بہترین شوہر کون ؟

فاروق نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏فروری 24, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    پیغامات:
    5,127
    جو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی، خوش خلقی اور حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے

    جو اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرے

    جو اپنی بیوی کا اس طرح ہو کر رہے کہ کسی اجنبی عورت پر نگاہ نہ ڈالے

    جو اپنی بیوی کو اپنے عیش و عشرت میں برابر شریک سمجھے

    جو اپنی بیوی پر کبھی ظلم اور کسی قسم کی بے جا زیادتی نہ کرے

    جو اپنی بیوی کی تند مزاجی اور بد اخلاقی پر صبر کرے

    جو اپنی بیوی کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کو نظر انداز کرے

    جو اپنی بیوی کی مصیبتوں بیماریوں اور رنج و غم میں دل جوئی تیمارداری اور وفاداری کا ثبوت دے

    جو اپنی بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے

    جو اپنی بیوی کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھے

    جو اپنی بیوی کو دینداری کی تاکید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے

    جو اپنی بیوی کے اخراجات میں بخیلی اور کنجوسی نہ کرے

    جو اپنی بیوی پر اس طرح کنٹرول رکھے کہ وہ کسی برائی کی طرف رخ بھی نہ کر سکے
    By Kalsoom Muzaffar
     
    ساجد تاج نے شکریہ ادا کیا ہے.
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    بہترین شیئرنگ ہے
     
  3. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    پیغامات:
    5,127
    بھائی اگر آپ میں ان صفات میں سے کوئی بھی کم ہے تو جلدی آپنے اندر تبدیلی کر لیں ہم آپ کے لیے دعا گوہ ہیں
     
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    پیغامات:
    7,923
    جزاک اللہ خیرا.
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    پیغامات:
    38,758
    فاروق بھائی آپ نے جو صفات بیان کیں ہیں بھائی آج کل یہ تمام صفات کن شوہروں میں‌پائی جاتی ہیں؟ لیکن شوہروں کو ایسا ہونا چاہیے ویسے یہ ضرور کہتا ہوں میں
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    پیغامات:
    4,067
    بھائی فاروق یہ جو صفات آپ نے بیان کی ہیں‌نا اسکو اگر 10 ، 10 مارکس والے 10 صفاکرلیں تب، پاسنگ مارکس 40 بنینگے۔۔۔اور میں نے اس میں‌سے "60" حاصل کئے ہیں البتہ 100 فی صد کا حصول پر مبارکباد دی جاسکتی ہوگی، لیکن پھر بھی بڑی مشکل سے 6 میں ، میں نے کامیابی حاصل کی ہے، باقی 4 کے لئے دعا کریں اور مزید تفصیل نہ پوچھیں‌کہ اتنا کچھ پبلکلی کہنا ہی بہت ہے، باقی اللہ رحم کرے اور ہدایت و توفیق سے نوازے۔۔۔!!! ویسے پہلے پہل تو 100 میں سے 100 مل رہے تھے، لیکن بعد میں‌جب ، بہت ہی متقی بنکر روائس کیا گیا، تب 60 مارکس تک کا حصول ہوسکا باقی اللہ کی رحمت خاص سے پر امید رہینگے ان شااللہ۔
     
  7. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    پیغامات:
    5,127
    بھائی ہر شوہر میں اچھی صفات ہونی چاہیں تاکہ اس کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اس کی شریک حیات بھی اچھی ہو جائے (اگر کچھ کمی ہوتو) اور اس کے آس پاس کے لوگ بھی اچھے بننے کی کوشش کریں (اس کے اچھے اخلاق کو دیکھ کر) ہاں کرنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔ آگے آپ خود بہتر سمجھتے ہیں......
     
  8. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    پیغامات:
    5,127
    ماشاء اللہ پھر تو آپ ایک مثالی شوہر ہیں بھائی اللہ کے فضل و رکرم سے جو آپ نے 60 مارکس لیے لیے ہیں اس میں سے!:00009:
    اللہ سبحانہ وتعالی باقی 40 کی بھی توفیق عطا فرمائیں اور آپ کو استقامت بھی عطا فرمائیں۔
    وگرنہ آج کل کے شوہر تو اپنی ازواج سے اس طرح کا سلوک رکھتے سنے گئے ہیں کہ جیسے انہوں نے ان سے شادی نہیں بلکہ نکاح میں یہ طے کیا ہے کہ جب تک زندہ رہو گی میری غلام بن کر رہو گی (إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ)
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    پیغامات:
    4,067
    یار وہ لیکن 60 فی صد ہم نے خود چن لئے ہیں، ورنہ ہماری نصف پتہ نہیں‌60 میں سے مزید کتنے کٹ کردے۔۔!!!ہم میں‌تو آج کل شوہر والی ساری صفات موجود ہیں، لیکن پھر بھی مارکس کے ٹوکرے سے60 مارکس کا حصول ہو ہی گیا اللہ کی توفیق سے ۔۔الحمدللہ باقی کے لئے دعا کی درخواست۔۔۔!!!
     
  10. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    پیغامات:
    5,127
    ایک نشید اچھی لگی عربی میں ہے شاید آپ کو بھی اچھی لگے
     
  11. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    پیغامات:
    3,873
    فاروق بھائی آج کل آپ اچھی اچھی شیئرنگ کر رہے ہیں -
    پھر نشید بھی - کہیں آپ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  12. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    پیغامات:
    5,127
    ان شاء اللہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں