بچپن کی املا کی غلطیاں

عائشہ نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 22, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
    اس موضوع ميں ہم سب پورى ايمان دارى سے املا كى ان غلطيوں كا اعتراف كريں گے جو ہم بچپن ميں كرتے تھے اور ساتھ ميں درست املا بتائيں گے۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    :smile: ميرى ايك غلطى جس نے مجھے اور ميرى ٹيچر دونوں كو زچ كر ديا تھا :
    (غلط) استمعال = استعمال (درست )
     
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,719
    شروع میں اردو میں اللہ لکھنا نہیں آتا تھا، کی بورڈ پراللہ ٹائپ کرکر کے تھک گئے تو ایک اللہ کے بندے نے اللہ لکھنا سکھادیا۔
    اسی طرح السلام علیکم کے الفاظ میں ا کے بعد ل آتا ہے ہم ا کے بعد س لکھتے اور پریشان ہوتے کے آخر صحیح کیوں نہیں لکھا جارہا۔۔

    بچپن میں ٹیچر نے تختہ سیاہ پر ہندی کا حرف "دا" [​IMG] لکھنے کو کہا تو ہم نے انگریزی والا THE لکھ دیا۔:smile:
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت خوب !
    الحمد للہ ميں بھی بعض لوگ تين لام سے لللہ لكھتے ہيں درست للہ ہے ۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    ماشاءاللہ تھریڈ اچھا ہے
    ویسے آپی جی آپ بچپن کی بات کرتی ہیں بڑےہو کر بھی املا کی غلطی ہو جاتی ہے میں‌ ایک "گزارش" بچپن میں‌تو ٹھیک لکھتا تھا لیکن بعد میں‌بڑے ہو کر غلط لکھنا شروع کر دیا ایسے" گذارش" جب کہ صحیح لفظ ایسے ہوتا ہے۔ "گزارش"
    یہ ورڈ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ ایسے گذارش لکھتے ہیں میں اُس کی باتوں میں‌آکر ایسے لکھنا شروع کر دیا کئی بار اپنی تحریر میں گذارش ایسے ہی لکھتا ہوں :00003:
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بچپن میں welcome میں ڈبل ایل کے استعمال پر بہت بحث ہوتى تھی ۔ كافى لوگ اس كو ڈبل ايل سے لكھ جاتے ہيں اور اسى كو درست سمجھتے ہيں ۔
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    صرف غلط لکھنا ہی بتانا ہے یا پڑھنا بھی، جیسے

    لام کوزہ اور جھ پرچم وغیرہ :00003:
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    چليے كوئى حرج نہيں اگر املا كے ساتھ ساتھ تلفظ كى غلطياں بھی ذكر ہو جائيں۔
     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    گوبھی کو بھوگی
     
  10. ابن السید

    ابن السید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 1, 2012
    پیغامات:
    274
    میں بچپن میں مقنا طیس کو مقا ناطیس لکھتا تھا اور ٹیچر ایسے ہی چیک کر لیتی تھیں ایک دن انہوں نے کلاس ورک چیک کیا تو مقانا طیس لکھا ہوا دیکحا پھرپوری کاپی دیکھی تو ہر جگہ مقناطیس کی جگہ مقاناطیس ہی لکھا ہوا تھا:00013:
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    آپ لوگ بچپن میں اتنے نالائق تھے :):00026:
     
  12. ابن السید

    ابن السید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 1, 2012
    پیغامات:
    274
    آپ کی طرح:00006:
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    چاہیے میں ی پہلے آتی ہے یا ھمزہ یہ مجھے آج بھی نہیں معلوم۔ اس لیے بغیر ھمزہ لکھتی ہوں ۔
     
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ھمزہ آتا ہی نہیں۔ ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی اردو ادب انٹرمیڈیٹ گائیڈ کو دیکھیں جسے علمی والوں نے شائع کیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    جی صرف ی یا صرف ھمزہ۔۔۔مثلا چاھیے یا پھر چاھئے۔۔چاھئیے نھیں۔۔یہ بات میں نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ایک بک کے بیک ٹائیٹل میں پڑھی تھی۔۔میں تو اس پر ھی عمل کرتی ھوں۔ نجانے کھاں تک درست ھے؟
     
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ہمزہ کے ساتھ لکھنا بھی غلط ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک کی کتاب میں کئی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ اور ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ والے دس بار منہ دھو کر بھی آئیں تو ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے پائے کو نہیں پہنچ سکتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    میں تو اپنی سدا کی غیر مستقل مزاجی کی بنا پر ایک لفظ کے پیچھے نھیں پڑ جاتی تھی۔۔ابتسامہ۔۔کبھی کوئی لفظ تو کبھی کوئی لفظ۔۔ویسے بھی اردو بھت اچھی ھے ماشاءاللہ۔۔۔ابتسامہ۔۔۔ویسے جو تھوڑا بھت مسئلہ کیا وہ لفظ بالکل تھا جسے بلکل لکھ جاتی تھی۔۔
     
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    آٹھویں جماعت میں ایک بار اردو کے پرچے میں میں نے 'لہذا' کو 'لحاظہ' لکھ دیا تھا! ٹیچر نے چیک کرنے کے بعد اس پر بڑا سا سرخ دائرہ لگا دیا۔ کئی دفعہ سوچنے پر بھی مجھے سمجھ میں نہ آئی کہ آخر اس میں غلطی کیا ہے!!! صد شکر کہ ٹیچر سے نہیں پوچھ لیا۔ کافی دن کے بعد بات عقل میں آگئی۔
    اس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے چھٹی ساتویں میں اردو کا مضمون پڑھا ہی نہیں تھا۔ چونکہ مطالعہ کا سلسلہ کچھ نہ کچھ چلتا رہا اس لیے اردو اتنی خراب نہیں ہوئی البتہ لکھنے میں گیپ آگیا تھا اور املا میں اکثر غلطیاں ہو جاتی تھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اب تو آپ کی املا اچھی ہے۔ ہم نے سکول کالج کی سطح پر اردو پڑھی تھی لیکن یونیورسٹی نے بھلا دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اردو ٹائپنگ میں اکثر لوگ بھائ کو ایک ی سے لکھ دیتے ہیں۔ اصل میں دو ی ہیں۔ بھ ا ئ ی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں