شرعی پردے کا حکم دینے کے متعلق سوال

عائشہ نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏فروری 24, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
    ایک خاتون كا شوہر اور جيٹھانى آپس میں محارم كى طرح بے تکلف رہتے ہيں اور شرعى پردے كا خيال نہيں كرتے تو خاتون پر كتنى مرتبہ ان كو كہنا فرض ہے؟ بار بار جب وہ اكٹھے بیٹھیں يا ايك ہی بار كہنے سے برىء الذمہ ہو جائے گی؟اس بات كو كہنے سے جھگڑا ہو اور مزيد جھگڑ ے كا انديشہ ہو تو كيا كرے؟
    ايك عورت كے سگے بھائى اور بھابياں شرعى پردے كا خيال نہيں كرتے اور عورت اس مختلط محفل سے اٹھ جاتى ہے جب تك وہ الگ الگ نہ ہو جائيں تو كيا اس كو لوگوں كا قاطعہ رحم كہنا درست ہے؟
    كيا ديور اپنی بڑی بھابى كا سفر ميں رفيق ہو سكتا ہے جب كہ اس كا شوہر بيرون ملك ہے؟ اور عمروں ميں كافى تفاوت ہے؟ ان كو اس بات سے منع كرنے كا مطلب وہ اس طرح ليتے ہيں كہ ان پر شك كيا جا رہا ہے۔
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    ۱۔ جب تک وہ اپنا برا فعل یعنی بے پردگی نہیں چھوڑتے اس وقت تک آپ اپنا اچھا فعل یعنی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جاری رکھیں ۔
    ۲۔قل الحق ولو کان مرا ...!
    ۳۔اسے قطع رحمی کہنا مقطوع الفہم ہونے پر دلیل ہے ۔
    ۴۔ نہیں ! عمروں کے تفاوت سے رشتے نہیں بدلتے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاک اللہ خیرا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں