاں گاڑی پر بیٹھے ہوۓ ۔ اس لیۓ کچھ شک ہوا تھا۔ اس لیۓ پوچھ لیا۔
    [3- color="red"]بھائ مسلمان ہی ہو نا۔
    جی بالکل کیا آپ کو کوئ شک ہے۔
    بھائ شک کی بات نہیں ہے۔ مسلمان کو تو نماز کے وقت مسجد میں ہونا چاہیۓ۔ اور تم یہاں کھڑے ہو۔
    یہ اور اسی سے ملتے جلتے سوال میں نماز کے لیۓ جاتے وقت اکثر ان بھائیوں سے پوچھا کرتا تھا جو کہ نماز کے وقت باہر کھڑے رہتے تھے۔
    وقت گذرنے کے ساتھ ایسا ہونے لگا کہ جیسے ہی لوگوں نے مجھے دیکھا تو یا تو مسجد کی طرف چلے گۓ اور جنہیں نماز کی توفیق نہیں ہوتی تھی وہ مجھے دیکھتے ہیں ادھر ادھر ہو جاتے تھے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 20, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    اس موضوع کے متعلق دو چیزیں ذہن میں ابھرتی ہیں: ایک تو یہ کہ جب امامت کروانے والے جھوٹ، وعدہ خلافی اور امانت میں خیانت کرنے والے ہوں تو ’’اُن‘‘ کے پیھچے نماز پڑھنے کو کس کا ’’دل‘‘ چاہتا ہے؟ اور دوسرا یہ کہ جب ’’امام’’ رات کو دو تین گھنٹے تقریر کریں اور فجر کی نماز میں ’’غائب‘‘ ہوں تو کیا پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی تو فرماتا ہے: اَتَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَاَنْتُمْ تَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ (البقرة) کہ لوگوں کو تو نیکی کا حکم کرتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟؟؟
     
  9. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جس طرح‌ ہمارے کراچی میں تبلیغی جماعت والوں‌ کو دیکھ کر لڑکے بھاگتے ہیں۔ ویسے ہمارے ہاں‌ ان کو اب ایک نام دے دیا گیا ہے"اللہ میاں‌ کی پولیس" ، مگر یہ پولیس اھل الحدیث‌سے ڈرتی ہے، ایک دفعہ ہفتے کا دن تھا اور میں گھر میں ہی تھا مغرب سے پہلے تقریبا 10 لوگوں‌ نے ہمارے گھر پر دستک دی او رمیں‌ ہی دروازے پر آیا تو سب سے پہلے دونوں‌ ہاتھوں‌سے مجھے سلام کیا کیونکہ میں‌ اس وقت وضوء کر کے ہی فارغ ہوا تھا اور اپنی مسجد میں‌ نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے جانے والا تھا تو انہوں‌نے مجھے پکڑ لیا بڑی لمبی چوڑی نصیحتیں‌ کیں‌ جو کہ انکو ذبانی یاد کرائی جاتی ہیں‌ اس کے بعد کہنے لگے کہ مسجد میں‌ آئیں‌ ان شاء‌اللہ "اللہ ورسول کی باتیں‌ ہونگی" پھر اس کے بعد میں‌ شروع ہو گیا اور میں‌ کس طرح‌ مخاطب ہوا یہ میں‌ یہاں‌ نہیں‌بتاونگا(ابتسامہ)، اور پھر کیا؟ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ہمارے گھر پر انہوں‌نے مارک لگا لیا ہے اب ہر ہفتہ واتوار کو ہمارے محلے میں‌بڑی سی فوج لے کر آتے ہیں‌یہاں‌ تک کے رافضیوں‌کے گھر پر دستک دیتے ہیں مگر ہمارا گھر چھوڑ دیتے ہیں۔

    بہر حال اُس زمانے میں‌ ، میں‌ انکے پیچھے نماز نہیں‌ پڑھتا تھا آج کل وہیں‌ ظہر، مغرب اور عشاء ہوتی ہے۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,150

    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    ايك مشہور قاعدہ ہے : ايك غلطى دوسرى غلطى كا جواز نہيں ہوتى .
    امام غلطى كرتا ہے تو اس كا يہ مطلب نہيں كہ مقتدى باجماعت نماز ترك كر دے۔ امام نے اپنی قبر ميں جانا ہے مقتدی نے اپنی اور حساب بھی اپنا اپنا دينا ہے۔ باقى بدعمل امام كى صورت ميں مقتدى كيا كرے يہ سوال يہاں علماء كرام سے پوچھ ليں۔
    آپ کے سوال / ہمارے جواب - URDU MAJLIS FORUM

     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں